11:47 am
متاع گم گشتہ

متاع گم گشتہ

11:47 am

دنیاانسان کے سامنے ہے،اس سے وہ انکار نہیں کرسکتا۔اس میں غیرمعمولی کشش ہے،اس لیے وہ اس میں پوری طرح غرق رہا ہے اوراب بھی اسی میں مدہوش ہے۔آخرت گناہوں
دنیاانسان کے سامنے ہے،اس سے وہ انکار نہیں کرسکتا۔اس میں غیرمعمولی کشش ہے،اس لیے وہ اس میں پوری طرح غرق رہا ہے اوراب بھی اسی میں مدہوش ہے۔آخرت گناہوں سے اوجھل ہے۔اس سے وہ غافل اوربے خبرہے حالانکہ یہ دنیاانسان کاحال اور آخرت اس کامستقبل ہے۔یہ دنیافانی ہے اورآخرت کوبقائے دوام حاصل ہوگا۔یہاں فکروعمل کیلئے انسان آزادہے اوروہاں اس کا حساب کتاب ہوگااورانسان اپنے اچھے یابرے انجام سے دوچارہوگا۔آخرت کاتصورکسی نہ کسی شکل میں مذاہبِ عالم میں رہاہے لیکن افراد اورقوموں کے احساس برتری،اللہ کے دربارمیں سفارش و شفاعت کے غلط تصورجیسے باطل خیالات نے اسے غبارآلودکردیاہے۔قرآن نے ان سب کی تردیدکی اورآخرت کابے آمیزعقیدہ پورے زوراورقوت سے پیش کیااوراس کے حق میں اس قدرمضبوط دلائل فراہم کیے کہ وہ خواب وخیال نہیں بلکہ زندہ حقیقت بن گیا۔
’’اے ایمان والو!کیامیں تمہیں وہ تجارت بتائوں جودردناک عذاب جہنم سے نجات دے؟ اللہ اور اس کے رسول پرایمان رکھواوراللہ کے راستے میں اپنے اموال اوراپنی جانوں سے جہاد بدرجہ غایت جدوجہد کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے،اگرتم جانو۔اللہ تمہارے گناہوں کومعاف کر دے گااورتمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوںگی اورپاکیزہ مکانات عطا کرے گاجوہمیشہ رہنے والے باغات میں ہوں گے۔یہ بڑی کامیابی ہے (الصف:12 )
دنیا کے سامنے مادیت اورروحانیت کامسئلہ شروع ہی سے رہاہے۔دونوں میں تضادسمجھاگیا اوراس کیلئے راستے بھی جداجدا اختیارکیے گئے۔ اس حقیقت کوفراموش کردیاگیا کہ انسان کی مادی ضرورتیں بھی ہیں اوراس کی روح کے مطالبات بھی ہیں۔ان میں سے کسی ایک کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔انسان بالعموم مادی خواہشات کے پیچھے پڑارہتاہے۔ اس سے اس کی روح کی تسکین نہیں ہوپاتی۔بعض لوگ روح کی تسکین کیلئے مادی تقاضوں سے صرفِ نظرکرنے لگتے ہیں۔قرآن نے ان دونوں میں توازن قائم کیا۔اس نے ترک دنیایارہبانیت کو مذہب کی دنیامیں ایک بدعت قراردیا (الحدید:72)اوراس خیال کی تردیدکی کہ مادی تقاضوں کو پوراکرنا، بہترخوراک،صاف ستھرالباس، یا آرام دہ رہائش کا استعمال روحانی ارتقاء کے منافی ہے۔ جائزحدود میں ان کی تکمیل کواس نے کارِثواب قراردیا اوراس کی ترغیب دی۔
اے بنی آدم ؑ!مسجدکی ہرحاضری میں اپنی زینت سے آراستہ رہواورکھاؤاورپیواوراسراف نہ کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ اسراف کوپسند نہیں کرتا۔ ان سے کہوبتائوکس نے اللہ کی اس زینت کوجواس نے اپنے بندوں کیلئے پیداکی ہے اورکھانے کی صاف ستھری چیزوں کوحرام کیاہے؟ان سے کہوکہ یہ نعمتیں دنیاکی زندگی میںاصلاًان لوگوں کیلئے ہیں جوایمان رکھتے ہیں،قیامت میں تو خاص ان ہی کیلئے ہوں گی۔اس طرح ہم آیات کھول کھول کربیان کرتے ہیں ان لوگوں کیلئے جوجانتے ہیں۔(الاعراف:31-32)
روح کے سکون اوراطمینان کیلئے قرآن مجید نے اللہ تعالیٰ سے تعلق اوراس کے احکام کی اطاعت کوضروری قراردیااوراللہ تعالیٰ سے محبت،ذکر،اخلاص توبہ اورانابت جیسے پاکیزہ جذبات ابھارے اوربتایاکہ اللہ کی یادہی سے اطمینانِ قلب حاصل ہوتاہے۔(الرعد: 28)
قرآن نے اس طرح روحانیت اورمادیت کی کشمکش ختم کی اوردنیاکوایک متوازن راہِ عمل دکھائی۔
انسان اپنی عظمت سے ناواقف تھا۔وہ اس عظیم کارخانہ عالم کوڈراورخوف کی نظرسے دیکھتا،اس کے ذرہ ذرہ کودیوتایااللہ سمجھتااوراس کے سامنے اپنی جبینِ نیازجھکادیتا۔قرآن نے بتایاکہ وہ دنیاکی ہرشی سے برتراوراشرف المخلوقات ہے۔اللہ تعالی کی طرف سے اس کی عظمت کا اعلان ہے:
ہم نے بنی آدم ؑکوعزت کامقام دیاہے اوراس قابل بنایاہے کہ خشکی اورسمندرمیں سفرکرسکے اوراس کی غذا کیلئے صاف ستھری اورپاکیزہ چیزیں فراہم کی ہیں اوراپنی بہت سی مخلوقات پراسے فضیلت اوربرتری عطاکی ہے۔(الاسراء:70)
یہ عالمِ ہست وبوداپنی تمام وسعتوں اوروسائل کے ساتھ اس کیلئے مسخرکردیاگیاہے۔اسے ایسے فطری قوانین کاپابندبنایاگیاہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتاچلا آ رہاہے اورمزید استفادے کی راہیں اس کے سامنے کھلی ہیں۔یہ صرف اللہ تعالیٰ کااحسان ہے۔اس میں کسی دوسرے کاکوئی حصہ نہیں ہے۔
’’وہ اللہ ہی کی ذات ہے جس نے تمہارے لیے سمندرکومسخرکردیاتاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اورتم اس کافضل رزق تلاش کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔ اسی نے تمہارے لیے اپنی طرف سے آسمانوں اور زمین کی تمام چیزیں مسخر کردی ہیں،بے شک اس میں ان لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں جوغوروفکرکرتے ہیں۔ (الجاثیہ:12-13)
یہ مضمون مزیدوضاحت کے ساتھ سورہ ابراہیم میں بیان ہواہے:
اللہ ہی نے آسمانوں اورزمین کوپیداکیا، آسمان سے پانی برسایا،اس کے ذریعے تمہارے رزق کیلئے طرح طرح کے پھل پیداکیے۔اس نے تمہارے لیے کشتی (جہاز)کومسخرکیاتاکہ وہ اس کے حکم سے سمندرمیں چلے،اس نے تمہارے لیے دریامسخرکیے ،اس نے تمہارے لیے سورج اور چاندکومسخرکیاکہ وہ مسلسل گردش میں ہیں۔اس نے تمہارے لیے رات اور دن کو مسخرکیا۔اس نے تم کو وہ سب کچھ دیاجوتم تمہاری فطرت نے طلب کیا۔ اگرتم اللہ کی نعمتوں کاشمارکرنے لگوتوشمارنہیں کرسکو گے اس کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑاہی بے انصاف اوربڑاہی ناشکراہے۔ (ابراہیم:34-31)
قرآن نے اس حقیقت سے پردہ ہٹایاکہ یہ دنیا اس لیے ہے کہ انسان اس سے فائدہ اٹھائے،نہ یہ کہ اس کے سامنے سجدہ ریزہوجائے ،اطاعت اوربندگی کاحق صرف اس ذات کا ہے جواس دنیاکاخالق ومالک ہے۔اللہ اوراس کی پیداکردہ کائنات کے بارے میں اس تصورسے انسان نے اس وسیع دنیاکواپنے تابع دیکھااوربغیرکسی خوف اوراندیشے کے اس سے فائدہ اٹھانے کی تدبیرکی۔ وہ اس اعتمادکے ساتھ آگے بڑھ رہاتھاکہ وہ اللہ کابندہ ہے اوراللہ نے یہاں کی ہرچیزسے استفادے کااس کوحق دیاہے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو