01:19 pm
جوتے کی نوک

جوتے کی نوک

01:19 pm

مغالطوں کا اک سمندر ہے کہ جس میں یورپ کے مرعوبین کو غوطے دے ‘ دے کر مغربی خرکار یہ سمجھاتے ہیں کہ انسانی حقوق‘ معاشی حقوق‘ عورتوں‘ بچوں‘ جوانوں‘ بوڑھوں کے حقوق اور شہری حقوق دراصل یورپ کی دی ہوئی وہ سوغاتہیں کہ جس پر آج دنیا کو گزرا کرنا پڑ رہا ہے... مغربی خرکاروں کی طرف سے پھیلائے جانے والے مغالطوں نے مسلمانوں کی صفوں میں شامل احساس کمتری کے مریضوں کی حالت بھی اس ’’کوے‘‘ والی کر رکھی ہے کہ جس نے ’’ہنس‘‘ کی چال چلنے کی کوشش کی تو پھر اپنی بھی بھول بیٹھا تھا۔
یہاں مسئلہ مغربی خرکاروں سے بڑھ کر احساس کمتری کے ان مریضوں کا بھی ہے... کہ جو انگلستان کی لائبریوں میں رکھی موٹی موٹی کتابیں تو پڑھ لیتے ہیں... لیکن اپنے گھروں میں رکھے ہوئے قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے‘ یورپ کے فلاسفروں کو پڑھنے والے یہ ذہنی مریض... خاتم النبیینﷺ کی احادیث مبارکہ نہ پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ سننے کی... آکسفورڈ مارکہ احساس کمتری کے یہ مریض... مسلمانوں کے ہر معاملے کو جب ’’انگلش‘‘ آنکھوں سے دیکھیں گے... ’’انگلش‘‘ کانوں سے سنیں گے اور ’’انگلش‘‘ دماغ سے سمجھنے کی کوشش کریں گے... تو پھر انہیں مسلمان اور مذہب اسلام نعوذ باللہ انسانی حقوق کا دشمن ہی نظر آئے گا... یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ جب ہم اسلام میں ’’انسانی حقوق‘‘ کی بات کرتے ہیں... تو اس سے مراد کسی حکومت‘ اسمبلی یا قانون ساز ادارے کے دئیے ہوئے حقوق نہیں ہوتے بلکہ اسلام میں انسانی حقوق سے مراد وہ حقوق ہیں کہ جو اللہ رب العزت نے انسانوں کو عطا کئے ہیں... اور دنیا کی کوئی حکومت‘کوئی ادارہ ان حقوق کو نہ معطل کر سکتا ہے اور نہ ہی واپس لے سکتا ہے‘ ہر انسان خواہ وہ کسی بھی رنگ‘ نسل‘ قوم‘ مذہب اور ملک کا ہو‘ جنگل کا رہنے والا ہو‘ پہاڑوں پہ رہنے والا ہو یا صحرائوں میں‘ محض انسان ہونے کی حیثیت سے اس کے کچھ حقوق ہیں... جن کو ادا کرنا مسلمانوں پر لازم بھی ہے اور دینی فریضہ بھی... ان میں سب سے پہلے زندہ رہنے کا حق ہے... قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے کہ ترجمہ: ’’جس شخص نے کسی ایک انسان کو قتل کیا بغیر اس کے کہ اس سے کسی  جان کا بدلا لینا ہو یا وہ زمین میں فساد برپا کرنے کا مجرم ہو‘ اس نے گویا کہ تمام انسانوں کو قتل کیا‘‘ امریکہ اور یورپ میں نسلی بنیادوں‘ کالے اور گورے کی بنیاد پر بنائے جانے والے قوانین... وہاں آئے روز ہونے والی نسلی فسادات چیخ چیخ کر دنیا کو بتاتے ہیں کہ ’’انسانی حقوق‘‘ کے حوالے سے امریکہ اور یورپ مکمل طور پر بانجھ ہیں... مگر ہمارے ہاں پائے جانے والے یورپی این جی اوز کے  راتب خور یورپ اور امریکہ کے معاشرے کو انسانی حقوق کا مرقع قرار دیتے ہوئے نہیں تھکتے... اس خاکسار نے اوپر سورہ مائدہ کی آیت مبارکہ کا جو ترجمہ لکھا ہے... اس میں کہیں گورے‘ کالے‘ گندمی‘ عربی‘ عجمی‘ یورپی‘ افریقی کا  ذکر نہیں ہے... بلکہ خدائے بزرگ و برتر نے محض ایک انسان کے بے گناہ قتل کو پوری انسانیت کے قتل سے تعبیر کیا ہے... جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ دین اسلام ہی وہ  مذہب ہے کہ جس نے دنیا کو انسانی حقوق سے روشناس کروایا... اور مسلمانوں کو یہ حکم دیا کہ انسان کے انسانوں پر جو حقوق ہیں... انہیں ادا کرنے والے بن جائو۔
ترجمہ: ’’ جس نے کسی نفس کو بچایا اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی‘‘ دین اسلام نے انسانوں کا یہ کیا خوبصورت حق بیان کیا ہے کہ جس میں مریض‘ زخمی یا کسی بھی خطرے سے دوچار انسانی جان کو بچانے کی ترغیب موجود ہے...  ’’انسانی حقوق‘‘ کی یہ شق انسانوں کے دلوں کو گدگداتی ہے۔ آیت قرآنی کا ترجمہ ہے کہ  ’’زنا کے قریب مت جائو‘‘ عورت کی عصمت کا احترام‘ عورت کی عفت و پاکدامنی کے حق کا دفاع اسلام نے کیا ہے... عورت خواہ کسی بھی قوم و مذہب  و علاقے سے تعلق رکھنے والی ہو... مسلمان کی ذمہ داری اس کی حفاظت ہے‘ کوئی بھی مسلمان عصمتوں کا لٹیرا نہیں ہوسکتا‘ عورت کی عصمتوں کے دفاع‘ عورتوں کے احترام کا تصور جو اسلام نے پیش کیا... عورتوں کو جو حقوق دین اسلام نے عطا کئے... یورپ‘ امریکہ سمیت دنیا کا کوئی معاشرہ اور نظام اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا... یورپ نے عورت کو اشتہار‘ بازار اور شوکیس کی  زینت بنا ڈالا‘ جو امریکہ اور یورپی ممالک وہاں کی عورتوں کے جسم ڈھانپے کے روادار نہ ہوں... وہ مشرقی عورتوں کو خاک حقوق دلائیں گے... ہالینڈ‘ کینیڈا‘ ڈنمارک‘ ناروے‘ لندن‘ فرانس اور امریکہ کی وہ این جی اوز کہ جو پاکستانی موم بتی مافیا کے ڈالر خوروں کو ڈالر دے کر یہاں میرا جسم میری مرضی کے بدبودار نعرے لگواتے ہیں... اگر ان  این جی اوز کے خرکاروں میں رتی بھر بھی شرم‘ حیاء اور غیرت ہو تو انہیں چاہیے کہ وہ سب سے پہلے یورپ کی عورت کو پورا لباس تو فراہم کر دیں... اس مسئلے پر اگر انہیں چندے کی ضرورت ہو تو پاکستان کے غیرت  مند عوام بھی انہیں چندہ دینے کے لئے تیار ہوں گئے... عورت کو بے لباس کرکے... عورتوں کی جتنی تذلیل امریکہ اور یورپ نے کی ہے... اسے دیکھ کر تو جنگل کے درندے بھی شرما جاتے ہیں‘ انسان کو زندہ رہنے کا حق ہو... یا انسانی جان کی حفاظت کا حق‘ عورت کی عصمت کا دفاع ہو یا نسوانیت کے احترام کا حق... ان انسانی حقوق سے بڑھ کر اگر امریکہ یا مغربی دنیا کوئی دوسرے حقوق لائی ہو تو سامنے لائے جائیں؟
کائنات میں بسنے والا ہر انسان اس بات سے واقف  ہے کہ قرآن پاک آسمان سے نازل شدہ مقدس کتاب ہے... جو نہیں مانتے ... وہ بھی  اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کے ایک ارب نوے کروڑ مسلمان... خاتم النبیینﷺ کو  اپنا نبی‘ رسولؐ اور پیغمبرﷺ تسلیم  کرتے ہیں... لیکن اس سب کے باوجود اگر فرانس‘ ہالینڈ یا یورپ کے دیگر بدبودار جاہل قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور آقاء و مولیٰﷺ کی گستاخیوں سے باز نہیں آتے... تو ایسے بدبودار ظالموں سے انسانی حقوق کی ادائیگی کی توقع رکھنا... کٹے سے دودھ نکالنے کے مترادف ہے‘ یاد رکھیے... ہمیں اپنے دین اسلام پر فخر ہے... ہمیں اپنے مسلمان ہونے پر تہدیث بالنعمت کے طور پر فخر ہے... ہم ہر اس نظام اور معاشرے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں کہ جو نظام اور  معاشرہ توہین رسالت کے مجرموں کا حامی ہو یا انہیں پناہ گاہیں فراہم کرے۔(وماتوفیقی الاباللہ)

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو