11:46 am
ٹرمپ کے ساتھ ہی امارات، سعودیہ، یاہو سیاست بھی ڈوب گئی

ٹرمپ کے ساتھ ہی امارات، سعودیہ، یاہو سیاست بھی ڈوب گئی

11:46 am

لیجئے جوبائیڈن امریکہ میں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ آج امریکہ میں دو صدر ہیں۔ وہ صدر جو عوامی سطح پر منتخب ہوچکا ہے اور دوسرا وہ صدر
لیجئے جوبائیڈن امریکہ میں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ آج امریکہ میں دو صدر ہیں۔ وہ صدر جو عوامی سطح پر منتخب ہوچکا ہے اور دوسرا وہ صدر جو20 جنوری2021 ء تک بدستور صدر  رہے گا۔ جوبائیڈن تاریخ پیدائش 20 نومبر1942 ء کے اعتبار سے عقرب کی آخری شعائیں لیتی ایسی شخصیت ہے جس میں قوس کی اعتدال پسندی، استدلال، شعور و آگہی بھی موجود ہے۔پہلے کیتھولک امریکی صدر کینڈی تھے۔ دوسرے کیتھولک صدر جوبائیڈن ہیں۔ امریکی صدر عموماً پروٹسٹنٹ رہے ہیں۔ کینڈی اسرائیل مخالف تھا لہٰذا یہودی لابی کے سبب قتل ہوگیا۔ جوبائیڈن اسرائیل نواز ٹرمپ کی طرح کا نہیں ہے۔ مگر وہ یہودی لابی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ امریکی سینٹ میں آج بھی ریپبلکن نمایاں ہے۔ مگر جوبائیڈن چیئرمین فارن کمیٹی دوعشرے تک رہنے کے باعث قانون سازی میں سینٹ سے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر حمایت حاصل کرسکتاہے۔ یہ میرا وجدان کہہ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ‘ محمد بن سلمان ، سعود ولی عہد‘ کو جمال خاشقجی قتل کے بعد بھرپور حمایت دی تھی۔ ورنہ امریکی پارلیمنٹ اور ڈیپ اسیٹس محمد بن سلمان کی مخالف ہوچکی تھیں۔ یہ مخالفت اب بھی موجود ہوگی۔ جیرڈکشز کے ذریعے، نیتن یاہو کی انتہا پسند حکمران سیاست کو صدر ٹرمپ نے بھرپور مدد دی تھی، البحرین، امارات سے اسرائیل کو تسلیم کروایا تھا، سوڈان کو آمادہ کیا تھا، اگر شاہ سلمان خود  رکاوٹ نہ بنتے تو محمد بن سلمان خود بھی جرات سے اسرائیل کو تسلیم کرتا اور دوسروں سے بھی کرواتا۔ مگر خدا بھی تو موجود ہے وہی خدا کمزوروں اور ضعفاء کا بھی اتنا ہی خدا ہے جتنا جابروں اور ظالموں کا ہے۔ اسی خدا نے کمزور اور ضعیف ترین فلسطنیوں کی دعائیں سن لیں، صدر ٹرمپ کو انتخابی شکست دے دی، جیرڈکشز کی حیثیت و اہمیت اس طرح کچل دی جیسے خود ٹرمپ کی کچل دی ہے۔ نیتن یاہو کی سیاست بھی ڈوب گئی ہے۔ محمد بن سلمان کی ایران دشمنی پر مبنی ٹرمپ سیاست بھی ڈوب گئی ہے۔ امارات کے محمد بن زید النہیان کے ابراہیمی معاہدے اور ریسٹورنٹس سفارتی خاکے بے رنگ ہوگئے ہیں۔ صدی کے امن منصوبے کی طرح ابراہیم معاہدہ بھی غیر موثر ہوگیا ہے۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی تدبیروں اور فیصلوں سے ہوچکا ہے۔
 وہ انقلابی ایران جس کے سامنے میرا قلم  چٹان کی طرح جنگجو مفکر کے طور پر مصروف جنگ رہا، جس ایران کے معتوب سابق صدور، آیت اللہ حضرات ، مجتہدین کی آہیں اور سسکیاں میرے وجدانی کانوں تک آتی رہیں۔ میں جن کے حق میں کالم لکھتا اور ساتھ شب کے آخری حصے میں دعائیں کرتا کہ رب کائنات ایرانی مستعفین کی مدد فرما، مگر دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے مجھے عرب تکبر و غرور کی حقیقت کا بھی جب فہم دے دیا تو میں عرب مستعفین کے لئے بھی دعائیں کرتاہوں، بطور خاص اہل فلسطین، اہل کشمیر، روہنگیا مسلمانوں کے لئے بھی۔ میں نے آیت اللہ علی خامنائی کا جتنا بھی شخصی مطالعہ کیا و ہ ذاتی طور پر مجھے جاذب نظر دکھائی دیئے۔ عزیمت، صبر۔ استقامت کا پہاڑ، ان کے صبر، عزیمت، استقامت کا پھل صدر ٹرمپ کی صورت سامنے آچکا ہے جو شکست خوردہ ہے اور ایران کو کچھ سہولت نظر آرہی ہے۔
ایران کے لئے صدر جوبائیڈن سے استدلال کی بنیاد پر معاملات طے کرنا آسان ہوسکتا ہے۔ مگر ایران کو بہت کچھ چھوڑنا  بھی ہوگا۔
 ایران کو اب بہت زیادہ تدبر و فراست‘ معاملہ فہمی کا راستہ بھی اپنانا ہوگا۔ صدر ٹرمپ 20جنوری 2020ء تک کوئی  بھی جنگ شروع کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ ایمرجنسی نافذ کرکے اپنی مدت صدارت کو طویل بھی کر سکتا ہے۔ اور وہ ممکنہ جنگ صرف ایران کے ساتھ ہی ہوسکتی ہے۔ ایک اسرائیلی وزیر دو دن پہلے کہہ چکا ہے کہ اگر جوبائیڈن جیت گیا تو ایران اسرائیل جنگ لازماً ہوگی۔ اب جو بائیڈن جیت گیا ہے اگر ایران کے اندر سے جنرل قاسم  سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی معمولی سی بھی کوشش اب ہوگئی تو یہ واقعہ صدر ٹرمپ کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کا موقع دے گا۔ تاحال چین پر جنگ مسلط نہی ہوسکتی۔ نہ شمالی کوریا پر‘ لہٰذا ایرانی مدبرین اپنے انقلاب کی برآمدگی سے توبہ تائب ہو جائیں۔ اعتدال پسند ہو جائیں۔ امارات‘ البحرین‘  سعودیہ سے تعلقات کو نارمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ امن کے داعی ہو جائیں۔ ورنہ بہت زیادہ نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جو مواقع مل رہے ہیں وہ نہ صرف ختم بلکہ مصیبت بن سکتے ہیں۔
سعودیہ و امارات‘ البحرین‘ قطر وغیرہ کی بادشاہتیں قبائلی سرداری نظام کی کہانی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی شکست کے باعث پاکستان کے لئے  مشرق وسطیٰ میں نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ محمد  بن سلمان اور محمد بن زید النہیان نے جس تکبر و غرور کے ساتھ پاکستان سے معاملہ کیا تھا‘ جس صدر ٹرمپ کے زور پر پاکستان کی توہین کی تھی‘ اب معاملہ بالکل بدل گیا ہے۔ یہی سعودیہ و امارات انشاء اللہ اب مجبور ہوں گے کہ وہ پاکستان سے پہلے جیسے تعلقات قائم کریں۔ پاکستان کی جائز مدد کریں اور  جو کچھ انہیں پاکستان سے درکار ہے وہ بھی حاصل کریں جبکہ پاکستان کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ نئے راستے استوارکرنا ہوں گے۔ ذاتی طور پر محمد بن سلمان کی اقتدار پرمضبوط گرفت اب کچھ کمزور بھی ہوسکتی ہے۔ ان سے الگ شناخت رکھنے والے آل سعود کرداروں کو بھی اہمیت مل سکتی ہے۔ جبکہ آل سعود بادشاہتوںکے جو پاکستان پر احسانات ہیں ان کے سبب  جوابی طور پر تکبر و غرور کا راستہ ہرگز نہیں اپنانا ہوگا۔ ذاتی طور پر مودی حکومت کو بھی صدر ٹرمپ کی شکست سے کافی نقصان ہوچکا ہے۔ جوبائیڈن کشمیر اور ہندوستانی مسلمانوں کی شہریت کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ کملاہیرس‘ نومنتخب نائب صدر ‘ فلسطینیوں کے حق میں اور دو قومی ریاستوں کا موقف پیش کرتی رہی ہیں۔ لہٰذا ان کو نئی انتظامیہ میں کلیدی کردار حاصل ہوگا۔ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بھی‘ انڈیا کے ساتھ معاہدے‘ ڈیپ اسٹیٹ اور پینٹاگان نے کروائے تھے۔ یہ سب کچھ بدستور موجود رہ سکتا ہے۔ افغانستان میں امن اب مشکل ہو جائے گا  جبکہ پینٹاگان  کا کردار بڑھ جائے گا۔ امریکہ اب افغانستان سے فوراً نکل جانے کی پالیسی پر نظرثانی کرے گا۔امریکی ایمپریل ازم لوٹ آئے گا۔
پاکستان میں شور رہتا ہے کہ ڈیپ اسٹیس اور جی ایچ کیو سیاست پر اثر انداز ہوتا ہے۔ نواز شریف ’’مجھے  کیوں نکالا‘‘ سے ترقی کرکے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو معتوب بنائے ہوئے ہیں۔ مگر غور سے دیکھیں کہ امریکہ  میں ڈیپ اسٹیس اور پینٹاگان نے کس مہارت سے ٹرمپ کو شکست سے دوچار کرکے جوبائیڈن کو جتوا دیا ہے۔ کس عمدگی سے ڈاک سے آنے والے ووٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اہل پاکستان  امریکی اسٹیبلشمنٹس کے دلچسپ موثر کردار کو غور سے دیکھیں۔ اور اپنی افواج‘ جنرلز‘ ڈیپ اسٹیس کے مثبت کردار کوقبول کریں۔ فوج مخالف نواز شریف بیانیے  کو مسترد کر دیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو