12:21 pm
نواز شریف کا بیانیہ

نواز شریف کا بیانیہ

12:21 pm

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 16اکتوبر 2020ء کو پاکستان کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کی حکومت کو زبر دستی گرایا اور ججوں پر دبائو ڈال کر 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کروا کر عمران خان کی حکومت بنانے میں کردار ادا کیا۔میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے گوجرانوالہ کے ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جو عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک ملک گیر تحریک کا پہلا اجتماع تھا ۔ پاکستان آرمی نے ملکی سیاست میں دخل اندازی کے الزا ما ت کی ہمیشہ تردید کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء نے پاکستانی آرمی کے خلاف ان الزامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ سیاسی تقاریر عموماً عوام کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں اور لوگ اس پر بھرپور توجہ دیتے ہیں ۔ لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ یہ تقریر کون کررہا ہے ۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے جاننے والے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن ان کی طرف سے کوئی بھی پالیسی بیان انتہائی سنجیدگی سے سنا جاتا ہے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر کی طرف سے آتا ہے ۔ بعض اوقات بڑے بڑے سینئر سیاستدان غیر سنجیدہ بیانات دے جاتے ہیں جن کے بڑے دور رس اور خوفناک انجام ہوتے ہیں۔ یہ بیانات اگلے دن میڈیا میں ہیڈلائن بنتے ہیں خاص طور پر جب یہ کسی ایسے شخص کی طرف سے آئے ہوں جو ملکی سیاست میں اہم حیثیت کا حامل ہو ۔ کسی سیاسی شخصیت کے دل میں خواہ کتنے ہی طوفان مچل رہے ہوں لیکن اسے بیان دیتے ہوئے سنجیدگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چا ہیئے اور ’’  قو می مفا د‘‘کو ہمیشہ سا منے رکھنا چا ہیئے ۔ اسی طر ح ان بیا نا ت سے اجتنا ب کر نا چا ہیئے جن سے ملکی ادا روں کی سا کھ مجرو ح  ہو تی ہو ۔ الفا ظ کی جنگ میں الجھنے سے پہلے حا لا ت کا بغو ر جا ئزہ لینا ضر وری ہو تا ہے خصو صاً جب ایک ایسے ادا رے کی ساکھ دا ئو پر لگ رہی ہو جو ملکی سیا ست میں انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہو ۔ کسی ملک کے دشمن ہمیشہ ایسی ہی خبر وں کی تلا ش میں رہتے ہیں تاکہ ان خبروں کو اپنے مقا صد کے حصو ل میں استعما ل کر سکیں ۔ 
 گز شتہ کچھ عر صے سے نوازشریف پر کر پشن کے سنگین الزا ما ت ہیں اور وہ احتسا ب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔  سپریم کو رٹ نوا ز شریف کو نااہل قرا ر دے چکی ہے اور وہ نیب کو بھی مطلو ب ہیں ۔ وہ جیل میں تھے جب میڈیکل گرا ئو نڈ پر انہیں ضمانت پر رہا کر کے علا ج کے لیے لند ن جا نے کی اجا زت دی گئی ۔ ان کی غیر مو جو دگی میں ان کی بیٹی مر یم نوا ز ان کے بیانئے کو آ گے بڑھا رہی ہیں اور با پ کی طر ح سخت بیا نا ت دینے کے لیے مشہو ر ہیں ۔ نوا ز شریف یا ان کے سا تھیوں کو فو ج کی سیا ست میں دخل اندازی پر تنقید کا حق ہے لیکن یہ بھی اہم ہے کہ کوئی بیان دینے سے پہلے یہ دیکھا  جا ئے کہ یہ ’’قو می مفاد‘‘ کے منا فی تو نہیں ۔ ایک ہی بیا ن کو دینے کے مختلف زاویے ہو سکتے ہیں ۔ ایسا محسو س ہو تاہے کہ بدقسمتی سے حالیہ بیا نا ت دیتے وقت نوا ز شریف کو ان بیا نا ت کی حساس نو عیت کا اندا زہ نہیں رہا اور وہ یہ جا ننے سے بھی قاصر رہے کہ ان بیا نا ت کا انجا م کتنا خطر نا ک ہو سکتا ہے ۔ آ رمی کی سیا ست میں دخل اندا زی ایک الگ چیز ہے لیکن حاضر سروس جر نیلوں کے نا م لے کر انہیں مو رد الزام ٹھہرا نا ایک یکسر الگ بات ہے ۔ نواز شریف نے یہ حرکت کرتے وقت سو چا ہو گا کہ عو ا م میں بڑی وا ہ وا ہ ہو جا ئے گی لیکن انہیں یہ اندا زہ نہیں ہو گا کہ سپہ سا لا ر کا نا م لے کر الزا ما ت لگا نے سے ہما رے دشمنوں کو کتنا فائدہ ہو گا۔ ہما رے دشمنوں کے ہا تھ ایک ایسا ہتھیار لگ گیا ہے کہ وہ اسے  پا کستان کے خلا ف اپنے پرو پیگنڈے میں خوب استعما ل کر ے گا۔ نوا ز شریف نے یہ بیا ن دے کر دشمن کا کام آ سا ن کیا ہے ۔ وقتی طو ر پر وا ہ وا ہ حا صل کرنے کے لیے دیا گیا نوا ز شریف کا یہ بیا ن بے وقت، بے محل اور قطعی طو ر پر غیر ضرو ری تھا ۔ نوا ز شریف کو یہ نہیں بھو لنا چا ہیئے کہ وہ بھی ایک ڈکٹیٹر کی پیدا وا ر ہیں اور ایک جر نیل ہی انہیں سیا ست میں لے کر آ یا تھا۔ اس طر ح کی بے مقصد تقریریںکر نے سے انہیں فائد ے کی بجا ئے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
 اس طر ح کا لا ابا لی پن نوا ز شریف جیسے منجھے ہوئے سیا ستدان کو زیب نہیں دیتا جس کا نقصان ملک کو بھی پہنچ سکتا ہو ۔ ہما رے دشمن نوا ز شریف کے اس بیا ن پر بغلیں بجا رہے ہیں اور پا کستان کو نشا نہ بنا رہے ہیں ۔ پاک فو ج پاکستان کا حصہ ہے اور اس کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچا نے کے مترادف ہے ۔ حکو مت وقت کے خلا ف تحریک چلا نا نہ تو غیر قانو نی ہے اورنہ ہی غیر آ ئینی لیکن شخصیا ت کا نام لے کران پر الزا م ترا شی کر نا نقصا ن دہ ہو گا۔ اگر ان بیا نا ت سے نوا ز شریف کا مقصد پا ک فو ج کو نقصا ن پہنچا نا ہے تو یہ کسی بھی صو رت پاکستان کے مفا د میں نہیں۔ پاک فو ج پر الزا ما ت لگا کر نوا ز شریف کرپشن کے چارجز سے چھٹکا رہ نہیں پا سکتے ۔ یہ الزامات نوا ز شریف کا پا ک فو ج پر خو دکش حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔ نوا ز شریف کا ما ضی اس با ت کی گوا ہی دیتا ہے کہ تقریر یں کر تے ہو ئے وہ احتیا ط سے کا م نہیںلیتے ۔ مثال کے طور پر بمبئی حملو ں کے با رے میں ان کا غیر ذمہ دا رانہ بیا ن ریکا رڈ کا حصہ ہے ۔ اسی طر ح پا کستان کے میزا ئل سسٹم اور کرو ز میزا ئل بنانے کے جھو ٹے دعوے میں بھی نوا ز شریف نے انتہائی غیر ذمہ دا ری کا مظا ہرہ کیا ۔ جب انہیں نا اہل قرار دیا گیا تو انہوں نے پا کستان کی عدلیہ کے بارے میں غیر سنجیدہ بیا نا ت دیئے ۔ اب وہ عوا م کو پاکستان فو ج کے خلا ف اکسا رہے تھے تاکہ پاک فوج کو کمزو ر کیا جا سکے۔ ان کو یہ معلو م نہیں کہ یہی مقصد ہما رے دشمنوں کا بھی ہے اور وہ دشمن کے ہاتھ مضبو ط کر رہے ہیں ۔



 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا