12:44 pm
سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے روشن پہلو

سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے روشن پہلو

12:44 pm

اس کائنات میں حضور سرورِ کائنات خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ و سلم کی حیثیت بے مثال آفتابِ درخشاں کی ہے جو غارِ حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہیں جن کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں۔ جس طرح سورج نکلتا ہے تو موجوداتِ عالم کو روش کر دیتا ہے اسی طرح آسمانِ روحانیت کے رہبرِ اعظم صلی اللہ علیہ و سلم نے کفر و ضلالت کی تاریکی کو نورِ سعادت میں تبدیل کر دیا اور ان دھندلکوں کو ختم کر دیا جو انسانی اذہان و قلوب کا احاطہ کئے ہوئے تھے۔ 
آپ صلی اللہ علیہ و سلم وہ عظیم انسان ہیں جن سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی نے ان سے زیادہ اپنے خالق کی تعریف بھی نہیں کی۔ جس عظیم انسان کی تعریف خالقِ کائنات کرے اور اس پر درود و سلام بھیجے اس سے بڑھ کر کون سی شخصیت ہو سکتی ہے۔ کون ہے جو اس عظیم ہستی کی تعریف کا حق ادا کر سکتا ہے۔
 شاعر نے یہ کہہ کر مبالغہ نہیں کیا تھا:
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی ذاتِ گرامی موجوداتِ عالم کی محسن ہے۔ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ و سلم ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سرچشمہ ہیں جس پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے خزانے لٹاتا ہے جہاں سے رحمت مخلوق میں تقسیم ہوتی ہے۔ ہم رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجتے ہیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہو تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے خزانۂ رحمت سے زیادہ سے زیادہ رحمت مخلوق میں تقسیم ہو۔ اللہ رحیم ہے اس کے نبی رحمۃ العالمین صلی اللہ علیہ و سلم ہیں خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں تصدیق فرمائی ہمارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی آپ صلی اللہ علیہ و سلم دوستوں کے لئے ہی نہیں دشمنوں کے لئے بھی سراپا رحمت تھے اور صرف اسی عالم کے لئے نہیں بلکہ تمام عالموں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ جہاں جہاں تک اللہ تعالیٰ کی بادشاہت ہے وہاں وہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت موجود ہے۔ ہوا، پانی، بحرو بر، جن و بشر، آسمان و زمین، حیوانات و نباتات غرضیکہ کائنات کے ذرے ذرے پر اللہ تعالیٰ کی حاکمیت ہے۔ ان سب پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی رسالت کی حاکمیت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی رحمت کے دامن کا کوئی اندازہ نہیں۔ جن لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر پتھر برسائے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں بھی دُعائیں دیں جب تک حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت ہمارے رگ و پے میں سرائیت نہ کر جائے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ بقول شاعر:
کی محمدؐ سے وفا تو نے  تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

 

تازہ ترین خبریں

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا