01:40 pm
دعوتِ اسلام کے مقاصد اور تقاضے

دعوتِ اسلام کے مقاصد اور تقاضے

01:40 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
 نسل انسانی کی طرف جناب نبی کریمؐ کی نبوت عام ہے اس لیے اسلام کی دعوت کسی خاص علاقے، نسل اور وقت کے ساتھ مخصوص نہیں ہے، یہ اسلام کی دعوت کی بنیادی حیثیت ہے۔
دعوتِ اسلام کا ایک پہلو یہ ہے کہ جناب رسول اللہؐ صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جِنوں کے لیے بھی نبی تھے۔ قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا تبارک الذی نزل الفرقان علی عبدہ لیکون للعالمین نذیرا(سور الفرقان1 )کہ برکت والی ہے وہ ذات جس نے قرآن کریم اپنے بندے پر اتارا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے خبردینے والا ہو۔ عالمین سے مراد انسان اور جن ہیں۔ جن ایک علیحدہ اور مستقل مخلوق ہے، جن اور انسان دونوں مکلف مخلوق ہیں۔ جس طرح نبی کریمؐ انسانوں کے لیے نبی ہیں اسی طرح آپؐ جنوں کے لیے بھی نبی ہیں۔ جن بھی جناب نبی کریمؐ کے امتی ہیں جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے قل اوحی الی انہ استمع نفر من الجن فقالوا انا سمعنا قرانا عجبا۔ یھدی الی الرشد فامنا بہ ولن نشرک بربنا احدا (سور الجن2-1) آپ (ان لوگوں سے) کہیے کہ میرے پاس اس بات کی وحی آئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا، پھر اپنی قوم میں واپس جا کر انہوں نے کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے جو راہ راست بتلاتا ہے سو ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور ہم (اب) اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں گے۔ یہ آیات اس واقعہ کے متعلق نازل ہوئیں کہ ایک دفعہ نبی کریمؐ چند صحابہ ؓکے ہمراہ مکہ کے باہر ایک کھلی جگہ پر فجر کی نماز ادا فرما رہے تھے صبح کا پر سکون اور پر نور وقت تھا، جناب نبی کریمؐ کی زبان مبارک پر اللہ کا کلام تھا، آپؐ قرآن کریم کی تلاوت فرما رہے تھے۔ اسی اثناء  میں جنوں کا ایک گروہ وہاں سے گزرا تو آپؐ کو تلاوت کرتا دیکھ کر رک گیا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنوں کا وہ گروہ ہم نے وہاں بھیجا تھا واذ صرفنآ الیک نفرا من الجن یستمعون القران فلما حضروہ قالوا انصتوا فلما قضی ولوا الی قومھم منذرین (سور الاحقاف29 )اور جبکہ ہم جنات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف لے آئے جو قرآن سننے لگے تھے، غرض جب وہ لوگ قرآن کے پاس آپہنچے تو کہنے لگے کہ خاموش رہو، پھر جب قرآن پڑھا جا چکا تو وہ لوگ اپنی قوم کے پاس خبر پہنچانے کے واسطے واپس گئے۔ اس سے اگلی آیات میں اس بات کا ذکر ہے کہ انہوں نے جا کر اپنی قوم سے کہا کہ ہم وہ کتاب سن کر آئے ہیں جو موسی علیہ السلام کے بعد نازل کی گئی ہے، پھر اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اللہ کے اس پیغمبر کا کہنا مانو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آ۔ چنانچہ جناب نبی کریمؐ کی نبوت عالمین کے لیے یعنی جنوں اور انسانوں کے لیے ہے، یہی دونوں مخلوقیں مکلف ہیں باقی مخلوقات مکلف نہیں ہیں۔
رسول اللہؐ کی نبوت اور دعوت پوری نسل انسانی کے لیے اور قیامت تک کے لیے ہے، چنانچہ جس طرح حضورؐکے باقی فرائض امت کو منتقل ہوئے ہیں اسی طرح دعوت کا فرض بھی امت کو منتقل ہوا ہے۔ آپؐ کے پیروکار بحیثیت امت اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ قرآن کریم اور سنتِ رسولؐ کی شکل میں اللہ تعالیٰ کا پیغام نسل انسانی تک پہنچائیں۔ اگر امت میں دعوت کا یہ عمل جاری رہے گا تو امت بری الذمہ ہوگی لیکن اگر کسی دور میں امت میں دعوت کا یہ عمل رک جائے گا یعنی نسل انسانی تک اسلام کا پیغام پہنچنے کا عمل معدوم ہو جائے گا تو نتیجے میں بحیثیت امت پوری امت مسلمہ گناہگار ٹھہرے گی۔ یہ دعوت اسلام کی اصولی حیثیت ہے۔
مورخین یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ نسل انسانی میں کوئی شخصیت ایسی نہیں گزری کہ جس نے اتنے مختصر عرصے میں اپنی جدوجہد کے نتائج حاصل کیے ہوں، ایسی شخصیت جس نے صرف 23 سال کے عرصے میں اپنے مشن کو اعلان کے مرحلے سے لے کر کامیابی کے مرحلے تک پہنچایا ہو۔ رسول اللہؐ نے نبوت ملنے سے کچھ عرصہ بعد صفا کی پہاڑی پر کھڑے ہو کر سرعام دعوت دی تھی، گویا یہ آپؐ کے مشن کا اعلان تھا یا ایھا الناس، قولوا لا الہ الا اللہ تفلحوا کہ اے لوگو! کہہ دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے تا کہ تم فلاح پا جا۔ اور پھر اس کے تقریبا ً22 سال بعد صفا کے قریب منی میں کھڑے ہو کر حضورؐ نے اعلان فرمایا فزت و رب کعبہ رب کعبہ کی قسم میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا ہوں۔ رسول اللہؐ نے یہ اعلان کیا کہ میں نے جس مشن کا آغاز کیا تھا آج اس کے نتائج حاصل کر لیے ہیں۔ پھر آپؐ نے اپنی کامیابی پر لوگوں کو بھی گواہ بنایا وانتم تسلون عنی فما انتم قائلون؟ قالوا نشہد انک قد بلغت وادیت ونصحت فقال باصعبہ السبایہ یرفعہا الی السما وینکتہا الی الناس اللھم اشھد اللھم اشھد اللھم اشھد ثلاث مرات (مسلم2137 )کہ تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا، پس تم کیا کہو گے؟ لوگوں نے کہا ہم گواہی دیں گے کہ آپ نے پیغام پہنچا دیا اور پوری خیر خواہی کے ساتھ ذمہ داری ادا کر دی۔        (جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا

پاکستان کے بڑے شہر میں شرمناک واقعہ ، تین خواتین نے نوجوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، سارا دن ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر

پاکستان کے بڑے شہر میں شرمناک واقعہ ، تین خواتین نے نوجوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، سارا دن ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر

عمران خان کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟  اہم ترین اتحادی جماعت نے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

عمران خان کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟ اہم ترین اتحادی جماعت نے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

69سالہ بابے کاایسا کمال کہ نوجوان غیر ملکی حسینہ بھی دیوانی ہو گئی،آپ بھی جان لیں

69سالہ بابے کاایسا کمال کہ نوجوان غیر ملکی حسینہ بھی دیوانی ہو گئی،آپ بھی جان لیں

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی