12:46 pm
نہیں سرکار یہ مہنگائی غریبوں کو اب  جینے نہیں دے گی

نہیں سرکار یہ مہنگائی غریبوں کو اب  جینے نہیں دے گی

12:46 pm

یہ خبر12 اکتوبر کی اخبارات کی لیڈ سٹوری تھی کہ ’’مہنگائی روکنے کا کام ٹائیگر فورس کو سونپ دیا گیا … مہنگائی کے خلاف حکومتی
یہ خبر12 اکتوبر کی اخبارات کی لیڈ سٹوری تھی کہ ’’مہنگائی روکنے کا کام ٹائیگر فورس کو سونپ دیا گیا … مہنگائی کے خلاف حکومتی ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق پیر12 اکتوبر سے ہوگا‘‘ آج پیر کا دن اور 26 اکتوبر ہے یعنی13 دن قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے اطلاق کا جو اعلان ہوا تھا … اشیائے خوردونوش یا ادویات کی قیمتوں میں کمی زمین کے کس ٹکڑے، کائنات کے کس حصے پر ہوئی اگر وزیراعظم قوم کو بتاسکیں تو ضرور بتائیں؟
نواز شریف تو مفرور ہے، شہباز شریف جیل میں بند ہے … پھر آج کس وزیراعظم کی نااہلی اور نالائقی سے ، ہر کوچہ و بازار میں ’’مہنگائی‘‘ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں … وہ جو11 اکتوبر کو کسی وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا … مہنگائی کے خلاف صرف نوٹس ہی نہیں بلکہ ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا  اس کا کیا ہوا؟ عوام پوچھتے ہیں کہ و ہ’’نوٹس‘‘ اور ’’ایکشن‘‘ کدھر ہیں؟ ابھی تک اس نوٹس اور ایکشن کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچے؟ کیا پاکستان بنانا ری پبلک ہے کہ جہاں حکومت کی رٹ بالکل ہی مفقود ہوکر رہ گئی ہے … اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور اس کے پاس ’’رٹ‘‘ بھی ہے … تو پھر وہ ’’رٹ‘‘ ’’مہنگائی‘‘ کو کم کرنے میں کیوں ناکام ثابت ہو رہی ہے؟ عوام بھوکوں مر رہے ہیں اور آپ انہیں سابق حکمرانوں کی کرپشن کہانیاں سنا سنا کر مطمئن کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عوام چیخ رہے ہیں کہ آٹا مہنگا ہوگیا، دالیں مہنگی ہوگئیں… آپ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں کہ میں نواز شریف کو عام جیل میں ڈالوں گا … عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ چینی مہنگی، دوائیاں مہنگی، آپ کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو اپوزیشن کے لوگوں سے نہیں ملنا چاہیے تھا … عمران خان کو کوئی کہہ دے کہ وہ زمین پر اتر  آئیں … سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے دورے کریں… بازاروں میں نکل کر عوام کے دکھ درد میں شامل ہونے کی کوشش کریں … بہت ہوگئیں ہوائی باتیں اور خلائی دعوے؟ شکر ہے کہ ’’شیخ چلی‘‘ عرصہ د راز پہلے ہی مر گیا تھا … اگر وہ آج زندہ ہوتا تو اسے ’’کپتان‘‘ کے دعوے اور باتیں سن سن کر  روز درجنوں دفعہ مرنا پڑتا … بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں … گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے بجھا دیئے ہیں … جہاں عمران حکومت کا کوئی کارنامہ ہوگا ہم اس کی تائید اور تعریف بھی کریں گے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کی چیخیں سن کر … عوام کی بڑھتی ہوئی خودکشیاں دیکھ کر … غریبوں اور گداگروں کی تعدادمیں اضافہ دیکھ کر بھی میں حکومتی تعریف کے قلابے ملانا شروع کر دوں؟ ہم تو وزیراعظم سے سوال کریں کہ بھائی! ہر نئے سورج کے ساتھ ملک میں عدم استحکام کیوں بڑھتا جارہا ہے؟ ہم سوال اٹھائیں گے کہ سیاسی اور معاشی بحران اپنی انتہائوں کو کیوں چھو رہا ہے؟ قوم حکمرانوں سے یہ بات پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ ایک طرف وزیراعظم ہر جگہ کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا … جبکہ دوسری طرف مولانافضل الرحمن شہر شہر ، قریہ قریہ ، بستی بستی، جلسوں ، جلوسوں اور پریس کانفرنسوں میں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اور ان کی حکومت کو اس مرتبہ این آر او نہیں دیں گے ، اسلامی جمہوریہ پاکستان ایٹمی ملک کاوزیراعظم  منہ پر ہاتھ پھیر کے کہتاہے کہ ’’میں تمہیں دیکھ لوں گا‘‘ ’’میں تمہیں جیلوں میں ڈال دوں گا‘‘ ’’میں تمہیں این آر او نہیں دوں گا‘‘ لیکن اپوزیشن ڈرنے کی  بجائے مزید شیر ہوتی جارہی ہے … لوگ یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار تو ہر دور میں حکومتوں کے ساتھ رہا … فوج کے بعض جرنیل بھی سیاسی آلودگیوں کا شکار رہے … لیکن یہ پہلا عمرانی دور حکومت ہے کہ جس میں آرمی چیف اور دیگر جرنیلوں پر بعض لوگ کھلے عالم تنقید کررہے ہیں … اگر عمران حکومت میں اہلیت ہوتی یا عوامی مفاد میں ان کاکوئی چھوٹا سا کارنامہ بھی ہوتا ، ان کی حکومت کی کہیں رٹ ہوتی … ان میں سیاسی سمجھ بوجھ ہوتی تو شائد ایسا کبھی نہ ہوتا … پہلے پہل ایک جملہ بولا جاتا تھا کہ ’’اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے‘‘ اب تو باقاعدہ اداروں اور اپوزیشن میں تصادم کی سی کیفیت پیدا ہوتی جارہی ہے … اللہ نہ کرے کہ کبھی ایسا ہو۔
یہ کیسا دور حکومت ہے کہ جس میں نہ کسی عزت دار کی عزت محفوظ ہے اور نہ کسی صاحب دستار کی پگڑی؟ یہ کیسا دور حکومت ہے کہ جس میں عوام اور اپوزیشن تو پہلے ہی غیر محفوظ تھے … اب میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ بھی غیر محفوظ ہوچکی، یہ کیسا دور حکومت ہے کہ جس میں پاکستان کے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے … بے روزگاروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے … یہ کیسا دور حکومت ہے کہ جس میں کبھی قادیانی لابی متحرک ہو جاتی ہے اور کبھی اسرائیلی لابی؟
یہ کیسا دور حکومت ہے کہ جس میں چناب نگر میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اکابر علماء نے دوٹوک اور واضح لفظوں میں یہ کہا کہ ’’کلیدی سرکاری عہدوں پر براجماں کچھ لوگ ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن چکے ہیں‘‘ میرے سمیت پوری قوم کو پاکستان کی مایہ ناز خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کردار پر ہمیشہ فخر رہا … آئی ایس آئی ملکی سلامتی کا سب سے مضبوط ادارہ ہے لیکن ا س دور حکومت میں اس عظیم ادارے کے سربراہ پر بھی تنقید کے نشتر پھینکے جارہے ہیں … اسے میں حکومت کی نحوست نہ سمجھوں تو پھر کیا سمجھوں؟ آنکھوں سے پھوٹتے نفرت کے شرارے … الزامات اُگلتا ہوا منہ، دھمکیاں دیتی ہوئی زبانیں ، مہنگائی مافیا کے سامنے جھکی ہوئی گردنیں … کیا حکمران ایسے ہوتے ہیں؟ نہیں سرکار نہیں …آپ کسی کو گالی دے کر ، کسی پر الزام لگاکر، اس کی پگڑی اچھال کر اس کے خلاف طوفان بدتمیزی پیدا کرکے … نفرت کو بڑھاتو سکتے ہیں مگر اس کے دل میں کبھی جگہ نہیں بناسکتے … میرا کہنا یہ ہے کہ حکومت جس سیاست دان کو پھانسی دینا چاہتی ہے جلدی سے دے ڈالے … کیونکہ ملک اس طرح کی ڈرامہ  بازیوں کا اب مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ 
 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا