11:47 am
گلگت، بلتستان کے پیارے لوگو!

گلگت، بلتستان کے پیارے لوگو!

11:47 am

آج کے کالم میں گلگت بلتستان کے پاکستانیوں سے باتیں کرنے کو دل چاہ رہا ہے …دیامر، تانگیر، چلاس، جگلوٹ، گلگت ، یہ علاقے میرے دیکھے بھالے ہیں
آج کے کالم میں گلگت بلتستان کے پاکستانیوں سے باتیں کرنے کو دل چاہ رہا ہے …دیامر، تانگیر، چلاس، جگلوٹ، گلگت ، یہ علاقے میرے دیکھے بھالے ہیں… گلگت  ، بلتستان کی تعریف کے لئے ’’خوبصورتی‘‘ کا لفظ شائد چھوٹا پڑ جائے … لیکن ڈکشنری میں ’’خوبصورت‘‘ سے بڑھ کر کوئی لفظ بھی نہیں ہے… اس لئے گلگت  بلتستان کے حسن کو بیان کرنے کیلئے اسی کا سہارا لینا پڑے گا… گلگت  بلتستان کے لوگ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بسنے والے لوگوں کی طرح ہی محب وطن پاکستانی ہیں، اور ان کی ’’پاکستان‘’ سے محبت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے… آج کل گلگت  بلتستان میں سیاست دانوں اور حکومتی وزیروں کی آنیاں، جانیاں دیکھنے والی ہیں …   اس کی وجہ انتخابات  ہیں کہ جو15نومبر کو ہونے جارہے ہیں … جلسوں میں وزیراعظم پاکستان سے لے کر وفاقی وزیر امور کشمیر تک اور بلاول زرداری سے لے کر مریم نواز تک … سب اپنی اپنی ڈگڈی بجارہے ہیں… مجھے یقین ہے کہ جلسوں میں کی جانے والی تقریروں میں ان کے بڑے بڑے دعوے اور وعدے سن سن کر گلگت  بلتستان کے سادہ مزاج لوگ بھی سر پکڑے بیٹھے ہوں گے … بلاول کہتے ہیں کہ 15نومبر کو ’’جشن ‘‘ منائیں گے، بلاول کی یہ بات عقلمندوں کیلئے اشارہ ہے کہ 15نومبر کو گلگت  بلتستان میں ووٹ کو ’’عزت‘ ملنے جارہی ہے ، گلگت  بلتستان کے لوگوں کو یکم نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’وہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا نیا صوبہ بنا دیں گے‘‘ کاش کہ گلگت والے عمران خان سے پوچھ لیتے کہ سرکار!کہ وہ جو جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا تھا …’’بہاولپور‘‘ کو بھی صوبہ بنتا تھا … یہی نہیں بلکہ ہزارے والوں نے بھی صوبہ بنوانے کیلئے اپنے  کئی  جگر گوشے قربان کئے تھے … آپ نے ان کا کیا کیا؟
گلگت  بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان سے آر پار کے کشمیری تو حیران و پریشان ہیں۔ صرف کشمیری عوام یا لیڈران ہی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صوبہ بنانے کے اس اعلان کو تقسیم کشمیر کے عالمی منصوبے کا حصہ سمجھتے ہیں… تو آخر کچھ تو ہے کہ جس کی پردہ داری جاری ہے … جمعہ کے دن اوصاف  جی بی کی لیڈ سٹوری یہ تھی کہ ’’تین ہزار ووٹوں سے جتوا دیں … آپ کوچار  ارب روپے دیں گے… استور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ استور کے مسائل حل کرنے کے لئے سو بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر، خواتین کے لئے الگ ہسپتال کا قیام، استور روڈ کی تعمیر اور سکولوں کو اپ گریڈ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم وعدے نہیں عملی کام کرکے دکھائیں گے، تحریک انصاف کو ووٹ دیں ہم ’’گلگت  بلتستان‘‘ کی محرومیاں ختم کریں گے‘‘’’ماں صدقے جائے‘‘ امین گنڈا پوری کے ان ارادوں، دعوئوں اور وعدوں پر، گنڈا  پوری ’’دڑکی‘‘… یعنی پولیس کے خوف سے اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگنا اور گنڈا پوری ’شہد‘‘ کے نام سے شہرت پانے والے علی امین سے استور کے بہادر عوام نے سوال تو کیا ہوگا کہ سر جی! پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ آپ نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں اپنی کارکردگی کے تیر پاکستان میں کہاں کہاں  پھینکے ہیں؟ وہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، لوٹ مار کے کروڑوں ڈالر، سوئس بینکوں سے واپس لانا ، وہ  جو پاسپورٹ کی عزت، بیرون دنیا سے روزگار کے حصول کیلئے لوگوں کا پاکستان آنا … آخر وہ سب کیا ہوا؟
ان ڈھائی سالوں میں تم نے کے پی کے، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے لئے کتنے ہسپتال بنائے؟ یہاں کتنی نئی سڑکیں تعمیر کیں؟ جو تحریک انصاف اپنی حکومت کے ڈھائی سالہ دور میں … انتخابی وعدوں کے پورے اتوار بازارمیں سے کوئی ایک وعدہ  بھی پورا نہیں کرسکی، وہ گلگت  بلتستان کا کیا حال کرے گی … یہ سوچ کر ہی جھرجھری سی آجاتی ہے۔
گلگتی اور بلتی بھائی بہنوں … آج ہماری قوم جس مہنگائی کے عذاب کو بھگت رہی ہے … یقینا آپ بھی اس سے متاثر ہوں گے، بھارت نے گزشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انہیں زبردستی بھارت کا حصہ بنالیا … جس پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے لے کر پاکستان کے حکمرانوں تک اب بھی احتجاج کررہے ہیں … لیکن یکم نومبر کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے گلگت  بلتستان کو  جو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے اس پر خوش ہونے کی بجائے ذرا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے بھی سوچیئے گا کہ کہیں اس طرح کے اقدام سے تحریک کشمیر تو مزید نقصان سے دوچار نہیں ہو جائے گی؟
گلگت  بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی بہتری … ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے وفاقی حکومت جتنا بھی کرے وہ کم ہے … لیکن وفاقی وزیروں کو یہ سب کچھ الیکشن کے موقع پر ہی کیوں یاد آیا؟ کیا انتخابی معرکے سے قبل ’’گلگت  بلتستان‘‘ اپنے بلند و بالا پہاڑں اور  دریائوں سمیت مریخ پر چلا گیا تھا  کہ  جو وفاقی وزراء کی نظر کرم سے محروم رہا؟ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ الیکشن میں چھ لاکھ18 ہزار364 ووٹرز رجسٹرڈ تھے … جبکہ2020 ء میں ووٹرزوں کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 45 ہزار361 تک پہنچ چکی ہے، گلگت  بلتستان اسمبلی کی24 نشستوں کیلئے ،پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام دیگر مذہبی اور سیاسی پارٹیاں بھی اس سیاسی گہماگہمی  میں جی جان سے شریک ہیں… اچھی بات یہ ہوئی کہ بلاول زرداری کو پتہ چل گیا کہ نواز شریف کے بیانیئے کا بوجھ ان کے ناتواں کندھے سہارنہیں سکیں گے۔
ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے … لندن میں بیٹھ کر اداروں کے سربراہان کے خلاف بولنا بہت آسان ہے … مزہ تو جب تھا کہ نواز شریف یہ سب کہنے کیلئے سرزمین پاک پر موجود ہوتے، کیا نواز شریف اور کیا ان کا بیانیہ؟ نواز شریف تو اب بھی چیٹنگ کررہے ہیں… جو نواز شریف کی اداروں کے سربراہوں کے خلاف کی جانے الی تقریروں کو سن کر خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف شائد آزادی پسند اور نظریاتی ہوگئے ہیں ان کی اطلاع کے لئے بھی عرض ہے کہ ان کا یہ خودساختہ آزادی پسند ہونا بھی غیروں کی پختہ غلامی کی نشاندہی کررہا ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر