11:48 am
دعوتِ اسلام کے مقاصد اور تقاضے

دعوتِ اسلام کے مقاصد اور تقاضے

11:48 am

جناب نبی کریمؐ کی دعوت کی کیفیت بھی یہ تھی کہ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ کہا لعلک باخع نفسک الا یکونوا
(گزشتہ سے پیوستہ)
جناب نبی کریمؐ کی دعوت کی کیفیت بھی یہ تھی کہ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ کہا لعلک باخع نفسک الا یکونوا ممنین (سور الشعرا2) شائد آپ ان کے ایمان نہ لانے پر (رنج کرتے کرتے) اپنی جان دے دیں گے۔ یعنی آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالیے کہ یہ لوگ مومن نہیں ہوتے، یہ تو مقدر کی بات ہے، یعنی آپ لوگوں کو زبردستی مسلمان نہیں کر سکتے۔ آپ کا کام تو یہ ہے کہ اپنی طرف سے حق بات بیان فرما دیجئے، اب جس کا جی چاہے مسلمان ہو اور جس کا جی چاہے مسلمان نہ ہو۔ وقل الحق من ربکم فمن شآ فلیمن ومن شآ فلیکفر (سور الکہف29 )اور آپ کہہ دیں سچی بات جو آپ کے رب کی طرف سے ہے، پھر جو چاہے مان لے اور جو چاہے انکار کر دے۔ داعی کے دل میں انسانوں کے ایمان کے لیے تڑپ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں حضورؐ کو لوگوں کے ایمان کے بارے میں حریص قرار دیا۔ رسول اللہؐ کے دل میں یہ خواہش حرص کے درجے کی بات تھی کہ دنیا اسلام پر اور ہدایت پر آجائے، فرمایا حریص علیکم (سور التوبہ128 )کہ تمہاری بھلائی میں وہ حریص ہیں۔ حرص خواہش کا آخری درجہ ہوتا ہے جسے دنیاوی معاملات میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، دنیا کے معاملات میں حرص ہو تو یہ قابل تعریف چیز نہیں ہے۔ لیکن رسول اللہؐ دین کے معاملے میں، دعوت کے معاملے میں اور لوگوں کے ایمان قبول کرنے کے معاملے میں حریص تھے۔
حضورؐ خود فرماتے ہیں کہ میری اور تمہاری مثال ایسے ہے جیسے نابینا لوگوں کا ایک گروہ بھاگے جا رہا ہو اور ان کے آگے ایک بہت بڑا گڑھا ہو جس میں آگ جل رہی ہو۔ ایک بینا یعنی دیکھنے والا آدمی یہ منظر دیکھتا ہے تو دوڑا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ کے بندو یہ کس طرف بھاگے جا رہے ہو، رک جا، ورنہ آگ میں جل کر مر جا گے۔ وہ بینا آدمی اس کوشش میں ہے کہ ان میں سے کوئی آگ کے گڑھے میں نہ گر جائے۔ فرمایا تم سب دوزخ کی آگ کی طرف بھاگے جا رہے ہو اور مجھے یہ منظر نظر آرہا ہے، تم جہنم کی یہ آگ دیکھ نہیں رہے ہو لیکن میں دیکھ رہا ہوں۔ تم اس کی طرف بھاگے جا رہے ہو اور میں تمہیں آوازیں دیتا جا رہا ہوں کہ خدا کے لیے اس طرف مت بھاگو، آگے آگ ہے۔ اسی کیفیت کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا حریص علیکم کہ محمدؐ تمہارے ایمان کے معاملے میں حریص ہیں۔ چنانچہ رسول اللہؐ نے لوگوں کے ایمان کی خواہش اس درجے میں کی۔ ایک مرتبہ آپؐ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے فرمایا کہ اے علیؓ! اگر ایک آدمی بھی تمہاری وجہ سے مسلمان ہو جائے تو تمہارے لیے سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی بہتر ہے لن یھدی اللہ بک رجلا۔۔۔ خیر لک من حمر النعم او کما قال صلی اللہ علیہ وسلم۔
رسول اللہؐ کی دعوت کا اسلوب یہ تھا کہ دعوت دینے والے کے اپنے دل میں تڑپ ہو کہ میں نے نسل انسانی کو آگ سے بچانا ہے۔ وہ تمام انسانوں کو اپنے بھائی سمجھے اور ہر ممکن کوشش کرے کہ وہ جہنم کی طرف جانے والے راستے سے ہٹ جائیں۔ یہ جناب نبی کریمؐ کا اسوئہ ہے کہ پوری نسل انسانی کے لیے انسان کے دل میں تڑپ موجود ہو کہ نسل انسانی کو ہدایت کے راستے پر لانا اور آگ اور جہنم سے بچانا میری ذمہ داری ہے۔ داعی کا اندازِ گفتگو جناب نبی کریم ؐنے جس لب و لہجے میں اسلام کی دعوت دی، آپؐ کی زبان کی مٹھاس کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا جو کہ خیر خواہی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ اس لیے کہ خیرخواہی میٹھی زبان سے ہی ہوگی اور نرمی سے ہوگی۔ آپ کسی کو غلط راستے سے بچانا چاہتے ہیں اور اپنے راستے پر لانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس شخص کو یہ اعتماد حاصل ہونا چاہیے کہ دعوت دینے والا میرا خیر خواہ ہے۔ لیکن اگر دعوت دینے والے کی گفتگو ایسی ہو کہ سننے والا اس سے شرمندگی یا ہتک محسوس کرے تو وہ دعوت قبول کرنے پر کیسے آمادہ ہوگا؟ دعوت کا پہلا اصول یہ ہے کہ دعوت خیر خواہی کے جذبے سے اور خیرخواہی کے انداز سے دی جائے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ اور حضرت ہارونؑ کو فرعون کے پاس بھیجا اذھب الی فرعون انہ طغی (سور طہ42 )جا فرعون کے پاس کہ وہ سرکش ہوگیا ہے۔ وہ فرعون جس نے خدا ہونے کا دعوی کر دیا تھا اور وہ فرعون جو کہتا تھا وقال فرعون یاھامان ابن لی صرحا لعلی ابلغ الاسباب۔ اسباب السماوات فاطلع الی الہ موسی وانی لاظنہ کاذبا (سور الممن36 )اور فرعون نے کہا، اے ہامان میرے واسطے ایک بلند عمارت بنوا، شائد میں آسمان پر جانے کی راہوں تک پہنچ جائوں۔ پھر(وہاں جا کر) موسیؑ کے خدا کو دیکھوں اور میں تو موسی کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں۔ فرعون اپنے وزیر ہامان سے کہا کہ ایک لمبی سی عمارت بنا جس پر چڑھ کر میں اس خدا کو دیکھوں جس کا موسی دعویٰ کرتا ہے، مجھے تو یہ بات جھوٹی لگتی ہے۔ وہ فرعون جس کا دماغ یہاں تک پہنچ چکا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہم السلام کو یہ کہہ کر بھیجا فقولا لہ قولا لینا لعلہ یتذکر او یخشی (سور طہ42 )پھر اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شائد وہ(برغبت) نصیحت قبول کر لے یا (عذاب الہٰی سے) ڈر جائے۔ یعنی فرعون جیسا سرکش آدمی جس نے خدا ہونے کا دعوی کر رکھا تھا، اس کے پاس اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام کو بھیجا اور ہدایت کی کہ نرمی کے ساتھ بات کرنا۔ چنانچہ یہی دعوت کا اسلوب ہے۔ جناب نبی کریمؐ نے یہ تعلیم دی کہ دعوت کی زبان خیر خواہی کی زبان ہونی چاہیے کہ سننے والا خیر خواہی کا جذبہ محسوس کرے۔
ایک مرتبہ حضرت حسنؓ نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا کہ وہ وضو تو کر رہا ہے لیکن ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہا۔ ہمارا آج کل کا طریقہ یہ ہے کہ ہم سیدھا منہ پر کہہ دیتے ہیں کہ بھئی بوڑھے ہوگئے ہو ابھی تک وضو کرنا نہیں آیا۔ اگر ہم نرمی کا طریقہ بھی اختیار کرتے ہیں تو اتنا تو کہہ ہی دیتے ہیں کہ باباجی کسی سے وضو کرنا ہی سیکھ لیا ہوتا۔ حضرت حسنؓ نے بزرگ کو ان کی غلطی بتانے کا کیا خوبصورت طریقہ اختیار کیا، بزرگ سے کہا کہ باباجی میں بچہ ہوں، آپ ذرا میرا وضو دیکھیں کہ کہیں میرے وضو میں کوئی غلطی تو نہیں ہے۔ چنانچہ انہوں نے سامنے بیٹھ کر وضو کیا، بزرگ کہنے لگے کہ بیٹا تمہارا وضو تو ٹھیک ہے میرے وضو میں گڑبڑ ہے۔(جاری ہے)

 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر