12:14 pm
جنرل (ر)عبدالقادر کا صحیح فیصلہ

جنرل (ر)عبدالقادر کا صحیح فیصلہ

12:14 pm

جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ (ن) سے اپنی علیحدگی کااعلان کردیاہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ نوازشریف کاوہ بیانیہ ہے جوانہوں نے فوج کے خلاف دیاہے‘ یہ وہی فوج ہے جس کے سابق جرنیلوں نے نوازشریف جیسے احسان فراموش شخص کوگمنامی سے نکال کر معاشرے میں نمایاںحیثیت سے روشن کرایاہے‘ لیکن اب یہی تاجر نما سیاسی شخص فوج کے خلاف بیانات داغ کر بھار ت کی پاکستان دشمنی کو تقویت پہنچارہاہے۔ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ‘ جنرل موسیٰ (مرحوم) کے بعد بلوچستان کے دوسرے انتہائی‘ فاضل اور فہم رکھنے والے جنرل ہیں‘ جنرل نے اپنے فوجی کیرئیرمیں ہرمحاذ پر اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایاہے۔
ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی تاکہ وہ صوبے بلوچستان کی مرکزمیں بیٹھ کر اس کے عوام کی خدمت کرسکیں اور یقینا انہوں نے کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ ایک آزاد فرد کی حیثیت میں کرتے رہیںگے۔ وہ وقتاً فوقتاً نوازشریف کو بلوچستان کے مسائل سے متعلق آگاہ کرتے رہتے تھے تاکہ اس صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کی جاسکے تاہم انہیں یہ امید نہیں تھی کہ نوازشریف اپنے اوپر کرپشن کے سنگین الزامات لگنے اور ایک مقدمے میں سزا پانے کے بعد اتنے بوکھلا جائیں گے کہ اپنی ہی فوج کے خلاف پر انتہائی نامناسب لغو اور رکیک گفتگو کرنا شروع کردیں گے۔ ان کی فوج مخالف تقریروں سے پاکستان کی فوج کے علاوہ ایک عام پاکستانی بھی سخت ناراض اور دل گرفتہ ہے۔ کیونکہ عوام الناس کو اس حقیقت کا ادراک اور احساس ہے کہ پاکستان کو اگر کوئی ادارہ تحفظ دے سکتاہے تو صرف فوج کاادارہ ہے‘ سیاست دانوں کی اکثریت جس میں نوازشریف اوران کا خاندان سرفہرست ہے‘ قومی وسائل کی لوٹ مار میں نہ صرف عملی طور پر شامل رہاہے بلکہ ان کا سیاست میں آنے کاصرف ایک ہی مقصد تھا کہ مال بنایاجائے ‘ انہوں نے بے پناہ ناجائز دولت بنائی۔ نوازشریف کو امید نہیں تھی کہ ان کی اس لوٹ مارکاایک دن حساب لیاجائے گا۔جس طرح فرعون کو اپنے اقتدار اور دولت پر بڑا غرور تھا اور وہ سوچتاتھا کہ اس کی باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہوگا‘ لیکن اس کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا‘ وہ تاریخ کا ایک ناقابل فراموش حصہ ہے۔
چنانچہ نوازشریف کے ساتھ یہی ہورہاہے۔ اب وہ مسلمان دشمن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لب ولہجے میں پاکستان کی فوج کے وقار کو عوام کی نگاہوں میں کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ظاہرہے ان کے اس بیانیہ کو جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے نہ صرف اپنانے سے انکار کردیاہے‘ بلکہ اس کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی بھی اختیار کرلی ہے۔ ان کی مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی سے اس پارٹی کو بہت نقصان پہنچاہے بلکہ نوازشریف اور اس کی بدزبان بیٹی مریم صفدر کااگر یہی لب ولہجہ برقرار رہتاہے تو مسلم لیگ(ن) کے بہت سے باشعور محب وطن پاکستانی اس پارٹی سے اپنی علیحدگی اختیار کرلیںگے۔ ہرچند کہ مسلم لیگ(ن) کے بعض رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ عبدالقادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ لیکن انہیں معلوم ہے کہ فرق پڑے گا اور پڑرہاہے۔ بلوچستان میں اب مسلم لیگ(ن) برائے نام رہ گئی ہے‘ آئندہ انتخابات میں اس پارٹی کا صفایا ہوجائے گا۔
 ثناء اللہ زہری نے بھی مسلم لیگ(ن) سے اپنی علیحدگی کا اعلان کردیاہے زہری خاندان بلوچستان کی سیاست اور معاشرت میں ایک اہم مقام رکھتاہے سیاسی رہنما کی حیثیت سے ثنا اللہ زہری نے صوبے کے عوام کی بہت خدمت کی ہے‘ بلکہ قربانی بھی دی ہے۔ ثنا اللہ زہری نے مسلم لیگ(ن) سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرکے نوازشریف کو ان کی اوقات دکھلا دی ہے اور بتایا کہ وہ جس دولت پرغرور کررہے ہیں ۔ وہ حرام طریقے سے حاصل ہوئی ہے‘حکومت وقت ان سے اس ناجائز دولت کو نکلواکر رہے گی۔ اس ضمن میں شیخ رشید وفاقی وزیر برائے ریلوے کا بیان درست معلوم ہوتاہے کہ نوازشریف نے فوج کے خلاف اپنے بیانات سے نہ صرف اپنی عزت کو دائو پر لگادیا ہے بلکہ پارٹی کو بندگلی میں کھڑا کردیاہے۔
مزیدبرآں بلوچستان میں جلسے کے دوران پی ڈی ایم نے گمشدہ افراد کا بڑا جذباتی انداز میں ذکر کیاہے۔ مسنگ پرسنر کا مسئلہ انسانی حقوق کے پس منظر میں انتہائی اہم مسئلہ ہے جس پر وفاقی حکومت کو پوری توجہ دینی چاہیے۔ تاہم یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ گم شدہ افراد کے واقعات زیادہ تر مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی کی حکومتوں کے دور میں ہوئے تھے‘ اس وقت بھی بلوچی عوام ان دونوں پارٹیوں سے گمشدہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے رہتے تھے‘ لیکن انہوں نے اس اہم مسئلہ کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دی اور نہ ہی گمشدہ افراد کو بازایاب کرایا گیا۔ کوئٹہ کے جلسے میں کس منہ سے مریم صفدر اور بلاول زرداری مسنگ پرسنر سے متعلق بات کررہے تھے‘ بلکہ حقیقت میں یہ دونوں جھوٹ بول کر بلوچی عوام کا جذباتی استحصال کررہے تھے اور یہ بھی ناقابل فراموش حقیقت ہے کہ زیڈ اے بھٹو(مرحوم) نے شہنشاہ ایران(مرحوم) کے کہنے پر بلوچستان کے عوام کے خلاف فوج کو استعمال کیاتھا‘ جس کوبلوچی سیاستدان اور عوام اس کو ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔ حالانکہ  زرداری نے اس سلسلے میں بلوچی عوام سے معافی بھی مانگی ہے‘ لیکن خون ناحق کا صرف ’’ سوری‘‘ کہہ دینے سے ازالہ نہیں ہوسکتاہے۔ 
 اس وقت جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری کی مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی کے بعد اس اہم صوبے میں ایک خلاء پیدا ہوگیاہے‘ جس کو میرے خیال کے مطابق مقامی پارٹیاں پرکرسکتی ہیں‘ جس میں ان دونوں قابل احترام افراد کا اہم رول ہوگاا ور ہونا بھی چاہیے۔ دراصل اس پیش منظر میں بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اس صوبے کی ترقی کے لئے ایک نیا سوشل کنٹریکٹ تشکیل دیناہوگا‘ جس کیلئے ان کے مابین اتحاد کی اشد ضرورت ہے‘اس ہی اتحاد کے ذریعے ایک خوشحال بلوچستان اپنے تمام تر حسن کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک اہم کرداراداکرسکتاہے۔ ذرا سوچیئے۔

تازہ ترین خبریں

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی