12:45 pm
کشمیر اور یومِ سیاہ 

کشمیر اور یومِ سیاہ 

12:45 pm

 کشمیر کی تحریک حریت میں ماہ اکتوبر خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اسی مہینے میں غیور قبائلیوں کی قیادت میں پاکستانیوں نے تہتر برس قبل کشمیریوں
 کشمیر کی تحریک حریت میں ماہ اکتوبر خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اسی مہینے میں غیور قبائلیوں کی قیادت میں پاکستانیوں نے تہتر برس قبل کشمیریوں کو ہندوستان کے خونی پنجے سے آزاد کروانے کے لیے سری نگر کی جانب پیش قدمی کی تھی ۔ آزاد کشمیر نے اسی دلیرانہ اقدام کے نتیجے میں بھارت کے پنجے سے نجات پائی تھی۔ اس مجاہدانہ اقدام کی تکلیف دلی سرکار کو کبھی بھی نہیں بھولی۔ اسی ماہ ستائیس اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر فوج کشی کے ذریعے ناجائز قبضہ کر کے جعلی الحاق کا ڈرامہ رچایا۔ ہر برس کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارت کے اس ناجائز اقدام کے خلاف بطور احتجاج یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ بی جے پی کی قیادت شدت پسندانہ مسلم دشمن نظریات کی بدولت کشمیر کے معاملے میں ظلم اور تشدد کی تمام انتہائیں پار کرتی جا رہی ہے۔ کشمیر کی بچی کچھی شناخت اور آئینی حیثیت کو یکطرفہ غیرقانونی اقدام سے ذبح کرنے کے بعد اب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔دو برس کے دوران پاکستانی حکومت کی قدرے جارحانہ کشمیر پالیسی کی وجہ سے مودی سرکار تلملاہٹ کا شکار ہے۔ پہلے دنیا کو لنگی پوش گاندھی جی کی تصاویر اور اہنسا(عدم تشدد) کے فسانے گھڑ کر بھارتی جمہوریت کا چورن با آسانی فروخت کر دیا جاتا تھا۔
 اب صورتحال مختلف ہے۔ آر ایس ایس کے نسل پرستانہ نظریات اور مذہبی جنونیت کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ مودی اور ہٹلر کا نام ساتھ ساتھ لیا جاتا ہے۔ جرمن فاشسزم کا موازنہ ہندوتوا فاشسزم سے کیا جا رہا ہے۔ عالمی پلیٹ فارمز پر بھارت سے سوال کیا جا تا ہے کہ آخر مقبوضہ کشمیر میں مہلک ہتھیاروں سے لیس نوے لاکھ سے زائد فوجی و نیم فوجی نفری کیوں تعینات ہے؟ انٹرنیٹ سمیت جدید مواصلاتی سہولیات پر قدغن کیوں ہے؟ ماورائے عدالت گرفتاریوں اور قتل کا سلسلہ تھم کیوں نہیں رہا؟ عالمی سطح پر ہونے والی سبکی اور تنقید کا سامنا کرنے کے لیے بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر جھوٹی الزام تراشی خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کا سہارا لیا۔ مودی سرکار کے دور میں یہ روش جنون میں تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو تسلسل سے بے نقاب کئے جانے پر مودی سرکار کی تلملاہٹ عروج پر ہے۔ تہتر برس میں غالباً یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے مالی تعاون سے اس بائیس اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا ڈرامہ رچایا گیا ۔ غیور قبائلیوں کی جدوجہد کو پاکستان کی در اندازی قرار دے کر آزاد کشمیر کی علیحدگی کا ماتم اس برس بی جے پی اور بھارتی ا سٹیبلشمنٹ نے بڑی دھوم دھام سے منایا۔ دلی سرکار کے جنونی فیصلہ سازوں کو علم ہے کہ حسب روایت دنیا بھر میں ستائیس اکتوبر کو کشمیر کے جعلی الحاق اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف یوم سیاہ کے مظاہروں میں ریاستی تشخص کی بحالی سمیت استصواب رائے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے علاوہ پنڈت نہرو کی یقین دہانیوں کا بھی تذکرہ ہوگا۔ عالمی برادری میں خفت سے بچنے کے لیے پاکستان مخالف جعلی پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت کی عسکری اور سیاسی قیادت تسلسل سے آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان پر فوجی جارحیت کی دھمکیا ں دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان کو امکانی طور پر پانچویں صوبے کا درجہ دیئے جانے کے پاکستانی اقدام نے مودی سرکار کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ اگست میں سیاسی نقشے کے اجراء اور گلگت بلتستان کے انتخابات سمیت ممکنہ آئینی بندوبست پر بھارت تشویش کا شکار ہے۔
 دو برس کے دوران کشمیر پر پاکستان کا ارتکاز اور حقیقت پر مبنی جارحانہ سفارتکاری مودی سرکار اور بھارتی ا سٹیبلشمنٹ کے لئے مستقل درد سر بن چکی ہے۔ حقائق کا ادراک کرتے ہوئے پرامن سیاسی حل کا راستہ اپنانے کے بجائے بھارت حسب عادت جارحیت، سرحدپار دہشت گردی اور جھوٹے پروپیگنڈے کے تباہ کن ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیوں کو سول وار اور عوامی بغاوت جیسی تحریک کا رنگ دے کر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ پرانے جلوسوں کی تصاویر سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر کر کے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا یہ جھوٹ فوراً ہی بے نقاب ہوگیا۔ غیرجانبدار بین الا قوامی میڈیا میں اس جعلسازی پر بھارتی میڈیا کی خوب بھد اڑی ۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان کے وہ نام نہاد لبرل بھارت کے معاملے پر سکتے کا شکار ہیں جنہیں پاکستان میں کھوتا ریڑھی الٹنے کے واقعے میں بھی فوج اور خفیہ اداروں کا ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفاتر بند کر دئیے ۔ اس غیرجمہوری ظالمانہ اقدام پر آزادی صحافت کی قوالی گانے والے کسی نام نہاد پاکستانی لبرل ٹوڈی کی زبان نہیں کھلی۔ ستائیس اکتوبر کو کشمیر کی خودمختاری پر بھارتی حملے کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ کیا ہی اچھا ہو کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کشمیر جیسے اہم قومی معاملے پربھارتی جارحیت کے خلاف یکساں موقف اپنائیں۔
 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا