12:48 pm
پاکستان کے دشمن ہار رہے ہیں!

پاکستان کے دشمن ہار رہے ہیں!

12:48 pm

یہ حقیقت ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا تعین کرنا آسان نہیں لیکن گزشتہ سالوں سے موازنہ کر کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ کامیابی یا ناکامی کیا ہے، لیکن کئی
یہ حقیقت ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا تعین کرنا آسان نہیں لیکن گزشتہ سالوں سے موازنہ کر کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ کامیابی یا ناکامی کیا ہے، لیکن کئی ایسی چیزیں ہیں جیسے کہ حکومتی امور، جنہیں عموماًگڈ گورننس کہا جاتا ہے جن کے اعداد و شمارپر صر ف توجہ نہیں دی جاتی بلکہ اعدادو شمار سے پیمانہ ناپا جاتا ہے۔ کچھ چیزیں، مثلا ًمعیشت مصنوعی مہنگا ئی اور ذخیرہ اندوزوں حقائق پر مبنی اعداد شمار درکار ہوتے ہیں۔اچھے مستقبل کیلئے ماضی کی برائیوں کا قلع قمع ناگز یر ہوتا ہے جس کے لیے لازم ہوتا ہے کہ پاکستان کی ذمہ داری سنبھالنے والے پاکستان کو تر جیح دیں ۔آج ہم بات کر یں گے کہ حکومت کی کارکردگی قومی سطح پر کیسی ہے اور عوامی سطح پر کیسی ؟پاکستان کو پہلی مرتبہ ایک بہترین خبر عملی طور پر دیکھنے میں ملی کہ بھارتی لابی ،حسین حقانی گروپ ،پاکستان کے دشمن ہار رہے ہیں یہ میں نہیں کہہ رہا دنیا کہہ رہی ہے اور عالمی ادارو ں کے پاکستان بارے اقدامات دکھا رہے ہیں ۔آج پاکستان دنیا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش ملک کا روپ اختیار کررہا ہے اورتجارتی دنیا پاکستان سے رابطوں میں مصروف ہے ۔اسے عمران خان پر اعتماد کہیں ، عمران خان کی دنیا کو پاکستان بارے آگاہ کرنے کی صلاحیت کہیں یا عالمی تجارتی دنیا سے کمیشن مانگنے والے سیاستدانوں کی بندش ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گالیکن حالیہ اقدامات سے واضح نظر آر ہا ہے کہ پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو دئیے گئے 27 ایکشن پوائنٹس میں سے 6پر عمل درآمد باقی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ شائد پاکستان اگلے موسم بہار میں گرے لسٹ سے نکل پائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے بیشتر اقدامات اٹھائے گئے تھے جن میں مختلف قوانین کا اسمبلی سے پاس کرائے جانے اور عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اقدامات شامل تھے۔
2018 ء میں گرے لسٹ پر ڈالے جانے کے بعد پاکستان کے لیے 27 ٹارگٹ سیٹ کیے گئے تھے۔ گزشتہ فرروی میں ان میں 13 کو مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو مزید چار ماہ دئیے گئے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان کو مزید وقت مل گیا تھا۔ اب سوچنا یہ ہے کہ پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا کس نے اور بچا کون رہا ہے؟ خطرے کے اس موڑ پر پاکستان کو لانے والوں میں گزشتہ دو حکو متوں کی دوبڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کا مر کزی کر دار ہے اور آج پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی بنیادی وجہ منی لا نڈرنگ میں یہی سیاستدان پکڑے جارہے ہیں ۔گرفتار اور ضمانتوں پر جیلوں سے باہر سیاستدانوں کا بڑا جر م جو ثابت ہو رہا ہے وہ منی لانڈرنگ ہے، اسی کارنامے نے پاکستان کو بدنام کیا اور اسی نے پاکستانی عوام کو غربت کے اندھے کنوئیں میں دھکیلا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان دنیاکو یہ دکھانے پر مجبور ہے کہ مجاز اتھارٹیاں غیرقانونی پیسے ٹرانسفر کرنے والی سروسز کی نشاندہی کرنے میں معاونت کر رہی ہیں۔اس سارے سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاچکا لیکن کارروائی میں پاکستانی ہی رکاوٹ بن رہیں ہوں تو حکو مت کیا کر ے۔ کیا ایک ہزار روپے کی خا طر جلسوں میں شمولیت کبھی ختم ہوسکے گی ؟اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ہی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان عوامی سطح پرقومی سطح پر باعزت اور باوقاربن سکتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب ایکشن پلان پر عمل در آمد کی پیش رفت کو تسلیم کیا ہے اور اعلیٰ سیاسی قیادت کے عزم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اجلاس میں چین نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی ہے اور چینی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے سرتوڑ کوششیں کی ہیں جسے ایف اے ٹی ایف کے بیشتر اراکین نے تسلیم کیا ہے۔دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے پاکستانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ترک قوم ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گی جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)میں بھی پاکستان کی حمایت کی جائے گی۔یہ پاکستانی حکو مت کی پاکستان کیلئے جدوجہد کا ثمر ہے جبکہ دوسری جانب صرف اقتدار کی خاطر پاکستان کو بدنام کرنے پاکستانی کے دفاعی ادارے کو بدنام کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے ۔
پہلی مرتبہ پاکستان اپنے دشمنوں کو خواہ وہ کوئی بھی دنیا پر بے نقاب کر رہا ہے ۔بھارت ہو یا حسین حقانی گروپ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں پاکستان کی مو جودہ اپوزیشن بھارت یا حسین حقانی کی اتنی پسندیدہ کیوںہے دنیا جان گئی ہے اب صر ف پاکستان کے عو ام کو جاننا ہوگا او ر عوام کو ملک دشمنوں اور ثابت شدہ مجرموں جنہیں قومی عدالتیں لمبی بحث کے بعد مجر م قر ار دیں کو جاننا ہو گا ۔عو ام پاکستان اگر مجرموں کی حمایت چھوڑنے کا تہیہ کرلیں تو پاکستان کو ترقی ، کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ حکومت نے بہت ہی قلیل عرصے میں کئی سالوں سے چلی آنے والی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور اس کے نتیجے میں کاروباری افراد بزنس ویزا فوراً حاصل کر سکتے۔ سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ چین، ملائیشیاء، ترکی، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول یعنی پاکستان پہنچنے پر ان کو فوراً  ویزا دیا جا سکتا ہے۔ ان پانچ ممالک سے ابتدا  ہوئی ہے لیکن اگلے چھ ماہ میں اس تعداد میں اضافہ کا واضح امکان ہے ۔اب آتے ہیںعوامی مسئلہ مہنگا ئی کی جانب ۔عوام نے شائد سن رکھا ہو کہ حکومتیں مصنوعی مہنگائی سے بھی گرائی جاتی ہیں اور پاکستان جہا ں گزشتہ دہائیوں سے سرمایہ داری کا نظام اور سر مایہ دار صر ف دو خاندانوں تک محدو د ہوں وہا ں آج مصنو عی مہنگائی کی صورتحال کیا ہوگی اورمصنو عی مہنگائی کو روکنے والے لوگ گزشتہ دہائیوں سے کن دو خاندانوں کی غلامی تک محدود ہو ں گے عوام کو اپناراستہ اپنا سفر بہتر بنانا ہے تو سفر کی سڑکوں پر قابض حقیقی مجرموں پر غور ہی نہیں کرنا ہوگا بلکہ ان کو پکڑنے کیلئے حکو مت کی مدد کرنا ہو گی ۔
ماضی کی حکومتوں کے برعکس اس حکومت کے ایک سال میں اب تک کرپشن کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے اس لیے عوام کو صرف غور کرنے کی ضرورت ہے ۔مسا ئل کا حل حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیںبلکہ مجرموں کی گرفتاری کی شکل میں مل سکتا ہے۔عوام پاکستان کو مسائل کے حل میں دلچسپی دیکھانا ہوگی قانون کی مدد کرنا ہوگی انصاف کا ساتھ دینا ہوگا اور مجرموں کی حما یت خواہ کسی جماعت سے ہوں حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے بند کرنا ہوگی۔حکومت کو مصنوعی مہنگا ئی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن کی پالیسی پر دکھانا ہوگی ۔یاد رہے کہ قومی اتحاد اور امن و استحکام کے بغیر پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔
 

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟