12:55 pm
پاکستان کا ’’میر‘‘ ایاز صادق

پاکستان کا ’’میر‘‘ ایاز صادق

12:55 pm

جیسا کہ میں نے اپنے کئی گزشتہ کالموں میں لکھاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما خصوصیت کے ساتھ نوازشریف اپنا ذہنی توازن کھوتے جارہے ہیں۔ وہ ایک ایسی جنگ لڑرہے ہیں جس میں نہ تو انہیں کامیابی کے امکانات نظر آرہے ہیں اور نہ ہی ملک کا باشعور طبقہ ان کی سوچ کاساتھ دے رہاہے۔  ویسے بھی ان کے پاس کہنے کو رہی کیا گیاہے جس طرح وہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی فوج اور دیگراداروںکے خلاف زہر اگل رہے ہیں اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنازیادہ مشکل نہیں ہے کہ انہیں بھارت نے کوئی سبز باغ دکھائے ہیں ۔ اب انہوں نے اپنے بیانیہ کو مزید تقویت پہنچانے کیلئے ایاز صادق یعنی ’’میر‘‘ ایاز صادق کو میدان میں اتارا ہے۔
’’ میر‘‘ صادق ایاز نے جس طرح افواج پاکستان سے متعلق تبصرہ کیاہے اس سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ ان کو بھی بھارت نے نوازشریف کی درخواست پر اپنی گود میں لے لیاہے۔ یہ شخص پاکستان کی پارلیمنٹ کا اسپیکررہا ہے بلکہ قومی اسمبلی کی کئی کمیٹیوں میں بھی شامل رہاہے‘ وہ افواج پاکستان کی کارکردگی‘ ڈسپلن اور بہادری سے واقف ہے‘ اس کویہ بھی ادراک ہے کہ اگر افواج پاکستان کا وجود نہ ہو(خدانخواستہ) تو بھارت کے علاوہ ا سرائیل پاکستان کے ساتھ کیا کچھ نہیں کرسکتاہے۔ لیکن اس کے باوجود’’میر‘‘ صادق نے ’’ پیر کا نپنے اور ’’پسینہ چھوٹ جانے کی بات کی ہے‘ انہوں نے یہ الفا ظ نوازشریف کے کہنے پر ادا کئے ہیں۔ کیونکہ نوازشریف اوراس کی بیٹی اب براہ راست پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کے لئے مکمل تیاری کرچکی ہیں جو دراصل ایک ملک دشمن ہی کرسکتاہے۔
’’میر‘‘ ایاز صادق کو اچھی طرح معلوم ہے کہ نوازشریف ایک پہلے سے تیار شدہ منصوبے کے تحت پاکستان میں افواج پاکستان کے خلاف شرانگیز پروپیگنڈہ کررہے ہیں بلکہ وہ معاشرے میں انتشار پھیلانے کی پوری کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا ساتھ مسلم لیگ(ن) کے چند افرادکے علاوہ اور کوئی دوسرا ان کا ہمنوا نہیں ہے۔جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ(ن) کو اس ہی لئے چھوڑ ا ہے کہ انہیں نوازشریف کے افواج پاکستان کے خلاف طرز کلام سے اتفاق نہیں ہے۔ وہ جان بوجھ کر افواج پاکستان کے رینک اٹیڈفائل میں غلط فہمیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ فوج کی طاقت اس کا رعب دبدبہ اور ان کا حوصلہ کمزور پڑ جائے ان کا فوج کو منقسم کرنے کااظہار ان کی ذہنی شکست کا غماز ہے‘ وہ ایک ذہنی مریض بن چکے ہیں اور پاکستان کے خلاف اور اس کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف بھارت اور اسرائیل کی ایماء  پر اپنا جہیز بھی بیچ دیاہے۔ نوازشریف بنیادی طور پر ایک تاجر ہے‘ لالچی ہے اور کرپٹ بھی ہے اس کو پاکستان دشمن طاقتوں نے تو گود لے لیاہے۔ جس طرح شیخ مجیب الرحمن کو بھارت نے گود لے کر قائداعظم کے پاکستان کو دولخت کرایاتھا اور مشرقی پاکستان اور اب بنگلہ دیش کو بھارت کی کالونی بنادیاہے۔
’’ میر‘‘ ایاز صادق اب یہ کہہ رہے ہیں کہ میری گفتگو کا اشارہ فوج کی طرف نہیں تھا‘ بلکہ شاہ محمود قریشی کی طرف تھا‘ ان کی یہ تردیدبھی جھوٹ پر مبنی ہے‘ جس طرح ان کا بیانیہ ہے۔ تاہم اب پاکستان کونوازشریف اور ان کے چند زر خرید ’’غلاموں‘‘ نے جس ڈگر پر لاکھڑا کیاہے اس کے پیش نظر سپریم کورٹ کو اپنا کرداراداکرناہوگا۔ کیونکہ باشعور افراد کو نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیںجوپاکستان کی سالمیت کے برخلاف ہے۔ مزیدبرآں ان کی گمراہ بیٹی جو باپ کو آئندہ جیل یاترا سے بچانے کیلئے شیرجوان موومنٹ ‘ کااجرا کررہی ہے۔ اصل میںملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے ۔ جن نوجوانوں کو مریم صفدر اپنی چکنی چپڑی باتوں سے غلط سمت کی طرف لے جارہی ہے‘ وہ خود اس کے لئے چند دنوں میں سوہان روح بن جائے گی۔ پاکستان نوازشریف یا ان کے خاندان کی جاگیر نہیں ہے‘ اور نہ ہی انہیں اس مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔ مریم صفدر کو لندن سے نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ فوراً نوجوانوں کی فورس تیار کیاجائے تاکہ سڑکوں پر ان کی ناجائز دولت کو بچانے کا اہتمام کیاجائے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بعض فہم وادراک رکھنے والے افراد کہہ رہے ہیں کہ اب وقت آگیاہے کہ کسی کو آگے آکر اس صورتحال کا تدارک کرناچاہیے۔ لیکن سوال پیدا ہوتاہے کہ کون کرے گا؟ 
 ماضی میں سعودی عرب پاکستان کے سیاسی معاملات کوٹھیک کرنے کیلئے اپنا برادرانہ کردارادا کرتاتھا لیکن اس وقت سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مناسب نہیں ہیں۔ بلکہ ان کے درمیان خاصی غلط فہمیاں پائی جاتی ہے۔ اس صورت میں سعودی عرب پاکستانی سیاست میں ثالثی کاکردار ادا نہیں کرسکے گا۔ پارلیمنٹ کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس محترم ادارے کے توسط سے پاکستان کے حالات میںبھی بہتری لائی جاسکتی ہے۔اس کے لئے سیاسی جماعتوں کو اپنی انا کے خول سے نکلنا پڑے گا۔ ورنہ سیاسی تصادم کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کو ہی ہوگا ۔ آج سیاست اس لئے بدنام ہے کہ اس کے ذریعے عوام کی خدمت نہیں کی گئی بلکہ لوٹ مار کرکے عوام کا حق چھینا گیاہے اس لوٹ مار میں دونام عوام کے ذہنوں میں موجود رہیں گے۔ نوازشریف اور آصف علی زرداری جبکہ یہ دونوں عوام کومسلسل جھوٹ بول کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ذرا سوچئے۔



 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا