02:42 pm
بھانت بھانت کی دلچسپ بولیاں

بھانت بھانت کی دلچسپ بولیاں

02:42 pm

٭بھانت بھانت کی بولیاں! اپوزیشن اتحاد، آپس میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات O چودھری شجاعت حسین، سروسز ہسپتال، حالت بہتر، وزیراعظم کا فونO ’’نوازشریف سب سے بڑا ملک دشمن، لندن جانے کے لئے ایسی شکل بنائی کہ عورتیں رو پڑیں‘‘ وزیراعظم عمران خانOگلوکار پر پانچ کروڑ 32 لاکھ ٹیکس کا جرمانہ، ایک قوال، 485 غیر ملکی دورے، کروڑوں کی آمدنی، ٹیکس کوئی نہیں دیا، محاسبہ شروعO چین کا ایران کو انتباہO امریکہ: صدارتی انتخاب پھنس گیا، دوبارہ گنتیO گندم کی پورے ملک میں قیمت خرید 1650 روپے! روٹی مزید مہنگی!!O بلاول سمیت تمام ارکان اسمبلی و وزراء کو گلگت بلتستان سے نکل جانے کا حکم: چیف کورٹ۔
٭امریکہ کا صدارتی الیکشن تو طریقہ کار کی پیچیدگیوں میں پھنس گیا، دوبارہ گنتی شروع ہو گئی، ٹرمپ کی دھمکیاں کہ ’’ہرایا گیا تو وائٹ ہائوس خالی نہیں کروں گا‘‘ ’’پولیس کے ذریعے نکال دیں گے‘‘ مخالف ترجمان کا جواب! اب تک کی خبروں کے مطابق جوبائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ ٹرمپ 20 جنوری تک صدر رہے گا۔ ایک اہم بات! جوبائیڈن ماضی میں پاکستان کا دوست رہا ہے۔ 2008ء، 2011ء میں پاکستان آیا۔ 2008ء میں اسے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’نشان پاکستان‘ دیا گیا! مگر امریکہ بطور ریاست کسی کا دوست نہیں ہوتا صرف اپنا مفاد دیکھتا ہے۔ ٹرمپ کی حکمرانی سے امریکہ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے کہ امریکی قوم مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ سفید فاموں اور سیاہ فاموںمیں تفریق واضح ہو گئی، پہلی بار صدارتی الیکشن پر امیدواروں کے حامیوں اور مخالفین کے ایک دوسرے کے خلاف مظاہرے، فسادات، توڑ پھوڑ اور وسیع پیمانہ پر گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ مبصرین کے مطابق الیکشن کے حتمی نتائج کے اعلان پر ملک بھر میں خونریز فسادات شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دریں اثنا امریکہ کی سکیورٹی فورس نے جوبائیڈن کے گھر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اسے صدارتی رہائش گاہ کی حیثیت دے دی ہے، اس کی فضا پر ہر قسم کی پروازیں بند کر دی ہیں۔
٭ایک اور اہم بیرونی خبر مگر اس سے پہلے گھر کی دلچسپ باتیں! معاملہ یوں ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کی گاڑی راستے میں ہی پنکچر ہو گئی۔ اس کے قائدین کی ایک دوسرے کے خلاف بھانت بھانت کی بولیاں: پڑھئے اور خود تبصرے کیجئے!
٭بلاول زرداری نے کہا۔ ’’نوازشریف نے آرمی چیف کا نام لے کر جو بیان دیا ہے اس سے مجھے دھچکا لگا ہے… کل پارٹیز کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ فوج وغیرہ کسی ادارے کا نام لیا جائے گا، صرف اسٹیبلشمنٹ کہا جائے گا…میں نوازشریف کی پارٹی اور وہ میری پارٹی کو کنٹرول نہیں کر سکتے نوازشریف نے آرمی چیف کا نام کیوں لیا۔ ثبوت دیں‘‘
٭نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا بیان ’’نوازشریف کا بیان درست ہے، ہم کسی عدالت میں کھڑے نہیں کہ ثبوت دیں۔‘‘ احسن اقبال کی بھی نوازشریف کی حمائت!!
٭حکومت چند روز میں جا رہی ہے…عوام کے مسائل صرف ایک شخص، نوازشریف، حل کر سکتا ہے‘‘ مریم نواز
٭حکومت جنوری کے بعد جائے گی، عوام کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کر سکتی ہے‘‘ بلاول زرداری
٭حکومت کہیں نہیں جا رہی…نوازشریف سب سے بڑا ملک دشمن ہے۔ اس کی بیٹی خاتون نہ ہوتی تو جیل میں ہوتی۔‘‘ وزیراعظم عمران خان
٭اور گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ’’بلاول زرداری ایم این اے، تمام وفاقی وزرا اور پاکستان کے ارکان اسمبلی الیکشن کے قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ 3 روز کے اندنر گلگت بلتستان سے نکل جائیں‘‘ آج تیسرا دن ہے۔
٭وزیراعظم عمران خاں نے دلچسپ بات کہی ہے کہ نوازشریف بیماری کا دھوکہ دے کر باہر چلا گیا۔ اس نے لندن جانے کے لئے ایسی شکل بنائی کہ عورتیں رونے لگیں۔ وزیراعظم نے ان عورتوں کا نام نہیں لیا مگر  اس سے پہلے ایک بیان میں شیریں مزاری کا نام لیا تھا ان کے رونے کا پس منظر معلوم نہ ہو سکا۔ مجھے معروف شاعر سیف الدین سیف (مرحوم) کی ایک غزل کے دو تین شعر یاد آ گئے ہیں کہ۔ ’’ہم کو تو گردشِ حالات پہ رونا آیا…رونے والے تجھے کس بات پہ رونا آیا؟…کیسے مَر مَر کے گزاری ہے، تمہیں کیا معلوم؟ رات بھر تاروں بھری رات پہ رونا آیا!!…سیف! یہ دن تو قیامت کی طرح گزرا ہے…جانے کیا بات تھی ہر بات پہ رونا آیا…‘‘ قارئین کرام! پتہ نہیں، نوازشریف کے جانے پر خواتین کیوں روئیں؟
٭گزشتہ کالم میںملتان، بہاول پور ڈی آئی خاں اور بنوں میں تیار ہونے والے سوہن حلوے اور پشاور کے چپلی کبابوں کے مقابلہ کا کچھ ذکر کیا تھا۔ خیبرپختونخوا کے شہر شانگلہ سے عزیزم ’شہود اعظم‘ کا پیغام پڑھئے… ’’شاہ صاحب پورے پختونخوا صوبے میں مردان کے کباب اور چار سدہ کے چپلی کباب بہت مشہور ہیں۔ گلگت اور ہنزہ کے ڈرائی فروٹ کی اپنی شہرت ہے!‘‘ بات بہاول پور سے شروع ہوئی اور مردان، چارسدہ سے گلگت تک چلی گئی۔ پتہ نہیں اور کس کس شہر کی کیا کیا سوغاتیں مشہور ہیں؟ البتہ کراچی کی نہاری بہت پسند تھی۔ اکثر صدر بازار جا کر کھایا کرتا تھا۔ قصور میں دریائے ستلج کے صاف پانی کی مچھلی بھی بہت لذیذ ہوتی ہے اور گوجرانوالہ کے نِکّے!! طورخم میں ایک بار دُنبے کی کڑاہی کھائی تھی، عمر بھر ذائقہ نہیں بُھولا! افسوس کرونا نے سارے تحقیقاتی راستے روک دیئے!
٭ایک بیرونی اہم خبر: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی سے باز رہے۔ اس کا پس منظر: امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کیں تاہم بھارت کو تیل کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دے دی بعد میں یہ فراہمی بھی روک دی۔ اس پر چین آگے آ گیا اور ایران سے تیل کی خریداری شروع کر دی اور ایران کے ساتھ ایسے اقتصادی معاہدے کر لئے جن سے امریکہ کی پابندیاں بے اثر ہو گئیں۔ بھارت نے پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو ناکام کرنے کے لئے صرف 60 کلو میٹر دور ایران کی چاہ بہار بندرگاہ میں اربوںکی سرمایہ کاری کر کے اسے بڑی بندرگاہ بنا دیا مگر حالت اچانک ایسے بدل گئے کہ ایران کو چین کی بھاری اقتصادی امداد پر چاہ بہار بندرگاہ بھی بالواسطہ طور پر چین کے زیراثر آ گئی اور وہاں بھارتی سرگرمیاں تقریباً ٹھپ ہو گئیں۔ اس پر بھارت نے ایران سے گلہ کیا تو ایران نے بھارت کے دو بڑے وزیروں کو بات چیت کے لئے بلا لیا۔ اس پر چین سخت ایران سے ناراض ہو گیا۔ بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر ایک عرصہ سے پاکستان میں چین کی مدد سے زیرعمل سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے ایک واضح حرکت یہ کی کہ جس روز ایران کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے اسی روز اپنے جاسوس کل بھوشن کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل کر دیا۔ اسے کسی دھماکہ خیز کارروائی سے پہلے ہی پاکستانی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ انکشاف ہوا کہ وہ ایران کی بندرگاہ چاہ بہار سے آیا تھا۔ ان خبروں کی اشاعت پر پاکستان اور ایران میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ کچھ عرصہ خاموشی کے بعد بھارت نے پھر بلوچستان میں شرپسندانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ فورسز پر حملے اور دھماکے کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد سی پیک کو غیر محفوظ بنانا ہے، اور خبر یہ ہے جس کا پہلے ذکر کیا ہے کہ چین نے بھارت کو سخت انتباہ کیا ہے کہ وہ ان سرگرمیوں کو بند کرے اور ایران کو بھی سخت الفاظ میں کہا ہے کہ آئندہ ایران کے راستے سے کسی بھارتی دہشت گردی کو پاکستان نہ جانے دے ورنہ ایران کے ساتھ چین کے اقتصادی معاہدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ان میں ایران سے تیل کی بھاری خریداری بھی شامل ہے۔!!
٭راولپنڈی کی لال حوالی والے شیخ رشید 6 نومبر کو 60 سال کے ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خاں نے سالگرہ پر مبارکباد دی اور خوش دلانہ انداز میں کہا کہ شیخ صاحب آج بھی 20 سال پہلے کی طرح جوان لگتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب نے غالباً تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا۔ مراکش کا مشہور سیاح اور سفر نامہ نگار ابن بطوطہ سات سو سال پہلے 1324 میں ہندوستان آیا۔ بادشاہ محمد خاں تغلق نے اسے قاضی بنا دیا۔ اس نے اپنے سفر نامہ ’’عجائب الاسفارنی غرائب الدیار‘‘ میں بادشاہ کے ایک ’شیخ‘ وزیر کا بہت تذکرہ کیا ہے کہ بہت ہوشیار وزیر تھا، شادی نہیں کرتا تھا! (نام بھول گیا ہوں) مشہور شاعر اکبر الٰہ آبادی کی شاعری میں سب سے زیادہ کسی شیخ (؟) کا بار بار ذکر کیا ہے! یہ شعر بہ مشہور ہے کہ ’’خلافِ شرع کبھی شیخ تُھوکتا بھی نہیں! مگر اندھیرے اجالے پر کبھی چُوکتا بھی نہیں!‘‘قارئین کرام! یہ شعر ایسے ہی لائٹ موڈ میں لکھ دیا ہے، اس پرزیادہ توجہ نہ دیں۔
 

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی