01:43 pm
امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستان کی اپوزیشن!!

امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستان کی اپوزیشن!!

01:43 pm

٭پاکستان، کرونا مزید بڑھ گیا، مزید30 افراد کی ہلاکت، 1376 نئے مریضO بوسنیا کی طرف سے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی حمائت O امریکہ: انتخابات کا تنازع بڑھ گیا، مظاہرے، ٹرمپ کے حمائتی اور مخالفین آمنے سامنے… ’’ووٹ کو عزت دو،  ’خلائی مخلوق‘ مداخلت کر رہی ہے‘‘ ٹرمپ کا الزام…عدالت نے ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دیO وزیراعظم کا کھانا، اتحادی ق لیگ کا بائیکاٹ O گلگت: مریم نواز، بلاول ایک دوسرے کے مخالف جلسے، وفاقی وزیر بھی پہنچ گئےO چیف جسٹس کو رانا ثناء اللہ کا انتباہ، نئی عدالتوں کو قائم کرنے کی کارروائی بند کی جائے ورنہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ہو گا!!O ملک میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، سرما کی چھٹیاں ختم!! O فردوس عاشق اعوان: اپوزیشن کے خلاف مردانہ نعرےO جہانگیر ترین لاہور پہنچ گئے۔
٭دال بٹنے لگی۔ نوازشریف کے بیان پر بلاول کی سخت تنقید ’’جنرل باجوہ کا نام کیوں لیا؟ ثبوت دیں‘‘ جواب میں نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا جواب میں سخت بیان ’’کیسا ثبوت؟ ہم کسی عدالت میں کھڑے نہیں ہیں؟‘‘
٭چودھری شجاعت حسین سخت علیل،سروسز ہسپتال میں داخل،سانس کی تکلیف،حالت خطرے سے باہر،وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال پہنچ گئے۔
٭ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حکومت کو دھمکیاں دیتے دیتے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’چیف جسٹس ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کر رہے ہیں تاکہ اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ رہنمائوں اور ارکان کو جیلوں میں ڈالا جائے! چیف جسٹس یہ کارروائی بند کریں ورنہ اپوزیشن سپریم کورٹ کے باہردھرنا دے گی!‘‘ میں اس پر کیا تبصرہ کروں؟ حواس باختگی کی بھی ایک حد ہوتی ہے مگر…!!
٭امریکہ کے صدارتی انتخابات دلچسپ شکل اختیار کر گئے ہیں۔ موجودہ صدر ٹرمپ کو اپنی ہار واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ تادم تحریر جوبائیڈن کامیابی کے بہت نزدیک پہنچ چکے تھے، کالم کی اشاعت تک نتائج کا شائد اعلان بھی ہو چکا ہو۔ ٹرمپ نے اپنی ہار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اسے زبردستی ہرایا گیا تو وہ امریکہ چھوڑ کر کہیں اور چلا جائے گا (الجزائر!) ٹرمپ نے نیویارک سمیت چار ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے ایک عدالت میں درخواست دی، عدالت نے مسترد کر دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ اپنے مخالفین کے خلاف تقریباً حرف بحرف وہی نعرے لگا رہا ہے جو پاکستان میں اس وقت اپوزیشن اور پچھلے دور میں عمران خان نے حکومت کے خلاف لگائے تھے۔اس نے کہا ہے کہ ’’جنوبی افریقہ سے مجھے ہرانے کے لئے فرشتے آئے ہیں (خلائی مخلوق!)، یہ کہ چار ریاستوں میں میرے خلاف دھاندلی ہوئی ہے، کروڑوں ڈالروں سے ووٹ خریدے گئے۔‘‘ عمران خان نے بھی نوازشریف کی حکومت کے خلاف چار حلقوں میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ 
٭وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مقابلے کے لئے حکومت کی اتحادی پارٹیوں کے قائدین کو وزیراعظم ہائوس میں دوپہر کے کھانے کی دعوت دی۔ ق لیگ نے کھانے کا بائیکاٹ کر دیا اور وزیراعظم کے خلاف بدعہدی کے الزامات اور دوسرے تحفظات پیش کئے، مثلاً یہ کہ وزیراعظم کسی بھی معاملے میں ق لیگ سے مشاورت نہیں کرتے (کسی دوسری اتحادی پارٹی سے کبھی کون سی مشاورت کی ہے؟) ق لیگ کے وزیر طارق  بشیر چیمہ نے کہا کہ عمران خان ہر ہفتے لاہور آتے ہیں مگر کبھی ق لیگ کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے لئے اتحادی نہیں بنے۔ طارق چیمہ نے اہم بات کہی کہ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سخت بیمار رہے، مگر وزیراعظم نے ان کا حال پوچھنے کے لئے ان کے گھر جانا تو ایک طرف، انہیں فون کر کے خیریت معلوم کرنا بھی گوارا نہیں کیا؟ یہ آخری اعتراض واقعی افسوسناک ہے۔ سیاسی وضعداری بہت اہم چیز ہے جس کی موجودہ حکمرانوں کے ہاں کوئی اہمیت نہیں پائی جاتی۔ سیاسی اختلافات کتنے ہی شدید ہوں،ایک دوسرے کی شادی غمی میں شرکت سیاسی اخلاقیات کا اہم جزو ہے۔ ق لیگ اور ن لیگ ایک دوسرے کی شدید مخالف ہیں مگر چودھری شجاعت حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر نوازشریف، شہباز شریف اور ان کے خاندان کی خواتین چودھری شجاعت کے گھر گئے اور پرخلوص تعزیت کی۔ اس موقع پر نوازشریف کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔ یہ عام روایات بھی مگر کھیلوں کے میدانوں میں جیتنے والی ٹیمیں ہارنے والی ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی سے مصافحہ کرتی ہیں۔ عمران خان خود کرکٹ کے مقابلوں میں مخالف ٹیموں کے ساتھ اس رواداری کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں مگر سیاست میں آ کر ان اخلاقی روایات کو بھول گئے! وہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لئے کسی وزیر کو ہی بھیج دیتے مگر یہ بھی نہ ہو سکا!! ان گلے شکوئوں کے بعد طارق بشیر چیمہ نے بہرحال یقین دلایا کہ کھانے کے بائیکاٹ کے باوجود ق لیگ حکومت کے ساتھ اتحاد قائم رکھے گی! مجبوری بھی کیا چیز ہے؟ ق لیگ حکومت کا ساتھ دے کر جو مراعات حاصل کر رہی ہے ان سے محروم ہونا بھی مشکل ہے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی میں محض چند ارکان کی تعداد کی بنا پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ، دونوں اسمبلیوں میں وزارتیں اور اقتدار کی بے شمار دوسری سہولتیں کیسے چھوڑ دی جائیں؟ پھر کبھی یہ موقع ملے نہ ملے! پرانی داستان محض تاریخ کے اوراق کا حصہ بن کر رہ گئی کہ صلیبی جنگوں میں پوری فوج کا سپہ سالاربادشاہ رچرڈ سخت بیمار ہو گیا۔ ایک رات کو ایک حکیم آیا۔ اس کی دوا سے رچرڈ کو فوری افاقہ ہوا۔ دوا دینے کے بعد حکیم جانے لگا تو رچرڈ نے کہا کہ ’’میرا محسن اپنا نام تو بتاتا جائے!‘‘ دروازے سے آواز آئی ’’صلاح الدین ایوبی‘‘!
٭اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ کیا کھلواڑ ہو رہا ہے۔ پہلے ساری چینی برآمد (سمگل) کر دی پھر دگنے نرخوں پر درآمد کی ایک صارف نے بڑے دکھ کے ساتھ شکائت کی ہے کہ برآمد کی جانے والی موٹے دانے کی اعلیٰ معیار کی چینی کی بجائے آٹے کی طرح باریک چینی منگوائی گئی ہے جس میں مٹھاس بہت کم ہے۔ (چقندر کی چینی؟) یہ معاملہ اپنی جگہ مگر پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اپنے عزیزدوست جہانگیر ترین کو چینی برآمد کرنے کے لئے بلا جواز غیر قانونی طور پر تین ارب روپے کی جو سبسڈی دی تھی، اس کی کوئی تحقیقات؟ اب تو جہانگیر ترین بھی واپس آ گئے ہیں! نیب کی کوئی کارروائی، حکومت کا کوئی اقدام؟
٭پنجاب میں فیاض الحسن کی جگہ اطلاعات کا محکمہ سنبھالنے والی معاون خصوصی کو ایک مفید مشورہ ضائع گیا کہ بی بی! جوش بیان اپنی جگہ مگر بعض محاورے اور اصطلاحیں صرف مرد استعمال کرتے ہیں، خواتین کو زیب نہیں دیتے۔ مگر اس بی بی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ کہہ رہی ہے کہ میں اپوزیشن کے ساتھ پنجہ آزمائی کے لئے آئی ہوں اور یہ کہ میرے آنے پر اپوزیشن کو ’مرچیں‘ لگ رہی ہیں! کیا سمجھایا جائے کہ خواتین مردوں سے پنجہ آزمائی نہیں کیا کرتیں! کر ہی نہیں سکتیں! اسی طرح ’’مرچیں لگنا!!‘‘ کیا وضاحت کی جائے؟ ضیاء الحق کے دورمیں لاہور کے ایک جلسہ میں پیپلزپارٹی کی ایک خاتون نے اسی طرح کے کچھ نعرے لگائے۔ میں نے سمجھایا تو حواس باختہ ہو گئیں!
٭قارئین کرام! سیاسی معاملات اپنی جگہ مگر ایک ’اہم‘ غیر سیاسی تنازع پیدا ہو گیا ہے اس میں میری ذات بھی شامل ہے۔ اس لئے ذکر کرنا پڑ رہا ہے۔ بات یہ ہے کہ ہمارے ایک سینئر صحافی دوست ’رانا خالد‘ لاہور میں کام کرتے ہیں۔ آبائی شہر بہاول پور ہے۔ آج کل بہاولپور میں ہیں۔ ان سے فون پرایک رسمی بات چیت ہو رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ ملتان کا سوہن حلوہ بہت مشہور ہے، بہاول پور کی کیا چیز مشہور ہے؟ اس پر وہ بھڑک اٹھے کہ لو جی! سوہن حلوے سے ملتان کا کیا تعلق! اصلی سوہن حلوہ تو بہاول پور کی ایجاد ہے، ملتان والے اس کی ترکیب چرا کر مصنوعی حلوہ بنا رہے ہیں۔ اس کی وضاحت یہ کہ بہاول پور کے اردگرد اور چولستان کے وسیع علاقہ میں ہزاروں بلکہ لاکھوں بھینسیں،گائے،بکریاں اور اونٹنیاں پائی جاتی ہیں۔ ان سے اتنا دودھ فراہم ہوتا ہے کہ عام استعمال کے بعد بہت سا دودھ بچ جاتا ہے اس اصلی دودھ سے سوہن حلوہ، رس ملائی،رس گلے اور دوسری مٹھائیاں بنتی ہیں۔ ان کا ذائقہ دور دور تک مشہور ہے۔ ملتان والوں کے پاس گائے بھینسیں اور بکریاں کہاں؟ وہ تو مصنوعی دودھ سے حلوہ بناتے ہیں؟ آپ کبھی بہاول پور کا سوہن حلوہ کھا کر دیکھیں!!  قارئین کرام! رانا خالد صاحب نے ایک اہم علاقائی مباحثہ چھیڑ دیا ہے۔ پتہ نہیں ملتان والے کیا جواب دیتے ہیں؟ معاملہ یہ ہے کہ میں نے ملتان کا سوہن حلوہ اکثر کھایا ہے مگر بہاول پور کا حلوہ چکھنے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا۔ ایک بار اس کالم میں ملتانی حلوہ کی تعریف کر دی تو ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک محترم قاری شاہ صاحب (افسوس، نام بھول گیا) نے وہاں کے سوہن حلوہ کا ایک پیکٹ بھیج دیا۔ واقعی بہت مزیدار تھا۔ اس کی تعریف کی تو بنوں سے ایک عزیز نے گلہ کیا کہ آپ نے بنوں کا حلوہ تو کھایا نہیں، ڈی آئی خاں کی تعریف کر دی؟ اب میرے لئے بہاول پور اور بنوں جا کر حلوہ چکھنا ممکن نہیں! شائد قارئین کرام بہتر رہنمائی کر سکیں! ویسے سنا ہے کہ پشاور کے چپلی کباب بہت مزیدار ہوتے ہیں!
٭آزاد کشمیر کی ایک یتیم بچی کی اپیل آئی ہے کہ اسے گریجویشن کی کلاس میں داخلہ کے لئے ایک سمیسٹر کی تقریباً 40 ہزار روپے فیس چاہئے۔ مخیر حضرات میرے نمبر 0333-4148962 کے ذریعے تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔ ذاتی تحقیق ضروری ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو