02:16 pm
بلوچستان  بابِ  اسلام

بلوچستان  بابِ  اسلام

02:16 pm

ہم نے اکثر کتابوں میں پڑھ رکھا ہے کہ برصغیر میں اسلام سب سے پہلے محمد بن قاسم کے آنے کے بعد آیا ہے اور محمد بن قاسم سب سے پہلے سندھ میں آئے تھے۔اس لئے سندھ کو بابِ اسلام کہا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ برصغیر میں سب سے پہلے اسلام بلوچستان کے راستے داخل ہوا۔بلوچستان کے شہر ژوب کے رہنے والے ایک عیسائی شخص قیس نے جب حضرت محمد مصطفی ﷺ کے متعلق سنا تو وہ ایک قافلے کے ساتھ سعودی عرب پہنچااور حضرت محمد ﷺ سے ملاقات کر کے اسلام قبول کیا۔حضرت محمد ﷺ نے اس کانام عبدالرشید رکھا۔وہ قیس عبدالرشید کے نام سے مشہور ہوا۔وہ اپنے قافلے کے ساتھ مسلمان ہونے کے بعد واپس بلوچستان آگئے۔انہوں نے آکر دین کی تبلیغ شروع کر دی۔یہاں یہ بات ثابت کرنے کے لیے کہ سب سے پہلے اسلام بلوچستان سے داخل ہواتاریخ پیدائش اور دورِ حکومت کے سن (سال) بطورِ ثبوت پیش کئے جا رہے ہیں۔
حضرت محمد ﷺ کی تاریخ پیدائش 570عیسوی ہے اور قیس عبدالرشید کی تاریخ پیدائش 575عیسوی ہے۔حضور کی تاریخ وفات 632عیسوی ہے۔ جبکہ قیس عبد الرشیدکی تاریخ وفات661عیسوی ہے۔ حضرت محمد ﷺ 63 سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔جبکہ قیس عبدالرشید نے86سال کی عمر پائی ۔ یہ تاریخ میں ثابت ہے کہ وہ صحابی ٔ رسول تھے اور حضورؐ کی زندگی میں واپس بلوچستان آگئے تھے۔وہ یہاں کافی سارے علاقوں میں گھوم پھر کر تبلیغ کرتے رہے ۔ یہ پہلا صحابہ کرامؓ کا قافلہ تھا جو حضور پاک ﷺ کی زندگی میںواپس بلوچستان آگئے تھے ۔632ء میں حضور پاک ؐ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکرصدیق ؓخلیفہ مقرر ہوئے لیکن صرف دو سال کے بعد 634ء میں ان کا انتقال ہوگیا۔ان کے دور ِ حکومت میں بھی صحابہ ؓکے قافلے آتے رہے۔634ء سے 644ء تک دس سال تک پھر حضرت عمر فاروق ؓ کا دور آتا ہے ۔ جس دور میں بہت سے صحابہ کرامؓ بلوچستان آئے جن میں سے5صحابہؓ کی قبریں پنجگور کے قریب ایک خوبصورت کھجوروں کے باغ میں ہیں۔ ا ن پانچ قبروں کی وجہ سے ہی اسے پنجگور کہا جاتا ہے۔یعنی پنج گور (پانچ قبریں )۔644ء میں حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کے بعد 644ء سے 656ء تک بارہ سال تک حضرت عثمان غنی ؓ کادورِ حکومت تھا ۔ ان کے دورِ حکومت میں بھی صحابہ کرامؓ بلوچستان آتے رہے اور ان صحابۂ کرام کی قبریں بھی بلوچستان مکران کے کافی علاقوں میں موجود ہیں۔حضرت عثمان غنی ؓ کی شہادت 656میں ہوتی ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت عثمان غنیؓ کے دور میںمسلسل صحابہ کرامؓ بلوچستان تشریف لاتے رہے اور بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں ان کی قبریں ہیں۔ حضرت عثمانؓ کا دورِ اقتدار ختم ہونے کے بعد حضرت علی ؓ کا دورِ حکومت شروع ہوتا ہے جو 656ء سے شروع ہو کر661 ء تک قائم رہتا ہے۔تاریخ کے مطابق ان کے دورِ حکومت میں بھی صحابہ کرامؓ بلوچستان آتے رہے۔632ء سے لے کر661ء تک خلفائے راشدینؓ کے دور میں مسلسل صحابہ کرامؓ تشریف لاتے رہے جو آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مدفون ہیں۔لیکن محمد بن قاسم کی پیدائش 695ء کی ہے جو حضرت محمد ﷺ کی وفات کے63سال ، حضرت ابو بکر صدیقؓ کی وفات کے61سال ، حضرت عمر فاروق ؓ کی وفات کے51سال، حضرت عثمان غنی ؓکی وفات کے39 سال اور حضرت علیؓ کی وفات کے34سال بعد پیدا ہوئے تو گویا میری تحقیق کے مطابق ان کی پیدائش سے بھی80سال پہلے بلوچستان میں اسلام آچکا تھا۔ اس لئے سندھ پہلا باب ِ اسلام نہیں بلکہ تاریخ اور تحقیق کے مکمل ثبوتوں کے مطابق پہلا بابِ اسلام بلوچستان ہے اور اسی کو درست تصور کیاجائے۔اپنے بلوچستان کے دورے کے دوران کئی صحابہ کرامؓ کی قبروں پر میں بذاتِ خود گیا۔جن کے سرہانے پرانے پتھروں پر ان صحابہ کے نام کنندہ ہیں ۔وہاں فاتحہ شریف پڑھ کر آیا۔
بلوچستان میں ساڑھے 1400سال بعد بھی ذرائع ابلاغ کا کوئی باقاعدہ ذریعہ نہیں ہے۔اس لئے اسلام کے متعلق اس وقت بھی صحابہ کرامؓ کے زبانی پیغام کی بروقت اطلاعات نہ پہنچ سکیں ۔ اب یہ ظاہر ہے کہ صحابہ کرامؓ محمد بن قاسم کی پیدائش سے بھی ستر سال پہلے بلوچستان آئے اور یہاں آکر انہوں نے باقاعد ہ اسلام کی تبلیغ کی تھی۔حضور ؐ کی وفات کے 87سال بعد محمد بن قاسم 17سال کی عمر میں تلواروں اور منجنیق کے ساتھ سندھ میں داخل ہوئے ۔ان کی تلواروں اور کامیاب لڑائی کی وجہ سے ان کو شہرت زیادہ مل گئی۔لہٰذا میری خواہش ہوگی کہ تاریخ کی کتابوں میں اس کی اصلاح کر کے درست کر لیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

  ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو

ماضی کی حکومتوں نے کسان کو مار دیا تھا، ہم کسانوں کو قرضے دےر ہے ہیں۔ صداقت علی عباسی

ماضی کی حکومتوں نے کسان کو مار دیا تھا، ہم کسانوں کو قرضے دےر ہے ہیں۔ صداقت علی عباسی

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا۔ اسد عمر

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا۔ اسد عمر

 بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔بلاول بھٹو

بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔بلاول بھٹو