01:13 pm
امریکی سفارت خانہ، اپوزیشن کی کھلی حمایت اور معافی

امریکی سفارت خانہ، اپوزیشن کی کھلی حمایت اور معافی

01:13 pm

٭امریکی سفارت خانہ کا عمران خاں کے خلاف بیان، پھرمعافیO کرونا، تین گنا اضافہ ملک بھر میں سینما گھر، تھیٹر، مزارات بندO ایران کے وزیرخارجہ کی پاکستان میں اہم آمدO گلگت مریم نواز کی بلاول سے ملاقات، پیپلزپارٹی اورن لیگ میں تصادم، فائرنگ O امریکہ: ٹرمپ ہی دوبارہ حلف اٹھائے گا، وزیرخارجہ پومپیو، جوبائیڈن نے وزرا وغیرہ کے 500 ناموںکی فہرست بنا لیO آصف زرداری، ثناء اللہ زہری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوتO بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر 83 ارب کا بوجھO ٹرمپ کے ہارنے سے سعودی عرب پریشانO نوازشریف، لندن میں طبی معائنہ فوج حکومت چلا رہی ہے، مریم نواز کا نیا بیانO الیکشن کمیشن، اسلم رئیسانی 21 ارب روپے کے اثاثےO گلگت: الیکشن 15 نومبر، برف باری و بارش کا امکان۔
٭بات کھل گئی، نوازشریف کی زہریلی تقریروں کا پس منظر سامنے آ گیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے عمران خاں اور پاک فوج کے خلاف ن لیگ کے احسن اقبال کا ایک بیان نشر کیا، بھارت نے بہت اچھالا، پاکستان میں سخت نوٹس لیا گیا تو امریکی سفارت خانہ نے باقاعدہ معافی مانگ لی کہ کسی شخص نے سفارت خانہ کا سوشل میڈیا کا اکائونٹ چوری کر کے عمران خاں اور فوج کے خلاف احسن اقبال کا بیان جاری کیا ہے۔ تفصیل اس واقعہ کی یہ ہے کہ واشنگٹن پوسٹ میں احسن اقبال کا بیان چھپا کہ جس طرح امریکی عوام نے ٹرمپ کو ہٹایا ہے اسی طرح پاکستان کے ’’سلیکٹڈ‘‘ آمر کو بھی ہٹانا ضروری ہے۔ امریکی سفارت خانہ نے احسن اقبال کے اس بیان کے اخباری تراشے کو اسی طرح سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔ اس پر شدید تنقید ہوئی تو سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وضاحت دی کہ کسی شخص نے امریکی سفارت خانے کا سوشل میڈیا کا اکائونٹ چوری کر کے یہ بیان جاری کیا ہے۔ اس پر سفارت خانہ معذرت خواہ ہے۔ سفارت خانہ کے نشری بیان کو بھارت کے میڈیا نے بہت اچھالا۔ اس کا پاکستان میں سخت نوٹس لیا گیا تو سفارت خانہ نے فضول سی معذرت کر کے خاموشی اختیار کر لی۔ امریکی سفارت خانہ کی اس حرکت پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سخت تنقید کی۔ پاکستان کے وزیرخارجہ یا وزارت خارجہ کے کسی ذمہ دار افسر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ البتہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کی طرف سے امریکہ سے معافی کا مطالبہ سامنے آیا۔ پاکستان کے صدر، وزیراعظم، باقی گورنروں وغیرہ کا کوئی احتجاج جاری نہ ہو سکا۔
غلامی بھی کیا چیز ہے؟ غیرت، حمیت، خود داری!! ’’مغلیہ خاندان کی شہزادیاں اقتدار پر قابض ظالم سردار، غلام قادر روہیلہ کے حکم پر اس کے سامنے ناچنے لگیں تو روہیلہ اپنا خنجر سامنے رکھ کر سو گیا۔ شہزادیاں ناچتی رہیں۔ اچانک روہیلہ اٹھ بیٹھا۔ اس نے کہا کہ وہ سویا نہیں تھا،نیم باز آنکھوں سے دیکھ رہا تھا کہ شائد کوئی شہزادی موقع پر اس پر خنجر سے حملہ کر دے مگرایسا نہیں ہوا۔ تم میں سے کسی نے غیرت کا مظاہرہ نہیں کیا، اس لئے تمہارا مقدر یہی ہے کہ ذلیل ہوتے رہو۔ علامہ اقبال نے اس واقعہ کو ایک نظم میں بیان کیا ہے۔ اس کی آخری لائن غلام قادر روہیلہ کے الفاظ پر مشتمل ہے کہ ’’حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے‘‘
قارئین کرام! دیکھئے، اشارے کس طرف جاتے ہیں؟ نوازشریف کے قریبی معتمد ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف اور نوازشریف کے حق میں ایک بیان امریکی میڈیا نمایاں چھاپتا ہے، اسے امریکی سفارت خانہ نمایاں نشر کرتا ہے، بھارتی میڈیا شہ سرخیوں کے ساتھ اچھالتا ہے اورجب یہ کچھ ہو جاتاہے، یہ بیان دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے، پاکستان کو گالیاں دینے اور بدنامی کا مقصد حاصل ہو جاتا ہے تو سفارت خانہ انتہائی بوگس اور مضحکہ خیز بیان جاری کرتا ہے کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے، اس کا اکائونٹ چوری ہو گیا تھا!! دنیا کی جدید ترین محفوظ مواصلاتی نظام والے سپر طاقت کے سفارت خانے کا مواصلاتی نظام اتنا کمزور اور ناقص کہ کوئی عام شخص اسے چوری کر کے استعمال کر لے!! اب بات کھل رہی ہے کہ کیا احسن اقبال نے خود یہ چکر چلایا؟ اس سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سے سزا یافتہ، مفرور اور اشتہاری مجرم کے پاکستان کی فوج اور ریاست کے خلاف زہریلے بیانات کا بَیل کس کے کھونٹے پر ناچ رہا ہے؟ اس سے کس کس دشمن کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے! ’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے!‘‘
٭گلگت میں الیکشن 15 نومبر کو ہو رہے ہیں۔ آج رات تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم بند ہو جائے گی پھر پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کے انتخابی جلسوں کا رقص شروع ہو جائے گا۔ پاکستان میں ایک دوسرے کی اتحادی اور گلگت بلتستان میں ایک دوسرے کی انتخابی دشمن، ن لیگ کی خود بخود صدر مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے سَیلف میڈ خود بخودچیئرمین بلاول زرداری، کے درمیان ایک ہوٹل میں پُرتکلف ملاقات ہوئی۔ اعلان کیا گیا کہ انتخابات میںایک دوسرے کے ساتھ پرخلوص تعاون کیا جائے گا۔ قارئین غور فرمائیں: ایک دوسرے کے سخت خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں اور تعاون؟؟ اور خبر یہ ہے کہ جس وقت ہوٹل کی ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ خیر سگالی اور محبت کا اظہار کیا جا رہا تھا، باہر ایک مقام پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا تھے۔ باقاعدہ لڑائی فائرنگ والی لڑائی بھی ہوئی! تعاون کی نادرمثال!
٭ایک خبر روزانہ ادھوری رہ جاتی ہے۔ فیس بک پر بھارت میں گورودوارہ کرتار پور سے واپس جانے والا ایک بزرگ سکھ بلند آواز سے چیخ رہا ہے کہ بھارت میں سکھوں کو کس طرح ذلیل کیا جا رہا ہے۔ اس سکھ کے اردگرد بہت سے دوسرے سکھ بھی جمع ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ ’’بھارت کے سکھ گورودوارہ کرتار پور میں جاتے ہیں تو انہیں کئی کلو میٹر دور واقعے چوکی سے پیدل پاکستان کی سرحد تک جانا پڑتا ہے۔ سرحد پار کرنے سے پہلے جگہ جگہ ناگوارانداز میں بار بار یاتریوں کی رسوا کن تلاشی لی جاتی ہے۔ سرحد پار کرتے ہی ماحول بالکل تبدیل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے سکیورٹی فورس کے ارکان نہائت محبت کے ساتھ پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔ نہائت عزت و احترام کے ساتھ امیگریشن ہوتی ہے، باہر خوبصورت آرام دہ بسیں کھڑی ہوتی ہیں جو تقریباً چار پانچ کلو میٹر دور گوردوارہ تک پہنچا دیتی ہیں۔ بسوں سے اترتے ہی پھر نہائت محبت آمیز سلوک ہوتا ہے۔ تمام یاتریوں کو ٹھنڈے مشروبات، چائے اور کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ اسی طرح بڑی عزت و احترام کے ساتھ واپس سرحد تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ واپسی پر ہر یاتری کو پرشاد (حلوہ) کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ اب پھر بھارت داخل ہوتے ہیں تو وہی ذلت آمیز سلوک شروع ہو جاتا ہے۔ ناگوار سوالات کئے جاتے ہیں۔ اور…اور یہ کہ ہمارے پاکستان سے لائے جانے والے پرشاد (حلوہ) کو کُتوں کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے جو اسے سونگھتے ہیں۔ اس کے بعد یہ کھانے کے قابل نہیں رہتا۔‘‘ سکھ یاتری یہ داستان بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’ہم اس ذلت کے ساتھ بھارت میں نہیں رہ سکتے، بہتر ہے ہم پاکستان چلے جائیں!‘‘
٭سعودی عرب نے پاکستان کے ذمے واجب الادا باقی قرضے کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کو ان  قرضوں کی واپسی میں شدید مشکل پیش آ رہی ہے۔ اس اثنا میں ایران کے وزیرخارجہ کا اچانک پاکستان کا دوروزہ دورہ خاص پس منظر کے ساتھ بہت اہم دکھائی دے رہا ہے۔ پس منظر یہ ہے کہ چین نے چند روز قبل ایران کو انتباہ کیا تھا کہ اس کے علاقے سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بھارتی دہشت گرد چین کے تعاون سے بننے والے سی پیک منصوبے کے لئے خطرناک کارروائیاں کر رہے ہیں۔ آئندہ ایران سے کوئی دہشت گرد پاکستان نہیں جانا چاہئے۔ چین، ایران کو چار ارب ڈالر کی اقتصادی امداد دی ہے اس کے باعث ایران میں بھارت کا اثرورسوخ بہت کم ہو گیا ہے۔ ایران کے صدر روحانی مقبوضہ کشمیر میںمسلمانوں پر بھارتی مظالم اور دہشت گردی کی مذمت کر چکے ہیں۔ ایسے میںپاکستان کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ بہت اہم ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ بامعنی دفاعی تعاون کریں گے۔ قارئین اس صورت حال میں ایران کے سخت دشمن سعودی عرب کی ’’تلملاہٹ کا بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں جو امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ شکست سے پہلے ہی نڈھال ہو چکا ہے۔
٭سیاست؟ بلوچستان میں سردار ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ تھے تو ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ آصف زرداری نے فخرکے ساتھ اعلان کیا کہ ’’میں نے یہ کام کیا ہے، میں جو کہتا ہوں کرکے دکھا دیتا ہوں‘‘ اب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ چھوڑ دی ہے تو آصف زرداری نے انہیں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے!!
 

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ