12:54 pm
تشکیل بادشاہت میں سعودی شیوخ‘ و آل سعود کی اہمیت

تشکیل بادشاہت میں سعودی شیوخ‘ و آل سعود کی اہمیت

12:54 pm

کہا گیا ہے کہ سعودی یوم الوطنی کو عید کہا گیا تو وہاں کے علماء نے اعتراض نہیں کیا ،لیکن یہ درست نہیں کیونکہ شاہ عبدالعزیز عہد میں جب قومی دن ’’یوم الوطنی‘‘ کو ’’عیدالوطنی‘‘ کہا گیا تو سعودی علماء و شیوخ کے سخت اعتراض کے بعد سعودی قومی دن کو عیدالوطنی کی بجائے ’’یوم الوطنی‘‘ کہا گیا۔ آج بھی سعودیہ کا قومی دن ’’یوم الوطنی‘‘ کہلاتاہے۔ اسی طرح شروع کے عہد میں شاہ عبدالعزیز کے لئے ’’جلالۃ الملک‘‘ کے الفاظ استعمال کئے گئے تو سعودی علماء نے ہی اس پربھی سخت اعتراض کیا کہ اس کے بعد ہی خادم الحرمین الشریفین کے الفاظ سعودی بادشاہ کے لئے استعمال کئے گئے۔ تاحال یہی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ ’’جلالۃ الملک‘‘ نہیں۔
سعودی عرب کے حوالے سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کا امریکی دبائو شدید تر رہا ہے۔ یہ موقعہ شہزادہ محمد بن سلمان‘ سعودی ولی عہد نے خود امریکہ کو  دیا ہے‘ اگر وہ اعتدال پسند ہوتے تو اپنے  ذاتی اقتدار کے سارے انڈے صرف اکیلے صدر ٹرمپ کے ٹوکرے میں نہ ڈال دیتے‘ تو شائد ان پر صدر ٹرمپ کی طرف سے بھی شدید دبائو نہ آتا۔ صیہونی ذہن نے اس امریکی دبائو کے ذریعے خلیجی عربوں اور سعودیہ کو مجبور کر دیا کہ وہ ’’اسلامیت‘‘ پر مبنی اسلامی دنیا کی قیادت کا قابل فخر کردار‘ سمندربرد کرتے ہوئے صرف قوم پرست عرب بن جائیں۔ خوشی خوشی خلیجی عربوں میں سے کچھ نے تو یہ کرلیا ہے‘ ابراہیمی ریسٹورنٹ بھی کھل گئے ہیں‘ اسلام آباد میں بھی‘ مگر ان خلیجی عربوں کے پاس سوائے عرب قوم پرستی کے کچھ بھی نہیں تھا۔ لہٰذا وہ اگر قوم پرست عرب بن کر اسرائیل سے اکیلے اکیلے تعلقات بنا بیٹھے ہیں تو ان کی مرضی‘ عجمی مسلمانوں کا تو اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے امریکی سازش جیت گئی عربوں کے حوالے سے ‘ ایرانی خوف نے عربوں سے کیا کچھ کروا دیا ہے؟
ریاض‘ واشنگٹن سے 23اکتوبر کو اے ایف پی کی خبر ہے کہ سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ امریکی نژاد ارب پتی اسرائیلی حائم سائبان کے ’’حارث‘‘ اخبار کو دئیے گئے انٹرویو کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا تو ایران‘ قطر اور سعودی عوام کو‘ ان کو قتل کرنے کا موقعہ مل جائے گا‘ مزید یہ کہ شاہ سلمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں‘ وہ 2002ء میں سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پانے والے عرب اسرائیل (شاہ عبداللہ فارمولہ) کا نفاذ چاہتے ہیں۔ سابان نے مزید کہا کہ سعودی عوام میں مذہبی حلقوں کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے۔ جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے حرمین شریفین پر سعودی اجارہ داری اور سعودی ساکھ خطرے میں پڑھ سکتی ہے۔ تازہ خبر کے مطابق سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد ملک میں نئی خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
بلاشبہ ہر سعودی بادشاہ پر ماضي میں سعودی علماء و شیوخ کے بہت گہرے اثرات رہے ہیں کیونکہ سعودی خاندان کو اقتدار کامل الشیخ محمد بن عبدالوہاب کے ذریعے ہی ملا تھا۔ تاریخی معاہدہ کے مطابق دینی امور میں ’’فتوی‘‘ دینے کا استحقاق صرف آل الشیخ کے علماء کو حاصل ہے۔ لہٰذا ہر بادشاہ نے ہمیشہ سعودی علماء‘ بالخصوص جو نجد خطے کے تھے‘ کا ہی زیادہ اثر قبول کیا ہے۔ اگر محمد بن سلمان کو خدشہ ہے اپنی زندگی کے حوالے سے‘ تو انور سادات کے ساتھ یہ معاملہ ہو بھی چکا ہے۔ لہٰذا ان کا خدشہ درست ہے ۔
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ بعض معاملات میں محمد بن سلمان کافی عدم تدبر کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔  پاکستان کے حوالے سے بھی وہ غلطیاں کر چکے ہیں۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو ریاض میں مجبور کرکے استعفیٰ دلوانا بھی اس میں شامل ہے جبکہ آج پھر یہی سعد لبنانی وزیراعظم بن رہا ہے اگر پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد‘ طیب اردوان‘ قطر کے ساتھ ’’نیا پلیٹ فارم‘‘ بنا کر اسلام فوبیا کا دفاع کرنے کا سوچا تھا تو ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے بھی ناراض ہوگئے‘ شائد تاحال ان کی ناراضی چل رہی ہے۔ مگرنہایت ادب سے گزارش ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات عمران خان یا محمد بن سلمان کے مرہون منت یا کے  ’’سبب‘‘ نہیں بلکہ شاہ عبدالعزیز سے لیکر شاہ سلمان عہد اور قائداعظمؒ سے لے کر عمران خان عہد تک‘ دونوں ریاستوں کے ٹھوس تاریخی تعلقات ہیں۔ اگر محمد بن سلمان بادشاہ بنیں گے تو پہلے انہیں آل سعود کے تمام شہزادوں کے ساتھ ساتھ سعودی علماء و شیوخ کی بھی مکمل تائید حاصل کرنا پڑے گی۔ جب تک وہ صرف ولی عہد ہیں وہ مکمل سعودی بادشاہ نہیں کہلا سکتے‘ اگر ان کی تائید سعودی علماء اور آل سعود کے تمام شہزادوں نے نہ کی تو وہ ہرگز آئینی طور پر بادشاہ نہیں بن سکیں گے۔ لہٰذا شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنے اردگرد کے غلط لوگوں سے نجات حاصل کرلینا چاہیے۔جو شخصیات پاکستان سے اکثر معاملات طے کرتے ہیں شہزادہ محمد اور ان کے جارحانہ انداز سیاست کا دفاع نہ کر سکنے والے نادان و متکبر کچھ کرداروں کے سبب بھی پاکستانی عوام‘ ثقہ علماء‘ دانشوروں میں سعودیہ عملاً مہندم ہوچکا ہے۔افسوس ایسے برے دن بھی آنے تھے سعودی عرب کے لئے۔
 

تازہ ترین خبریں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران