12:24 pm
سہانی گھڑی اور طیبہ کا چاند

سہانی گھڑی اور طیبہ کا چاند

12:24 pm

 ۱۲ربیع الاوّل کی صبح عالم انسا نیت کے لیے سعادت کی صبح ہے‘رحمت و بر کت کی صبح ہے‘بہجت و مسرت کی صبح ہے‘خیر و برکت کی انہی ہمایوں سا عتوں میں حضور پر نور شافع یومِ نشور کتم غیب سے منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوئے‘ ستاروں نے اپنے نو رانی کٹوروں سے روشنیاں زمین پر بر سا ئیں ‘ہوائوں نے اپنے دوش پر خوشبوئیں لاد کر مادر گیتی کا طواف کیا ‘ظہور قدسی پر کار گاہِ حیات کی ایک ایک چیز نے بصد ادب و تو قیر گر دنیں جھکا دیں ‘سمندروں،در یائوںاور نہروں میں لہریں محو رقص دکھا ئی دینے لگیں‘فضائوں میں ایک شور سا اٹھا‘ سلیم فطرت لوگوں نے اس کی تعبیر درودو سلام سے کی ‘کرّ و بیاں زمین کی طرف جھانک کر دیکھنے لگے۔ آج آغوش خاک سے کون ابھر ا ہے؟ تاریخ نے انبیا ء و مر سلین کی بشارتوں کو دامن میں سجا کر نعرۂ رسالتؐ  بلند کیا ۔ بت خا نوں میں نصب کیے گئے بت اور صنم لرزنے لگے‘ آج کا شانہ ابر ہیمی علیہ السلام سے بت شکن جلوہ گر ہو گیا‘ مہبطِ آدم پر آج جنتی پھو لوں کی نگہت بیزیاں اور رو شنیاں مشام  عالم کو معطر کرنے لگیں ‘کعبے  سے تعلق باللہ استوار کر نے والے کی میلا دی خوشیوں پر اذانیں گو نجیں‘نام محمدﷺ کی بر کتوں نے جہان آب و گل کو شگفتگی اور درخشندگی کا تحفہ دیا۔ رضوان جنت نے فردوسِ آرام و راحت کے دروازے کھولے۔ اس لیے کہ آغوشِ آمنہؓ میں سیادتوں کا سر تاج روحانی چاند بن کر اتر ا‘ آج کے دن ان کی ولادت ہو ئی جنہیں جس نے قریب سے دیکھا اس کی کایا پلٹ دی گئی‘ان کے دو ستوں میں ابوبکرؓ سب سے عزیز ہیں ان کی زندگی ایک واشگاف اعلان ہے  محمد ﷺ کا چہر ہ لا جواب ہے‘ ان کے عزیزوں میں علی ؓ سب سے پیا رے ہیں وہ قسم کرکے کہتے ہیں ان ایسا نہ پہلوئو ں میں کوئی آیا ہے اور نہ بعد والوں میں کو ئی ہو سکتا ہے۔ خدمت گاروں میں ایک غلام ہے ان کا تو پہلے سے اعلان ہے -
 محمد ﷺ نور ہیں ان کی پہلی بیوی مومنوں کی ماں کہتی ہیں اللہ کبھی انہیں عزت سے دور نہیں کر ے گا اس لیے کہ وہ مہمان نوازی ،کسبِ معدوم کر نے  والے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کر نے والے ہیں۔
حضور ﷺ کے میلاد پر علم مسکرایا ‘حکمت قہقہہ زن ہوئی‘کر دار نے محبت کی جو ت جی میں جگائی‘ حسنِ اخلاق نے خو شیوں کا میلہ رچایا‘ بہاروں نے بھنگڑے ڈالے ‘خوشبوئیں اور روشنیاں ہم آغوش ہوئیں ‘  زندگی کی افسر دہ رگوں میں حرارت کی لہریں دوڑیں‘ شبستانِ ادب میں نورِ سحر پید ا ہوا ‘ محرومیوں اور شقادتوں کے دام ٹو ٹے‘ ما یو سیوں کے قفس بکھرے ‘ تمرد اور طغیاں کی گر د نیں ٹو ٹیں۔آوارہ طبیعت شیطانوں پر شہابیے بر سا ئے گئے ۔محبتوں کی خو ئے سلیم رکھنے والے صہبائے اخوت سے سر شار ہو ئے‘ رخ ہستی پر  اجا لا ان کی جبین درخشندہ سے پھیلا‘ آج کی صبح محسو س یہ ہو ا جیسے ما ہتاب و آفتاب کا شانہ آمنہؓ کی دہلیز پر پڑے ہو ئے ذروں میں آکر بٹ گئے۔
چشم و گوش کے ایوان گو نج اٹھے ‘صحیفہ نور ورق ورق کھلتا گیا‘چاندنی کی صفیں بچھتی گئیں‘فر شتے درودوں کے نغمے گنگنا تے ہو ئے اورروحیں سلاموں کے گیت گا تی ہوئیں کا شانہ آمنہ ؓ کے گردا گر د حلقہ زن ہوئیں‘آواز آئی 
قد جا ء کم من اللّٰہ نور و کتا ب مبین 
ترجمہ:اوربے شک اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور اور روشن کتا ب آئی ۔ (المائدہ:۱۵) اس رو شنی کے ابھر نے سے پہلے ، اس رحمت کے چھا جا نے سے قبل او راس مسیحا کے آجانے سے پہلے انسا نی معا شرہ کیا تھا اور کیسا ؟ ایک سیرت نگا ر کی تصویر کشی ملا حظہ ہو ۔
’’بتوں پر آدمیوں کی قربانی چڑھا ئی جا تی تھی ۔
با پ کی منکو حہ بیٹے کو ورا ثت میں ملتی تھی۔حقیقی بہنوں سے ایک شادی جا ئز تھی ازواج کی کوئی حد نہ تھی قمار بازی ،شراب خوری اور زنا کاری کا رواج عام تھا ۔بے حیا ئی کی یہ حا لت تھی کہ سب سے بڑا  نا مور شا عر امر ء القیس جو شا ہزادہ بھی تھا قصیدہ میں اپنی پھو پھی زاد بہن کے ساتھ اپنی بد کاری کا واقعہ مزے لے لے کر بیان کر تا ہے اور یہ قصیدہ در کعبہ پر آویزاں کیا جا تا ہے لڑائیوں میں لو گوں کو زندہ جلا دینا ۔مستورات کے پیٹ چاک کر دینا معصوم بچوں کو تہ تیغ کر دینا عمو ماً ٹھیک بلکہ اچھا جا نا جا تا ‘‘یہ تھے وہ حا لا ت جن میں میلاد نبویؐ کی روشنی رحمت کا پیغام بن کر ہر سو چھا گئی ۔یہ فیصلہ مشیت ایزدی کا تھا‘یہ اہتمام کار ساز فطرت کا تھا‘یہ شفقتوں کی رُت خود خالق کا ئنا ت نے بنائی تھی کہ صرف اپنے گھر والوں کی نہیں‘ایک قبیلہ کی نہیں ‘ایک قوم کی نہیں‘ایک ملک کی نہیں بلکہ عالم کی تقدیر سازی کر دی جائے‘ ان میں ایسا مسیحا اٹھایاجا ئے جس کے دم دم میں تڑپتی سسکتی انسانیت کے لیے سکون اور رحمت کا پیغام ہو جو فطرت کے نظام سے بغاوت کرنےوالوں کا انجام بتائے‘جو فرعونوں ،نمرودوں اور سر کش طاغوتوں کی گردنیں مر وڑ دے ‘ اور جس کی نشست و برخاست میں دا ئمی اور مسلسل بر کتیں ارزاں ہوں۔
تبارک الذی نزل الفر قان علی عبدہٖ لیکون للعلمین نذیرا 
ترجمہ:برکت نواز ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیاتا کہ وہ تمام جہان والوں کو ڈر سنانے والا ہو (الفرقان:۱)
آج کی صبح کتنی سہا نی صبح ہے۔آج کی صبح کی فیض باریاں لفظوں میں نہیں لا ئی جاسکتیں‘آج کی صبح ایک اعلان ہے کہ دنیا پر چھائی ہو ئی ظلم کی سیاہ رات اب ختم ہو گئی ہے۔ آج جو پاکیزہ ،عظیم خوبصورت اور عظمت مآب روح جلوہ گر ہو ئی ہے ۔اس کی آمد کی برکت سے اندھے بینا ہو ں گے۔ بیمار تندرست ہو ں گے ‘ اور مردوں کو حیات نو کا پیغام ملے گا۔  وہ دنیا میں ایسا نا دِ انقلاب ،ناد اعجازاور ناد نور پھونکیں گے کہ رہزن رہرورہبر بن کر چھا جا ئیں گے صداقتوں اور پاکیزگیوں کو شر ف و مجد کی خلعتیں پہنائی جائیںگی‘ آنے والے نوراور چھا جانے والے سراپائے سرور کی نظر اٹھے گی تو ہدا یت کے پیما نے ہر سو گر دش کر نے لگیں گے ۔ ان کی نظر جھکے گی تو حیا کی اقدار اپنے چہرے پر اعتبار کی تازگی محسوس کریں گی اور بے بسیاں قوت ،طاقت اور یقین کا ما حول بن  جا ئیں گی ۔
ان کی آمد کا جلوہ ان کے خالق نے اپنی کتاب میں نور کی زبان میں برنگ نور بیان کیا ہے۔
ترجمہ:بے شک تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک عظیم رسول تشریف فر ما ہو ئے ہیں تمہارا مشقت میں پڑ جا نا ان پر بڑا گراں گزرتا ہے وہ تم میں سے ہر ایک کے خیر خواہ اور مو منوں پر تو نہایت مہربانیاں فر ما نے والے اور رحمت فر ما نے والے ہیں (التوبۃ:۱۲۸) ۱۲ربیع الاوّل کی صبح معجزات کی ’’ بارات‘‘ ہے۔ عقیدتوں کے پھول برس رہے ہیں‘ محبتوں کی گل پا شیاں ہو رہی ہیں ۔ اس نورانی صبح کی طلعت سے پہلے محبت کے سارے گیت اور نغمے سازوں میں دبے تھے‘ دلوں میں دھڑکنیں تھیں لیکن ان کے اندر مسّرتوں کی روح مفقود تھی ‘حسن تھا لیکن ابھی پر دے میں عشق تھا لیکن ابھی اس پر لرز ہ طاری نہیں ہوا تھا‘ لفظ تھے لیکن ان کے قالب میں معا نی کی روح نہیں تڑپتی تھی ‘کتابیں تھیں لیکن ان کا مصدق ابھی جلوہ گر نہیں ہوا تھا نظر یں تھیں لیکن ابھی چہرہ بے مثل کی زیارت سے محر وم تھیں دل تھے لیکن انہیں معبود سے کو ئی ملا نے والا ختم نبوتؐ کی خلعت میں مبعوث نہیں ہوا تھا۔کان تھے لیکن فاران کی اذان ابھی نہیں گو نجی تھی‘بچے پید ا ہو تے تھے لیکن ان کے کا نوں میں تو حید رسالت پر ایمان کا رس گھولنے والا ابھی نہیں آیا تھا۔ یہ اعجاز ۱۲ربیع الاوّل کی صبح کو ملا جب کا شانہ آمنہؓکی روشنیاں تمام جہانوں پر محیط ہو گئیں  ان کی میلاد کی خو شیاں اتنی میٹھی تھیں کہ در ختوں ،پودوں ،پتھروں اور سنگریزوں سے درودو سلام کی صدائیں گو نجنے لگ گئیں۔

 

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا