12:47 pm
اسلامی جمہوریہ پاکستان ،سیاست خدمت اورعوام !

اسلامی جمہوریہ پاکستان ،سیاست خدمت اورعوام !

12:47 pm

آج کی اپوزیشن دہائیوں سے حکومت میں رہی اور حکومت اپوزیشن میں لیکن پاکستان کی سیاست کا المیہ رہا یہاں خدمت خلق کی گنجائش
آج کی اپوزیشن دہائیوں سے حکومت میں رہی اور حکومت اپوزیشن میں لیکن پاکستان کی سیاست کا المیہ رہا یہاں خدمت خلق کی گنجائش ہی باقی نہیں چھوڑی گئی ۔قابل غور ہے کہ عوام کیا کرتے رہے۔ سیاستدانوں نے صحت، تعلیم ، پانی کی فراہمی، جیلوں میں قیدیوں کی بہبود اور قدرتی آفات کے دوران خدمات خواب بنا دیں اور عوام نے انہیں باربار منتخب کر وا یا۔اس سے یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ ہم مسلمان تو ہیں مگر قرآن و سنت کی اصل روح سے کٹ رہے ہیں۔اب دیکھتے ہیں سیاست کو توسیاست خدمت کا نام ہوا کرتی تھی مگر اسے لوٹ مار کا وسیلہ بنادیا گیا۔ دشمن ہر طرف سے ہم پر یلغار کیے ہوئے ہے لیکن ایک ہم ہیں کہ وہی ستر سال پہلے والی خرافات میں اٹکے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ پر جھوٹ کی فراوانی ہے، یاد رکھیں کہ سیاست خدمت تو ترجیح قوم ہونی چاہیے۔ اس قوم نے ستر سال سے سیاستدانوں کا بہت جھوٹ برداشت کیا، اب وہ صرف مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ ہر سیاست دان نے دعوے تو بہت کیے ہیں لیکن عملًا اس ملک کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جس کے مسائل نہ ہوں۔ چند بااثر خاندانوں کی سیاست میں اجارہ داری ہے جنہوں نے اس ملک کے مسائل کو کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیئے ہیں۔کرپشن اور اقرباء پروری ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلی۔ غریب عوام کو ان کے جائز حق سے محروم گیا۔ غریب لوگ اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر رہے تو دوسری طرف سرے محل، دبئی محل، ایون فیلڈ فلیٹس اور بنی گالا محل کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹ نظر آئے جو اس قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بنائے گئے۔ کیا سیاست میں خدمت کا نعرہ لگا کر لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔
 کیاکوئی ایسا فورم نہیں ہونا چاہیے جس پر سب لوگ متفق ہوں، جو ان لوگوں کا احتساب کرے اور ایسا احتساب جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور سیاست حقیقت میں عوام کی خدمت بن کر رہ جائے۔پاکستان میں نظام انصاف پر لوگوں کا یقین متزلزل ہے۔ ماضی کے تجربات اتنے حوصلہ افزاء نہیں رہے۔ نظام انصاف کو اپنی عزت بحال کروانا ہوگی اور عوام کو سستا اور بروقت انصاف مہیا کرنا ہوگا۔ اگر ایک معمولی کیس کا فیصلہ پانچ سے دس سال میں کرنا ہے تو عام آدمی تو انصاف کے چکر میں اپنی جمع پونجی سب کچھ اسی چکرمیں لٹا دیتا ہے۔ اگر دس یا پندرہ سال بعد فیصلہ اس کے حق میں آ بھی جاتا ہے تب تک وہ بیچارہ سب کچھ لٹا چکا ہوتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ فیصلے وہی لٹکانا چاہتا ہے جو غلط ہے۔ سچا آدمی فیصلہ میرٹ پر اور بروقت چاہتا ہے اور تب ہی سیاست صرف خدمت بننے پر مجبور ہوتی ہے۔ہم ایک مردہ ضمیر قوم ہیں۔ کسی کی تکلیف اور دکھ کا احساس ہمیں نہیں ہوتا۔ ہم صرف اپنے آپ کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے دل و دماغ میں منفی سوچ سما چکی ہے۔ کہتے ہیں کہ سامنے والے کا چہرہ ایک آئینہ ہوتا ہے جس کے اندر وہی نظر آتا ہے جو انسان کے اپنے اندر ہوتا ہے۔ ہم اپنے مستقبل کی تربیت جھوٹ، دروغ گوئی اوربداخلاقیات سے کر رہے ہیں۔ آج ہم جو کچھ بورہے ہیں، جب یہ فصل پک جائے گی تو ہمیں احساس ہوگا کہ ہم نے کیا بویا۔
سیاست کو خدمت بنانا ہے تو ہر شخص کو انفرادی سطح پر کام کرنا ہوگا سب سے پہلے اپنا احتساب کر کے خود کو انسانیت کے لیے مفید بنانا ہوگا ۔ آج کے اس دور میں ہم خود کو بہت زیادہ ہوشیار اور دانشور سمجھتے ہیں۔ ہم کسی کی عزت کی طرف انگلی اٹھانے میں دیر نہیں لگاتے۔ بغیر تحقیق کیے ہم ہر بات فورا ًکہہ ڈالتے ہیں جو بہتان بازی کے زمرے آتی ہے، جس کی پکڑ اللہ کے نزدیک بہت زیادہ ہے۔سیا ست اپنی جگہ لیکن سیاست کے ساتھ ساتھ ہمارا تعلق ایک ایسے مذہب سے بھی ہے جو اخلاقیات کا درس دیتا ہے، جس نے ہر عمر کے انسان کو خواہ وہ مرد ہو، عورت ہو، بچہ ہو یا بوڑھا، عزت کا مقام دیا ہے۔ پارٹی ورکرز اپنے خیالات اور سیاسی وابستگی کا اظہار ضرور کریں، یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اخلاق کے دائرے میں رہ کر اپنی سیاسی پارٹی کو پروموٹ کریں۔ ہر آدمی کا اپنا ایک نقطہ نظر ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ جسے آپ پسند کرتے ہیں دوسرا بھی اسی کو پسند کرے۔ اسی لیے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اگر آپ کسی کی عزت کا خیال رکھیں گے تو دوسرا بھی آپ پر اخلاق کے دائرے میں رہ کر تنقید کرے گا  اور اگر آپ غلیظ زبان استعما ل کریں گے تو یوں سمجھیے کہ دوسرا بھی آپ سے دو ہاتھ آگے ہے۔ اس سے زیادہ کی توقع رکھیے۔ہمارے نبی اکرمﷺ عورتوں کا بہت احترام کیا کرتے تھے۔ حضرت فاطمہؓ جب بھی آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوتیں، آ پؐ اپنی چادر بچھاد یتے۔ اگر کوئی غیر مسلم بھی آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپؐ اسے بھی عزت دیتے اور خاطر تواضع فرماتے۔ آپؐ کے دربار سے کبھی کوئی دھتکارا نہ گیا۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین پر کیچڑ پھینکنے کے بجائے اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر ان پر تنقید کریں اور بالخصوص عورتوں کے بارے میں اخلاق سے گرے ہوئے کلمات کا استعمال نہ کریں۔ ذہن نشین رکھیے کہ ہمارا تعلق اسلامی گھرانوں سے ہے۔ یہ سیاست کا ماحول چند دن کا ہے، ہمیں ہمیشہ ایک ہی جگہ رہنا ہے۔ پھر ہم انسانیت کے درجے سے نیچے کیوں گریں؟ کسی کی بات کا جواب دلائل سے دے کر قائل کیجیے۔ اگر کوئی آپ کے نقطہ نظر سے متفق نہیں ہورہا تو اپنا فیصلہ زبردستی اس پر نہ ٹھونسیے۔ یہیں سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔خدمت خلق کی اہمیت اس وقت اور زیادہ ہوجاتی ہے جب کسی علاقہ میں کوئی قدرتی آفت یا طوفان آجائے یا کہیں کوئی حادثہ ہوجائے۔ ایسی صورت میں ان لوگوں کو فوری مدد و تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور بہت خدمت کا موقع بھی ملتا ہے۔ ان حالات کو غنیمت جانتے ہوئے ان جگہوں پر پہنچ کر مصیبت زدہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکتی ہے۔اب آتے ہیں عوامی ذمہ داری کی طر ف تو یہاں یہ چیز قابل ذکر ہے کہ خدمت خلق صرف مال و دولت کے ذریعہ نہیں ہوتی بلکہ افراد طاقت کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے۔ جہاں مال و دولت خرچ کرنے کی ضرورت ہو وہاں مال خرچ کرنا ہی افضل ہے ، مگر کہیں مال کی نہیں اخلاقیات کی خدمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
یعنی انسان کو خدمت کے لیے لازمی نہیں پیسے ہی چاہئیں ہوں، ممکن ہو اسے آپ کی مدد چاہیے۔ کچھ کام میں مدد فراہم کردیں۔ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ شائد ہمیں کسی کے ساتھ کی گئی نیکی کا بدلا اس دنیا میں نہیں ملتا نہ ملے مگر اللہ کے ہاں ضرور مقبول ہوگی اورہمیں اس کا اجر ضرور ملے گا ہمیں اپنی آخرت پر نظر رکھنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہر حال میں ہمارے لیے مقدم ہونی چاہیے۔ یہ ہی کامیابی کا زینہ ہے۔اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنا جائزہ لیں کہ ہم نے اب تک اپنے وطنِ عزیز کے لیے کیا کیا ہے؟ اس کی ترقی میں کتنا حصہ لیا ہے؟ قوم کے لیے کیا کیا ہے؟ عوامی بہبود اور خدمتِ اِنسانیت کے لیے کیا کیا ہے؟ وطنِ عزیز کے غیر مسلم شہریوں کی خاطر کیا کام کیا ہے؟ ان کے تحفظ اور ترقی کے لیے کون سے اِقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ اِس ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف کس حد تک جد و جہد کی ہے؟ کہاں کہاں اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات کی خاطر قربان کیا ہے؟
 

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی