01:40 pm
قرآن کااعجاز

قرآن کااعجاز

01:40 pm

قرآن کے حوالے سے سائنس کی بات پرطنز بھی اسی طرح کافیشن بن گیاہے،جیساسائنس کی ہربات کوقرآن سے نکالنے کافیشن۔ کسی سائنسی دریافت کاکوئی تعلق قرآن سے بنا کرکوئی بے چارہ بات کربیٹھے تویارلوگ طعنہ ہی بنالیتے ہیں.کسی چیزکا قرآن میں موجودہوناجس پربعدکاسائنسی علم دلیل بنے کوئی اچنبھے کی بات نہیں،جسے خواہ مخواہ اچنبھاسمجھ لیا گیاہے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ پھرکیوں مسلمانوں کوپہلے پتہ نہ چلا؟اگراس دریافت کا ذکر قرآن میں تھاتومسلمانوں نے پہلے کیوں نادریافت کرلی ؟یہ اتناہی سطحی سوال ہے جتنازبردستی قرآن سے سائنس نکالنا،کسی سائنسی چیزکے قرآن کے ضمنی بیان سے موافق ہونے کی بات کااس سے کیاتعلق کہ فلاں سائنسی نظریہ قرآن میں تھاتوپہلے مسلمانوں نے کیوں نہ معلوم کرلیا؟جوبات واضح الفاظ کے قرینے سے معلوم ہواوروہ بعدکے دورمیں کسی مخصوص علم میں مہارت کے بعددریافت ہوتوایسی بات کوعجائب قرآن ماننے میں کیا حرج ہے؟
قرآن کے عجائب سے متعلق کوئی تصدیق کسی غیرمسلم سے بھی ہوسکتی ہے،یہ ایک ضمنی بات ہوتی ہے،اس پرپریشانی کی کوئی ضرورت نہیں،مثلاً قرآن بطورکلام الہٰی جب مظاہر کائنات کی بات کرے گا تو لازماًان غلط تصورات کواپنے بیان میں شامل نہیں کرے گا،جواس کے زمان نزول میں رائج تھے،اس سے واضح ہے کہ یونیورس سے متعلق اس کابیان سائنسی دلچسپی کی چیز ہوسکتاہے،اس طرح کہ آخرکیوں قرآن نے اپنے زمانہ نزول کے تصورسے مختلف اندازسے ایک چیزکوبیان کیا!اس سے اس کے ڈیوائن کیریکٹرکاثبوت فراہم ہوتا ہے، جواعجاز کاایک بدیہی پہلوہے۔باقی رہاہرہرسائنسی بات کوقرآن سے جوڑناتواس رویے کے فضول ہونے میں بھی کوئی کلام نہیں۔اس عمل کوایک جنون اور مقصدبنالینے کے ہم بھی مخالف ہیں کہ جونئی سائنسی بات آئے اسے قرآن کے الفاظ کوتوڑمروڑکر ثابت کردیاجائے۔
قرآن حقیقت کو بیان کرتاہے،بسااوقات سائنسدان جس متعلقہ حقیقت کو بیان کرتاہے وہ قرآن کے محاورے کے مطابق ہوتی ہے اوربعض اوقات نہیں بھی۔پھرسائنس بجائے خودایک ظنی علم ہے،اس کے نظریات ومفروضات حتمی نہیں ہوتے بلکہ علم کی ترقی کے ساتھ ان میں ترمیم واضافہ یاان کے بالکل بدل جانے کاامکان موجودرہتاہے۔ سائنس کے سامنے جب کسی مسئلے پرکافی موادجمع ہوجاتاہے اور کسی حقیقت کی جھلک محسوس ہونے لگتی ہے توقیاس یامفروضہ نمودار ہوتا ہے، پھرجب بہت سے سائنس دان اس کوتسلیم کرلیتے ہیں اوراس کے مزیدثبوت مل جاتے ہیں تواس کونظریہ کامقام دے دیا جاتا ہے۔پھرجب ایک لمبے عرصے تک اس نظریے کے ثبوت دنیامیں پہنچتے رہتے ہیں اوراکثر وبیشتر سائنسدان اس سے متفق ہوجاتے ہیں تواس نظریے کوقانون کارتبہ دے دیاجاتا ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں ہوتاکہ اس کے بعداس میں کسی قسم کی تبدیلی کاامکان باقی نہیں رہا،بہت سی مثالیں ایسی ہیں کہ کسی قانون کوبعدکی تھیوری نے بدل ڈالا لہٰذ ا ایک مسلمان کے شایان نہیں کہ وہ قرآن کے یقینی نصوص کوانسان کے غیریقینی نظریات پرمحمول کرے۔
یہ بات البتہ ذہن میں رہنی چاہیے کہ سائنسی نظریات کی نوعیت ثابت شدہ اورمشاہدہ میں آئے ہوئے سائنٹفک حقائق سے مختلف ہے۔ قرآن کاکوئی بیان اگران حقائق سے تعرض کرتاہے تو قرآنی حوالے سے نہ صرف یہ کہ ان کی تائیدکی جا سکتی ہے بلکہ کی جانی چاہیے،کیونکہ ثابت شدہ اور مشاہدہ میں آئے ہوئے سائنٹفک حقائق اورقرآنی بیانات کے درمیان ٹکراناممکن ہے۔اسی حقیقت کے پیش نظراہلِ علم تفسیرِقرآن اور سائنس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عام سائنسی نظریات اور حقائق میں فرق ملحوظ رکھنے کوخصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
انبیاء اللہ کے نواہی اوراوامرمیں واسطے اوراللہ تعالیٰ اوراس کے بندوں کے درمیان سفیرہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے شروع دن سے ان کے ذریعے اپنے بندوں کی ہدایت کاانتظام کیا،اللہ کی یہ حکمت بالغہ تھی کہ جب لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی محرمات کے توڑنے کاارتکاب کرتے اورلوگوں پرزیادتی کرتے ہوئے ان کے حقوق سلب کرتے، تو وقتاً فوقتاً ان میں رسول مبعوث ہوتے جوکہ انہیں اللہ تعالیٰ کے اوامرکی یاددہانی کراتے اورانہیں معصیت میں پڑنے سے ڈراتے،ان پرنصیحت کی تلاوت کرتے اور انہیں پہلے لوگوں کی خبریں یاددلاتے۔ان سب میں خاتم الرسل اورانبیامحمدﷺہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں قیامت تک خوشخبری دینے اورڈرانے والااوراللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والااورروشن چراغ بناکربھیجا، انہیں اس وقت مبعوث کیا گیا جب کہ رسولوں کے درمیان وقفہ پڑچکااورکتابیں پرانی ہوچکی،کلمات میں تحریف کی جاچکی تھی اورشریعتوں کوبدلاجاچکا تھا ،ہرقوم اپنی غلط رائے پرعمل کررہی تھی اوراپنے فرسودہ نظاموں اوراپنی خواہشات کے ساتھ اللہ اوراس کے بندوں کے درمیان فیصلہ کررہے تھے۔نبی اکرمﷺکے ذریعے انسانوں کے سامنے ٹھیک راہوں کی وضاحت فرمائی اورلوگوں کواندھیرے سے نور کی طرف نکالااور فاسقوں فاجروں اورکامیاب لوگوں کے درمیان تمیزاورفرق بتایا۔
  انسان ایک مخلوق اورغلام ہے توضروری ہے کہ اپنے خالق کوپہچانے اوریہ جانے وہ خالق اس سے کیاچاہتااوراسے کس لئے پیداکیاہے تویہ سب کچھ انسان خودنہیں جان سکتاجب تک وہ انبیاورسل کونہ پہچانے اوراس ہدایت ونورکوجسے وہ لے کرآئے پہچانے بغیرممکن نہیں۔ یقینی طورپرانسان فی نفسہ کمزوراوراس کے دشمن بہت زیادہ ہیں جوکہ گھات لگائے بیٹھے ہیں،کہیں توشیطان اسے گمراہ کرنے کے چکروں میں اورکہیں اس کے رفقاء اسے گندی اورقبیح چیزیں مزین کرکے دکھانے کے چکروں میں ہیں اورایسے ہی نفس امارہ بھی اس کادشمن ہے تواس لئے انسان کوکسی ایسی چیزکی ضرورت ہے جوکہ اسے دشمن کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھے، تو انبیاورسل ہی ہیں جنہوں نے اسے اچھی طرح بیان کیااوروضاحت کی اوراس کی راہ دکھائی ہے۔یقینی طورپرانسان اس بات کامحتاج ہے کہ اسے امن اور اطمینان نفس ہواوراسے حقیقی سعادت کے اسباب کی راہ دکھائی جائے توانبیااوررسول اسی کی راہ دکھاتے ہیں ۔


 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو