02:04 pm
ہمیں خاتم النبیینﷺ سے پیار ہے

ہمیں خاتم النبیینﷺ سے پیار ہے

02:04 pm

بچہ ہو، بوڑھا ہو، جوان ہو، عورت ہو یا مرد … ہر مسلمان کی یہ دعا اور خواہش ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد اسے قبر میں خاتم النبیینﷺ کی پہچان نصیب ہو … حشر کے میدان میں رسول اللہﷺ کی شفاعت نصیب ہو اور رسول اللہﷺ کے دست مبارک سے جام کوثر نصیب ہو… یہ معصومانہ خواہشات رکھنے والوں اور دعائیں مانگنے والوں نے کیا کبھی سوچا کہ ان کی جانوں پر خاتم النبیینﷺ کا بھی حق ہے؟ میں گزشتہ ادوار کی بات نہیں کرتا … حالیہ ہفتوں میں فرانس کے بدمعاش شیطانوں نے جس جارحانہ انداز میں خاتم النبیین حضرت محمد کریمﷺ کی توہین کرنے کی کوشش کی وہ سب کے سامنے ہے …
یہ سوال میرا ان سے ہے کہ جو قبر کے اندر اپنے پاک پیغمبرﷺ کی پہچان کی دعائیں مانگتے ہیں … جنہیں حشر کے میدان میں رسول اکرمﷺ کی شفاعت چاہیے کہ … فرانس کی اس کھلی گستاخی  کے خلاف انہوں نے اپنی طاقت کے مطابق آواز اٹھانا بھی گوارا کیا؟ اگر نہیں تو کیوں؟ کیا آقا و مولیٰﷺ صرف مولویوں یا مذہبی لوگوں کے ہی نبی ہیں؟ سیکولرز اور لبرلز کا ان سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں؟ خدا کے بندو! اگر خدائے بزرگ و برتر کے محبوبﷺ کیلئے تمہارے پاس آج وقت نہیں ہے تو پھر قبر اور حشر کے میدان میں کیا کرو گے؟ میں اس ’’مسلمان‘‘ کے اسلام کا کیا کروں کہ جو گستاخ رسول کی دل میں نفرت رکھنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے … جو حضرت محمد کریمﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے؟ آقا و مولیٰﷺ کی عزت وحرمت پر کفار کا دبائو قبول کرکے مطمئن ہو جاتا ہے … آج جبکہ پاکستان میں 12 ربیع الاول کی چھٹی اس لئے ہے کہ یہ حضرت محمد کریمﷺ  کی ولادت باسعادت کا دن ہے … آج کے دن ہر مسلمان کو اس بات کا عزم کرنا پڑے گا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی حضور اکرمﷺ کے طریقوں کے مطابق گزارے گا … وہ حضوراکرمﷺ کی سنتوں سے پیار کرے گا … حضور اکرمﷺ کے جانثاروں یعنی صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلنے کی پوری کوشش کرے گا اور ساتھ اس بات کا تجدید عہد وفا بھی کہ جو زبان خاتم النبیینﷺ کی توہین کرے گی اس پلید زبان کو گدی سے کھینچنا اس کی پہلی  اور آخری خواہش ہوگی … حضور اکرمﷺ کے گستاخوں پر زمین کا ہر کونہ تنگ کر دیا جائے گا… گستاخان رسول بظاہر انسان نما ہوتے ہیں لیکن دراصل یہ شیطان ہوتے ہیں اور کسی ’’مسلمان‘‘ کی بھی کسی گستاخ رسول کے ساتھ نہ دوستی ہوسکتی ہے اور نہ تعلق قائم رہ سکتا ہے … مسلمان کی حقیقی شان تو یہ ہے کہ وہ محبت اور تعلق بھی اللہ کے لئے قائم کرتا ہے اور بغض و دشمنی بھی اللہ کے لئے پالتا ہے، ہمیں اپنے کردار و عمل سے دنیا کو بتانا پڑے گا کہ ختم نبوت کے تاجدارﷺ ہمارے ایسے محبوبؐ ہیں کہ ہم ان کی عزت و عظمت کی خاطر مال، جان، ماں باپ، اولاد، بہن بھائی، بیوی بچے سب قربان کرسکتے ہیں … ’’عشق و محبت‘‘ کے لفظوں کو د نیا نے تو نجانے کس انداز میں سنا ہوگا لیکن مومن مسلمان نے عشق رسولؐ اور محبت رسولﷺ کا لوہا اپنا خون جگر پیش کرکے کافروں سے بھی دادو تحسین وصول کی ہے۔
صحابہ کرامؓ نے محبت رسولﷺ میں ڈوب کر ایسے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے کہ رہتی دنیا تک جن کی نظیر پیش کی جاتی رہے گی… حضرت علیؓ سے پوچھا گیا کہ آپ لوگوں (صحابہؓ) کی رسول اکرمﷺ کے ساتھ محبت کیسی تھی؟ فرمایا … اللہ کی قسم! آپﷺ کی ذات گرامی ہمار ے نزدیک ، ہمارے اموال، اولاد،  ماں، باپ اور پیاسے کے لئے ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب تھی ۔ (الشفاء،ج 2 )
حضرت نافعؓ فرماتے ہیں اگر تم حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو رسول اللہﷺ کی سنتوں کی اتباع کرتے ہوئے دیکھ لیتے تو تم کہہ اٹھتے ’’ھذا مجنوں) یہ آدمی مجنوں ہے (مستدرک)
خادم رسولﷺ حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا … اے پیارے بیٹے! اگر تم سے یہ ہوسکے کہ تم صبح او ر شام اس حال میں کرو کہ دل میں کسی کے لئے بھی کھوٹ نہ رہے تو کر گزرو، کیونکہ یہ چیز (ہر قسم کی کدورت سے سینہ پاک رکھنا) میری سنت ہے اور جس نے میری سنت سے محبت کی تو گویا اس سے مجھ سے محبت کی اور جس نے میرے ساتھ محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا(الشفاء) حضرت عمر بن خطابؓ نے حجر اسود سے مخاطب ہوکر فرمایا … قسم بخدا، بے شک میں بخوبی جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، تو ازخود نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع، اگر یہ چیز میں نے نہ دیکھی ہوتی کہ رسول اللہﷺ نے  تجھے بوسہ دیا تھا تو میں کبھی تیرا بوسہ نہ لیتا … اس کے بعد آپ نے بوسہ لیا (صحیح بخاری) ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن رواحہؓ مسجد کی طرف آرہے تھے … ابھی مسجد میں داخل نہیں ہوئے تھے کہ حضورﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے سامنے کھڑے کسی صحابیؓ کے متعلق فرمایا … اس کو بٹھا دو ،گو کہ یہ حکم حضرت عبداللہ کے لئے نہیں تھا مگر ان کے کانوں میں آپؐ کی یہ آواز پڑی تو فوراً ہی مسجد سے باہر راستے میں ہی بیٹھ گئے … آپﷺ جب فارغ ہوئے تو ان کے اس جذبہ اطاعت کو دیکھتے ہوئے دعا فرمائی کہ تمہاری اللہ اور اس کے رسولؐ کی فرمانبرداری کی حرص میں رب تعالیٰ مزید اضافہ کرے (اصابہ)
صحابہ کرامؓ کے حضور اکرمﷺ سے عشق و محبت کی مثالیں تو قرآن پاک میں موجود ہیں … وہ آپؐ ہی کے صحابیؓ تھے کہ جنہیں جب کافر پھانسی دینے لگے تو پھانسی دینے سے پہلے پوچھا کہ تمہارا دل چاہتا تو ہوگا کہ آج تمہاری جگہ تمہارا نبی ہوتا اور تم بچ جاتے … وہ صحابی رسولؐ تڑپ کر بولے کہ ظالموں تم نے تو بہت بڑی بات کہہ دی میں تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ میں اطمینان سے رہوں  اور میرے نبیﷺ کے پائوں کے تلوے میں کانٹا بھی چبھ جائے …یوم ولادت باسعادت کے موقع پر میرے سمیت ہر مسلمان کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ توہین آمیزخاکے چھاپنے والوں سے اعلانیہ نفرت کا اظہار کرنا پڑے گا۔
ہمیں اپنے کردار و عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سب کو بحیثیت اُمہ آقاء و مولیٰﷺ سے پیار ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔