01:38 pm
سرخ لکیر عبور کرنے سے اجتناب کیجئے

سرخ لکیر عبور کرنے سے اجتناب کیجئے

01:38 pm

گزشتہ چند ہفتوں سے بہت سے ایسے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیںجن کے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ان میںچند واقعات ایسے ہیں جو خطرناک حد تک سنجیدہ ہیںاور جن کی وجہ سے کسی فرد کا یا پوری قوم کا نقصان ہو سکتاہے۔میاں نواز شریف کے گوجرانوالہ اور کوئٹہ کے جلسوں کی دھول ابھی ٹھیک سے بیٹھی بھی نہیں ہے کہ ان کے ایک وفادار جو کہ سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں کا ایک بیان سامنے آ گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے معاملے پر بریفنگ دینے کے لئے پارلیمانی گروپ کے سامنے آئے تو ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیںاور انہیں پسینہ آیا ہوا تھا۔ایاز صادق فرماتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے آکر کہا کہ اس پائلٹ کو نہ چھوڑا تو بھارت ٹھیک نو بجے پاکستان پر حملہ کر دے گا۔ایاز صادق کے اس بے ہنگم اور بے بنیاد بیان پر بھارت میں خوشی کے شادیا نے بجائے جا رہے ہیںکیونکہ ان کے ہاتھ یہ پوائنٹ آگیا کہ ابھی نندن کو پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت نہیں بلکہ بھارت کے دبائو میں آکر چھوڑا تھا۔ایاز صادق کا یہ بیان نواز شریف کے بیان کے فوراً بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے فوج کے سپاہیوں اور افسران کے درمیان دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے فوج میںبغاوت کرانے کی کوشش کی۔
نوازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کا نام لے کر الزام لگایا کہ انہوں نے 2018ء کے انتخاب میں دھاندلی کروا کر مسلم لیگ’’ن‘‘کی حکومت کو گرانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے دونوں جرنیلوںسے کہا کہ آپ کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔دراصل پی ڈی ایم کی تحریک شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ حکومت وقت اور پاک فوج پر دبائو ڈالا جا سکے کہ وہ ان کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے ان سے رعایت برتیں اور ان کے اوپر ہاتھ ہولا رکھیں لیکن عمران خان نے سختی سے کہہ دیا ہے کہ ان کی حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن معاشی دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کر یں گے۔اس سے پہلے پاکستان میں یہ ہوتا آیا ہے کہ ملک لو ٹنے والے حکومت وقت سے، عدالتوں سے، نیب سے اور ریاستی اداروں سے کسی نہ کسی طرح ریلیف لینے میں کامیاب ہو جاتے رہے ہیں۔ایاز صادق کے حالیہ بے بنیاد الزامات کے خلاف ملک بھر سے احتجاج کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ 29 اکتوبر کو آرمی چیف اوروزیر اعظم عمران خان کے درمیان ایک ملاقات کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر (ISPR) نے ایک پریس بریفنگ میں حقائق کو درست کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کا بیان تاریخ کو مسخ کرنے کی ایک سازش ہے جس سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا ایک ذمہ دار قوم کا ایک ذمہ دارانہ عمل تھا اور اسے کسی دوسری چیز سے جوڑنا سراسرجھوٹ اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واضح اور شاندار فتح کو شکست بنانا ایک ناقابل تلافی جرم ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات د ینا دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جس سے وہ اپنی شکست کو فتح کا رنگ دینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بیانات دیتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کر نا چاہیے اور اپنا یہ وعدہ دہرایا کہ ہم پاکستانی قوم کی مدد سے ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے  کرتے رہیں گے۔اس میں کوئی دورائے نہیں ہیں کہ ایاز صادق کا حالیہ بیان فوج کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔
پی ڈی ایم کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ پاک آرمی اور ریاست پاکستان کو کمزور کیا جا سکے۔یہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی ہے جسے استعما ل کر کے یہ کہا گیا کہ اردو ہماری قومی زبان نہیں۔اسی پلیٹ فارم سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا۔اس طرح کے ملک دشمن ایجنڈے کو محض یہ کہہ کر جان نہیں چھڑائی جا سکتی کہ ہمارے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔وقت آگیا ہے کہ حکومت وقت ملک دشمن ایجنڈے رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور ملک لوٹنے والوں کے احتساب میں تیزی لائے۔اپو زیشن پارٹیوں کا مل کر حکومت گرانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ کوئی ان سے لوٹا ہو مال نہ نکلوائے اور انہیں کھلا چھوڑ دیا جائے۔حکومت وقت ایک طرف تو معیشت اور سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے براڈ بیس اصلاحات کر رہی ہے تا کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔اس کے اثرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور دوسری طرف سسٹم کو شفاف بنانے کی کو شش کر رہی ہے۔بات صرف اتنی ہے کہ اگر حکومت اپنے یہ اہداف حاصل کر لیتی ہے تو ماضی کی کرپٹ لیڈر شپ اور ان کی اولادوں کے حکومت میں آنے کے سارے راستے بند ہو جائیں گے جو انہیں کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔اس حقیقت نے انہیں اتنا بوکھلا دیا ہے کہ اب وہ قومی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے سے نہیں چوکتے۔ان کی بڑھتی ہوئی بے باکیاں اور غیرذمہ دارانہ بیانات ریاست پاکستان ایک حد تک برداشت کر سکتی ہے۔ایک وقت آئے گا جب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور ان سب کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ہر معاملے میں ایک سرخ لکیر ہوتی ہے جسے کسی صورت میں عبور نہیں کیا جا سکتا۔یہ لائن وہاں سے شروع ہوتی ہے جہان سے قومی سلامتی دائو پر لگنا شروع ہو جاتی ہے۔جب قومی سلامتی دائو پر لگنا شروع ہو جائے تو سیاسی جماعتوں کو سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کر نا چاہیے کیونکہ اگر ملک ہے تو سیاست ہے۔اگر یہ ملک ہی نہیں رہے گا تو نہ سیاست دان رہیں گے نہ ان کے بچے۔ایک سیاستدان کے لئے اس سے زیادہ توہین کی بات نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے معمولی مقاصد کے لئے ملکی سلامتی کو دائو پر لگائے۔ یہی وجہ ہے کہ ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی تقریر اتنی ناپسند کی گئی۔یہ تقریر اور اس میں لگائے گئے الزامات کا حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ابھی نندن کو رہا کرکے پاکستان نے بین الاقوامی میدان میں ایک ماسٹر سٹروک کھیلا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا کو یہ پتہ چلا ہے کہ بھارت ایک جارح ملک ہے جس نے پاکستان پر حملہ کر کے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی اور پاکستان نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ایسی شاندار فتح کے بارے میں اس طرح کے مشکوک بیانات دے کر مسلح افواج کے مورال کو نقصان پہنچانے کی کوشش صرف کوئی دشمن ہی کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو