12:46 pm
پاک سعودی تناؤکی حقیقت

پاک سعودی تناؤکی حقیقت

12:46 pm

یہ حقیقت بھی نظر اندازنہیں کی جاسکتی کہ کشمیرکی صورتِ حال پراختلافات کے باوجود پاکستان کی قیادت سعودی عرب سے تعلقات زیادہ بگاڑنا نہیں چاہتی
(گزشتہ سے پیوستہ)
یہ حقیقت بھی نظر اندازنہیں کی جاسکتی کہ کشمیرکی صورتِ حال پراختلافات کے باوجود پاکستان کی قیادت سعودی عرب سے تعلقات زیادہ بگاڑنا نہیں چاہتی۔ پاکستان کی سعودی پالیسی میں بھی راتوں رات کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں رکھی جانی چاہیے۔قریشی کے بیان کے بعدآرمی چیف کاسعودی عرب کادورہ اوراس کے بعدپاکستانی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کشمیر پرسعودی عرب اوراوآئی سی کی سابقہ خدمات کاسراہاجانا ناقابلِ فہم نہیں۔
بہت سے مواقع پرسعودی عرب نے پاکستان کی مددکرکے اسے شدید اقتصادی بحران سے بچانے میں کلیدی کرداراداکیاہے۔سعودی حکمران پاکستان کوبہت بڑے پیمانے پرتیل بھی ادھاردیتے رہے ہیں۔پاکستان کومالیاتی سطح پربھی شدیدنقصان سے بچانے کیلئے سعودی عرب کئی بارمیدان میں آیاہے۔سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی کماکرجو کچھ گھربھیجتے ہیں وہ پاکستان کی ترسیلاتِ زرکاایک چوتھائی ہے۔اب ایسالگتاہے کہ پاکستانی قیادت سعودی عرب پرانحصارکم کرناچاہتی ہے۔سعودی عرب پرانحصاربڑھنے سے داخلہ اورخارجہ پالیسی پراس کااثرونفوذبھی بڑھ گیاتھا۔سعودی عرب پرانحصار نہ کرنے کاعمل مرحلہ وارہے۔راتوں رات کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔خیر،یہ عمل اب شروع کیا جا چکاہے۔
دسمبر2019ء میں ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپورمیں ایک نئے اسلامی بلاک کی بنیادپڑی۔ ترکی،ایران،قطراورملائیشیاء نے مل کرسربراہ اجلاس منعقدکیا،جس میں کشمیرکامسئلہ بھی اٹھایاگیا۔اس حوالے سے ترکی اورایران نے واضح موقف اختیارکیا۔دونوں کا یہ کہناتھا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم ڈھایاہے اس لیے اس کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے ۔اس اجلاس میں پاکستان کو بھی شریک ہوناتھا۔اسے دعوت نامہ بھیجاگیاتھاتاہم آخری لمحات میں اس نے، بظاہر سعودی عرب کے دباؤپرکوالا لمپورسربراہ اجلاس میں شریک ہونے سے گریزکیا۔بعدمیں عمران خان خصوصی طورپرکوالالمپورگئے اورملائیشین ہم منصب مہاترمحمدسے ملے۔انہوں نے ترکی کے کردارکوبھی سراہااوریہ کہنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ ترک صدراردگان ان کے ہیروہیں۔ ہوسکتاہے پاکستان کسی نئے اسلامی بلاک کی تشکیل میں حصہ نہ لے مگریہ بھی طے ہے کہ سعودی عرب کے مقابلے میں ایران اورترکی سے اپنے تعلقات پاکستان بلندسطح پرہی پررکھناپسندکرے گا۔
ایران اورترکی مل کرپاکستان کوبھارت کے خلاف اتحاد بنانے کی پیشکش کررہے ہیں۔بھارت کو ایک خاص حدتک رکھناپاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے۔ایسے میں ایران اورترکی ساتھ مل جائیں تواس کیلئے معاملات بہت بہترہوجائیں۔سعودی عرب نے کشمیرکی صورتِ حال کے حوالے سے بھارت کے خلاف جانے سے اب تک گریزکیاہے۔اس کی طرف سے مودی کی کشمیرپالیسی پراب تک کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔ دوسری طرف ایران اورترکی نے کشمیرکی صورتِ حال پربھارت سے تعلقات بگاڑنے سے بھی گریزنہیں کیا۔انہوں نے نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی کارروائیوں اورمودی کی مسلم دشمن پالیسی پرشدیدتنقیدکی ہے۔ دونوں ممالک نے بھارت کی طرف سے شدید ردعمل کی بھی پروانہیں کی ۔ اردگان نے چند برسوں کے دوران خودکواسلامی دنیا کے ہربڑے کا ز کاچیمپیئن ثابت کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے۔ انہوں نے بھارت کوکشمیرکے حوالے سے نشانہ بنانے میں بھی تساہل کامظاہرہ نہیں کیا۔بھارت کومزیدبرہم کرنے کیلئے ترک صدرنے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی کشمیر کامسئلہ اٹھایااوردنیاکوبتایاکہ یہ معاملہ ابھی سردنہیں پڑا۔
چین اب تک پاکستان کیلئے ہرمشکل گھڑی کاساتھی ثابت ہواہے۔یہی سبب ہے کہ اب سعودی عرب کی ناراضی کی بھی پروانہیں کی جارہی۔چین نے بہت سے معاشی ومالیاتی اور سیاسی معاملات میں پاکستان کی اس قدرمددکی ہے کہ اب اسے سعودی عرب سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔چین کوبھی برصغیرکے خطے میں بھارت جیسے بڑے حریف کوقابو میں رکھنے کیلئے مضبوط پاکستان درکارہے۔یہی سبب ہے کہ چین نے چند برسوں کے دوران کشمیرکے معاملے میں پاکستان کی غیر معمولی حمایت ومعاونت کی ہے ۔ ہربڑے بین الاقوامی فورم میں چین نے کشمیر کے مسئلے پرپاکستان کاکھل کرساتھ دیاہے۔سرحدی تنازعات کے حوالے سے چین اوربھارت کے تعلقات کشیدہ ترہوتے جارہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کوچین کی طرف سے مزید حمایت وتعاون کی توقع رکھنی ہی چاہیے۔باخبر ذرائع کاکہناہے کہ چین نے کشمیرکی بدلی ہوئی صورتِ حال کے تناظرمیں عمران خان کی حکومت کوگلگت بلتستان کومکمل صوبے کادرجہ دینے کی صورت میں بھرپورحمایت کایقین دلایاہے۔
جب سعودی عرب سے سفارتی معاملات خراب چل رہے تھے اورسعودی عرب نے پاکستان سے تین ارب کاقرضہ فوری چکانے کی بات کہی تب چین نے پاکستان کوایک ارب ڈالر دئیے تاکہ وہ سعودی عرب کوقرضہ اداکرسکے۔چین پہلے بھی اس نوعیت کی مددکرتارہاہے۔عمران خان بھی دوٹوک انداز سے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کامستقبل اب چین سے وابستہ ہے۔چین کے بیلٹ اینڈروڈ انشئیٹیومیں شامل سی پیک(چائناپاکستان اکنامک کوریڈور)بھی پاکستان کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔
چین جتنی بھی معاشی یامالیاتی امداد دیتا ہے، اس میں بیشترامدادبنیادی طورپرآسان قرضے کی شکل میں ہوتی ہے۔پاکستانی قیادت بھی اس حقیقت سے باخبرہے مگرپھربھی عمران خان یہی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کیلئے چین بہت اہم ہے اورسی پیک بھی کم اہم نہیں۔ ان کاکہناہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کیلئے بہت سے معاشی مواقع پیداہوں گے۔ حال ہی میں چند اہم منصوبوں پرکام شروع ہواہے۔فوج نے بھی آگے بڑھ کراپناکرداراداکرنے کی ضرورت محسوس کی ہے تاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوں۔چین کی طرف سے ملنے والی مالی امدادکے ساتھ اگر چندپیچیدگیاں بھی ہیں توپاکستان ان کاسامناکرنے کیلئے تیارہے کیونکہ اسے فی الحال سعودی عرب سے تعلقات میں پیداہونے والی کشیدگی کاسامنا کرناہے۔ 
 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا