01:26 pm
اسلامی تحقیق و مطالعہ کے حوالہ سے جدید تحدّیات

اسلامی تحقیق و مطالعہ کے حوالہ سے جدید تحدّیات

01:26 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
مغرب کے خاندانی نظام اور مسلمانوں کے خاندانی نظام میں کیا فرق ہے؟ 
عورت اور مرد میں مساوات کے عملی مسائل کیا ہیں؟
 آزادی رائے اور آزادیٔ مذہب کے دائرے کیا ہیں؟ 
ریاست و حکومت کا مذہب کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
 مذہبی اکثریت و اقلیت کے باہمی معاملات کے اصول کیا ہیں؟
رفاہی ریاست کے بارے میں اسلامی تعلیمات اور روایات کیا ہیں؟
 پارلیمنٹ کی خود مختاری اور قرآن و سنت کی بالا دستی کا باہمی جوڑ کیا ہے؟
 انسانی حقوق کے کون سے پہلوئوں کے بارے میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہمارے تحفظات ہیں؟
اور مغربی جمہوریت اور اسلامی شورائیت میں حد فاصل کیا ہے؟
یہ اور اس نوعیت کے دیگر مسائل اس شعبہ میں ہمارے لیے ’’تحدیات‘‘ کا درجہ رکھتے ہیں اور تحقیق و مطالعہ کے ذوق سے بہرہ ور حضرات کی توجہ کے طالب ہیں۔ یہ مسائل اور چیلنجز تو وہ ہیں جن سے ہم اس وقت نبرد آزما ہیں اور جن کے حوالہ سے عالم اسلام میں فکری و تہذیبی کشمکش جاری ہے۔ ان مسائل کا قرآن و سنت اور اسلامی روایات کی روشنی میں حل تلاش کرنا اور اس سلسلہ میں امت مسلمہ کی راہنمائی کرنا ہمارے علمی و فکری مراکز کی ذمہ داری ہے، لیکن میں اس سے آگے کے ایک اور مرحلہ کی طرف بھی توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ مغربی دانش کی ایک سطح وہ ہے جو اسلامی تہذیب و تمدن کے خلاف صف آرا ہے اور اسلامی تعلیمات و روایات سے مسلمانوں کو برگشتہ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جبکہ ایک سطح مغرب کی فکر و دانش کی یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ انسانی سوسائٹی کے مستقبل کے تناظر میں قرآن کریم کی طرف رجوع کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے جس کے بارے میں چند حالیہ واقعات کو سامنے رکھنا مناسب ہو گا۔کچھ عرصہ قبل عالمی معیشت کے بحران کے سلسلہ میں یہ خبر اخبارات کی زینت بنی کہ پاپائے روم پوپ بینی ڈکٹ نے اس بحران کا جائزہ لینے کے لیے اٹلی کے معاشی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی، جنہوں نے عالمی معیشت کے مروجہ نظام کے بارے میں اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا کہ یہ نظام زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں ہے اور عالمی معیشت کو صحیح ٹریک پر لانے کے لیے ان معاشی اصولوں سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس سے ان کی مراد غیر سودی معاشی نظام ہے کیونکہ عالمی معاشی ماہرین ایک عرصہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ سود نے معیشت کو فائدہ دینے کی بجائے نقصانات دیے ہیں اور موجود معاشی عدم توازن جس کا دائرہ دن بدن پھیلتا جا رہا ہے اس کی بنیادی وجہ سودی معیشت ہے۔ اس سلسلہ میں ایک دلچسپ بات اور بھی پیش نظر رہنی چاہیے کہ اسلامی بینکاری یعنی غیر سودی بینکاری کا رجحان خود مغربی ممالک کے بینکوں میں مسلسل بڑھ رہا ہے، غیر سودی سر مایہ کاری کو نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جانے لگا ہے، اور مشارکت و مضاربت کی بنیاد پر غیر سودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے لندن اور پیرس میں درون خانہ یہ کشمکش شروع ہو گئی ہے کہ اس کا مرکز کون ہو گا؟ اس وقت غیر سودی بینکاری کا بڑا مرکز لندن ہے جبکہ فرانس کی خواہش ہے کہ اس مرکزیت کو پیرس کی طرف لے جایا جائے۔ مجھے ورلڈ اسلامک فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا مفتی برکت اللہ نے بتایا ہے، جو انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں، فاضل دیوبند ہیں اور ایک عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،ان کا کہنا ہے کہ فرانس جو مسلمان عورت کے چہرے پر نقاب برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اس کی کابینہ نے گزشتہ دنوں اپنے معاشی قوانین میں ایسی تبدیلیوں کی منظوری دی ہے جن کا مقصد اسلامی بینکاری کی مرکزیت کو پیرس کی طرف کھینچ لے جانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ مجھے اس سے اس وقت بحث نہیں ہے کہ جس اسلامی بینکاری کی مرکزیت کو اپنے پاس لے جانے کے لیے لندن اور پیرس میں کشمکش ہو رہی ہے اس کی اسلامیت کی سطح کیا ہے؟        ( جار ی ہے)

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی