12:40 pm
جمہوریت ! امریکہ اور پاکستان؟

جمہوریت ! امریکہ اور پاکستان؟

12:40 pm

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نومنتخب صدر جوبائیڈن انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کرتے رہے... جوبائیڈن کی کامیابی ٹرمپ سے ابھی تک ہضم نہیں ہو پا رہی... لیکن اس کے باوجود نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ’’یہ نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے‘ ہم لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کریں گے... اور امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے‘
 
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں‘ وہ بھی امریکی ہیں‘ انہیں امریکیوں کی طرح ہی دیکھیں‘‘ نومنتخب امریکی صدر کے پہلے خطاب کی یہ جھلکیاں اخبارات میں پڑھنے کے بعد مجھے اس کی  دماغی صحت پر شک ہونے لگا مطلب یہ کہ  اپنے خطاب میں نہ انہوں نے یہ کہا کہ ’’ میں  تمہیں رولائوں گا ‘ نہ اس نے ٹرمپ سمیت اپنے دیگر مخالفین کو چور‘ ڈاکو‘ کرپٹ اور مافیاء قرار دیا...نہ اس نے کسی کو ڈیزل کے نام سے پکارا‘ نہ اس نے مخالفین پر بیرونی ممالک کے ایجنٹ ہونے کی پھبتی کسی‘ نہ اس نے  منہ بگاڑ بگاڑ کر اپنے مخالف سیاست دانوں کی نقلیں اتاریں... نہ اس نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دیں... نہ اس نے منہ پر ہاتھ پھیر کر ٹرمپ سے کہا کہ میں  صدر بن گیا ہوں... اب میں تمہیں دیکھ لوں گا‘ امریکی جمہوریت اورپاکستانی  جمہوروں میں کچھ فرق تو واضح ہوگئے... امریکی جمہوریت میں انتخاب جیتنے کے بعد مخالفین کو نہ صرف امریکی ہی سمجھا جاتا ہے... بلکہ ان کی عزت نفس اور احترام کو بھی برقرار رکھا جاتا ہے... اور پاکستانی جمہوریت میں جیت کر حکومت بنانے والا حکمران اپنے مخالفین کو انڈیا اور اسرائیلی ایجنٹ قرار دینا... ان پر غداری کے لیبل چسپاں کرنا... اپنا حق سمجھتاہے‘ امریکی جمہوریت میں کامیابی حاصل کرکے صدر بننے والا امریکی قوم کو متحد کرتا ہے... امریکی عوام کو سہولیات فراہم کرکے ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا ہے... اور پاکستان میں جمہوریت زدہ حکمران‘ آئے روز پاکستانی قوم کو مہنگائی کی ہی خوشخبریاں سنا سنا کر عوام کی زندگیوں کو مشکل بنا دیتا ہے... عوام کو روزگار دینے کی بجائے انہیں بے روزگاری کے منہ میں دھکیل دیتا ہے‘ دعوے بڑے بڑ ے‘ تقریریں لمبی‘ لمبی‘ وعدے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے‘ لیکن عملی طور پرٹھس  ‘‘ اور سب شیخ چلی کے پلائو والے خواب ثابت ہوتے ہیں‘ امریکی صدو ر نے بھلے دنیا میں دہشت گردی کو عام کیا ہو... بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگیں کر رکھے ہوں... لیکن کم از کم وہ اپنے ملک اور قوم کے ساتھ تو مخلص ہیں... ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے... یہاں کے حکمران امریکہ سمیت دیگر طاغوتی طاقتوں کے ساتھ تو اس حد تک مخلص ہیں کہ ان کی غلامی پر فخر محسوس کرتے ہیں... امریکیوں کے ہاتھ مسلمان نوجوانوں کو فروخت کرتے ہوئے بھی نہیں گھبراتے... مرد تو ایک طرف رہے‘ عورتیں یعنی ڈاکٹر عافیہ صدیقی  بھی ان کے حوالے کرتے ہوئے حیاء محسوس نہیں کرتے‘ جارح اور ملک پر حملہ آور ’’ابھی نندن‘‘ کو چائے پلا کر ریمنڈ ڈیوس کو پوری عزت کے ساتھ رخصت کر دیتے ہیں... اور رہ گیا کل بھوشن جیسا بدبودار دہشت گرد... تو اس کو وکیل کی سہولت بھی فراہم کر دیتے ہیں‘ لیکن جب معاملہ آئے اپنے ملک کی عوام اور سیاست دانوں کا تو بس پھر مت پوچھئے... ان کے پاس اپنے مخالفین کے لئے نفرت بھرے تیروں کے سوا کچھ بھی نہیں... ابھی حال ہی میں بالوں والی سرکار علی امین گنڈا پوری نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے والوں کو بھی غدار قرار دے دیا... توبہ‘ توبہ‘ توبہ‘ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے ہزارہا اختلافات کے باوجود ان کے کروڑوں ووٹروں کو غدار قرار دینے والے ذہنی مریضوں کی مذمت ہی کی جاسکتی ہے... دعویٰ ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کا... اور حکومت چلانے کے اندازو  اطوار نفرت بھرئے...  جن کا اخلاق ہی اچھا نہ ہو... وہ اچھے حکمران کیسے ثابت ہوسکتے ہیں؟
حالانکہ ریاست مدینہ کے والی اور بانی  حضرت محمدکریمﷺ  خلق عظیم کے مالک  تھے... حضرت سیدہ اماں عائشہ صدیقہؓ سے کسی نے آقا و مولیٰﷺ کے اخلاق کے بارے میں سوال کیا تو حضرت اماں جانؓ نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ یعنی پورا قرآن ہی آقا و مولیٰﷺ کا اخلاق ہے... جسے اپنی زبان پر قابو نہیں... وہ قوم کی رہنمائی کیا خاک کرے گا؟ حکومت ہو یا اپوزیشن سب کو سیکھنے کی ضرورت ہے... اپوزیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ ترتیب دیتے ہوئے اس بات کا خاص طور پر  خیال رکھے کہ ان کے  اس سے اسلام‘ ملک اور اداروں پر آنچ نہیں آنی چاہیے... حکومت ہو اسٹیبلشمنٹ ہو‘ یا اپوزیشن‘  تینوں اطراف کو یہ بات باورلینی چاہیے... کہ ’’پاکستان‘‘ کا وجود ان تینوں سے بڑھ کر ہے ... وہ اپنی لڑائی‘ جنگ اور مخالفتیں آئین پاکستان کی حدود  و قیود میں رکھیں... تینوں اطراف کو غصے کی حالت میں بھی  احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے... کاش کہ عمران خان کو کوئی سمجھا سکتا کہ وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم ہیں... وہ اگر بتوں کے پجاری‘ گائے کا پیشاب پینے والے ظالم اور درندہ نما انسان نریندر مودی کو بار‘ بار فون کر سکتے ہیں... اس سچائی کے باوجود وہ ان کے فون نہیں اٹھا رہا تھا... تو مولانا فضل الرحمن تو پھر پاکستانی سیاستدان و  مذہبی شخصیت تھے... اگر وہ انہیں بھی فون کرکے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کرلیتے تو ممکن ہے کہ آج حالات مختلف ہوتے‘ جب انسان غرور کے سمندر میں  غوطہ زن ہو... اپنے علاوہ ہر ایک کو چور اور ڈاکو سمجھے... میں پکڑ لوں گا‘ میں جیل میں ڈال دوں گا‘ میں نہیں چھوڑوں گا... میں تم سے نمٹ لوں گا‘ جس طاقت ور کی پکار ہی یہی ہو‘ تو پھر حالات سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑا کرتے ہیں۔
(وماتوفیقی الاباللہ)

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر