12:42 pm
محبت رسولؐ کے ترانے

محبت رسولؐ کے ترانے

12:42 pm

فواد و ایاز کی باتوں نے پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو ملک پر ہنسنے کا موقع فراہم کیا … اس لئے ان باتوں پر تبصرہ کرکے مزید دل جلانے کی بجائے
فواد و ایاز کی باتوں نے پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو ملک پر ہنسنے کا موقع فراہم کیا … اس لئے ان باتوں پر تبصرہ کرکے مزید دل جلانے کی بجائے … آئیے اس ذات گرامی کا تذکرہ کرتے ہیں کہ جن کے تذکرے سے ہر طرف خوشبو پھیل جایا کرتی ہے … عربی کے کسی شاعر نے اپنے اشعار میں تو کمال کر دیا … وہ کہتا ہے کہ ’’جب بھی کسی دن تم پر سخت حالات آجائیں تو رات کے آخری پہر محمدﷺ پر  درود بھیجنے کا اہتمام کرو … دیکھو! ان پر درود بھیجنا اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریمﷺ پر درود سے خالی نہ  جانے دو … ان پر درود بھیجنے سے نور، روشنی اور دلوں کو شفاء حاصل ہوتی ہے … جو شخص بھی نبی کریمﷺ پر درود بھیجتا ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں دور ہوتی ہیں اور آسانی میسر آتی ہے … پھر درود کی فضیلت اور قدرو منزلت کے کیا ہی کہنے، جب تم ان کے روضہ مبارک پر حاضر ہوکر انہیں درود و سلام پیش کرو۔
کیا ہی خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف درود کے ہدیے بھیجے ہوں  اور پھر ایک دن خودبھی ان کی خدمت میں پہنچ گیا ہو، ایسا آدمی متقی ہے ، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ ہے کہ قیامت کے دن محمدﷺ اس کی شفاعت کریں گے ،12 ربیع الاول کے دن دھابیجی ضلع ٹھٹھہ کے جامعہ تعلیم القرآن  عید گاہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس خاکسار نے عرض کیا کہ صرف پاکستان کے مسلمانوں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مسائل کا حل اطاعت رسولﷺ اور نفاذ اسلام میں ہے … جس نبیﷺ پر درود پڑھنے سے سخت حالات ٹل جاتے ہوں … اس پاک پیغمبرﷺ کے لائے ہوئے نظام کو اگر نافذ کر دیا جائے … پھر تو زمین کا دامن اللہ کی رحمتوں سے بھر جائے گا۔
اطاعت رسولﷺ ہی عشق رسولؐ کی کنجی ہے … جب اطاعت اور عشق باہم مل جائیں تو پھر گستاخان رسول پر قیامتیں ٹوٹ پڑتی ہیں ، فرانسیسی شیطان، مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کو  نہ تو گالی بکتے ہیں اور نہ ان کے توہین آمیز کارٹوں یا خاکے چھاپتے ہیں کیوں؟ ممکن ہے کہ وہ انہیں اپنا غلام سمجھتے ہوں یا پھر انہیں ان کی بزدلانہ پالیسیوں پر اندھا اعتماد ہو؟
مصطفی کریمﷺ کی توہین سے بڑا جرم دنیا میں کوئی دوسرا ہے ہی نہیں … جب دنیا میں چاروں طرف کافروں کی حکمرانی تھی اور صحابہ کرامؓ کی تعداد تھوڑ ی تھی… صحابہ کرامؓ نے تب توہین رسالت کے کسی مرتکب ملعون کو زندہ رہنے کا حق نہ دیا… اب تو دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے بھی زائد ہے اور مسلمان ملکوں کی تعداد56 ہے ، مسلمانوں کے پاس ایٹم بم کی طاقت بھی موجود ہے … جب مسلمانوں کے پاس ایٹم بم نہیں تھا … متحدہ ہندوستان میں گستاخ راج پال کو غازی علم دین شہید نے خنجروں سے ادھیڑ ڈالا تھا … فرانس ہو یا کوئی دوسرا شیطان ملک وہ آقا و مولیٰﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کرکے مسلمان حکمرانوں اور مسلمان عوام کی ’’غیرت‘‘ کا امتحان لیتے ہیں کہ ان میں ابھی تک غیرت اور ایمان باقی ہے یا پھر یہ ان خوبیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں … توہین رسالت کے مجرموں کے خلاف مسلم ممالک کے حکمرانوں کا ردعمل شیروں والا ہونا چاہیے … نہ کہ بکریوں اور گیدڑوں والا … یاد رکھیئے … یہ ’’مسلمان ‘‘ ممالک تو ہیں ہی اس لئے کیونکہ یہ محمد کریمﷺ کے غلام ہیں … اگر حضرت محمد کریمﷺ کی توہین کا جرم دیکھ کر بھی ان کا ردعمل جر ات ایمانی سے محروم ہوگا تو پھر اس سے کافروں کے توہین آمیز بیانیئے کو تقویت ملے گی، اس خاکسار کو دھابیجی میں خطاب کی دعوت  معروف روحانی عامل مولانا فضل الرحمن نقشبندی نے دی تھی… مولانا فضل الرحمن نقشبندی کی سادگی اور عاجزی دیکھ کر یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہ تھا کہ اولیاء کرام کی سرزمین سندھ دھرتی کے جینوئن اثرات ان کے اندر سرایت کرچکے ہیں …یہاں فضل الرحمن نقشبندی، عبدالحفیظ چانڈیو جیسے علماء موجود ہیں … جو صرف سندھیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ مہاجروں، بلوچوں، پنجابیوں، کشمیریوں ، ہزارویوں، پختونوں، مختصر یہ کہ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کیلئے بھی بھلائی اور بہتری کا ذریعہ بنتے ہیں … 
جمعہ کے بعد پریس کلب دھابیھجی میں مقامی صحافی برادری نے اس خاکسار کو اپنا موقف بیان کرنے کی دعوت دی … پریس کلب کے صدر مقصود جوکھیو اور سینئر صحافی امین فاروقی کی طرف سے ملنے والی یہ محبت بھری دعوت قبول کرنا اس لئے بھی ضروری تھا کیونکہ میں اندرون سندھ کی صحافی برادری پر گزرنے والے حالات سے واقفیت حاصل کرنا چاہتاتھا… صحافیوں کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حوالے سے بہت سی نئی باتیں میرے علم میں آئیں … ان شاء اللہ اس حوالے سے پھر کبھی تفصیلی کالم میں بحث کریں گے … فی الحال یہ کہ صحافیوں نے ’’جزائر‘‘ پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان شروع ہونے والی نئی محاذ آرائی کے حوالے سے سوال کیا تو اس خاکسار نے جواباً عرض کیا … جزائر اگر سندھ میں ہیں … تو سندھ، پاکستان میں ہے … وفاق اگر جزائر کے حوالے سے کچھ اقدامات کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لے … اور وہاں سے حاصل ہونے والے ثمرات سندھ کے عوام کو بھی حاصل ہونے چاہئیں ، دھابیجی ضلع ٹھٹھہ کی یونین کونسل ہے جس کی آبادی غالباً ستر سے اسی ہزار تک ہے … پریس کلب سے فارغ ہوکر جب ہم کراچی واپسی کے لئے نکلے تو یہ دیکھ کر آنکھوں سے بے اختیار اشک جاری ہوگئے … نیشنل ہائی وے پر ہر طرف انسانوں کا اک سمندر تھا کہ جو اپنے آقاء و مولیٰ، ختم نبوت کے تاجدار محمد کریمﷺ سے والہانہ عشق  و محبت کا اظہار کرتے ہوئے تکبیر اور رسالتؐ کے نعرے بلند کرتے ہوئے آگے بڑھتا چلا آرہا تھا … اس انسانی ہجوم میں بچے بھی تھے، جوان بھی تھے اور بوڑھے بھی … کلین شیو بھی تھے اور داڑھیوں والے بھی … حتیٰ کہ کئی انسان معذور بھی تھے … مگر وہ سب مل کر آقا کی آمد مرحبا … رسولؐ کی آمد مرحبا، کے نعرے لگا رہے تھے … میں نے سوچا  کاش کہ پاکستان کے حکمران، سیاست دان اور جرنیل یہ بات سمجھ جائیں کہ پاکستانی قوم کو جوڑنے ،یہاں اقلیتوں، عورتوں، اساتذہ، معذوروں ، حتیٰ کہ ریاست کے حقوق کو بھی محفوظ  بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس سرزمین پر اسلامی نظام عملاً نافذ کر دیا جائے … جب تک عملی طور پر پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ پاک سرزمین تڑپتی ، سسکتی اور ترستی رہے گی۔
 

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا