12:15 pm
سیاسی نادہندگان

سیاسی نادہندگان

12:15 pm

پیشہ وارانہ مصروفیات کی وجہ سے بہت دنوں سے اپنے خیالات کو سپرد قلم کرنے سے قاصر رہا مگر اپنے ارد گرد کے ’’سیاسی‘‘ ماحول کی شدت جدت نے مجھے آپ سے مخاطب ہونے پر مجبور کر دیا۔
اس حقیقت سے کوئی بھی باشعور انسان انکار نہیں کرسکتا کہ ذاتی امور زندگی ہوں، اجتماعی معاملات یا پھر ریاستی امور، انسانی رویئے اور سوچ ان کی کامیابی اور ناکامی کی بنیاد ہوا کرتے ہیں۔ نجانے کیوں ہم برداشت، رواداری اور روشن خیالی کا درس دیتے ہوئے یہ بنیاد ی بات بھول جاتے ہیں کہ فطرت کا قانون ہمہ وقت متحرک ہے ۔ اس کائنات کے خالق اور اس کے نظام کو چلانے والے اور اس کاپیغام لانے والے کا کھلا اعلان او ر آفاقی اصول یہ ہے کہ انسانی کردار و عمل کا مکمل دارومدار اس کے ارادے ، قلبی  کیفیت اور اس کی نسبت سے ہے اور بڑے سے بڑا کام بھی بدنیتی کی بنیاد پر ہو تو نہ  تو وہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی برقرار رہ سکتا ہے۔
 
اس تمہید کا مقصد خود کو اور اپنے قارئین کو اس بات کا احساس دلوانا ہے کہ ہمیں اپنی بنیادی غلطی اور بیماری کی تشخیص کرنی ہے۔ جو اصلاح کی بنیادی ضرورت ہے۔
جب مقصد اپنے مخاطب اور مدمقابل کو نیچا دکھانا اور اس کی تضحیک اور تذلیل ہو تو پھر کسی بڑے مقصد اور منزل کا حصول محض خام خیالی ہے۔
آئے دن نظام کو بدلنے کی بات کی جاتی ہے جو کلی طور پر ایک درست تجربہ ہے مگر ذرا سوچئے کہ ان رویوں، نیت اور ارادے کے ساتھ ہم ایسا کرسکتے ہیں؟ جب تک دل نہیں بدلیں گے نظام کی تبدیلی محض ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں۔
ہم جس ’’جاگیردارانہ‘‘ اور ’’قبائلی‘‘ سوچ کے ساتھ زندہ رہنا چاہتے ہیں اس کا انجام تباہی اور بربادی ہے۔ ہم جس لمحے اپنی  ذات اور اولاد کیلئے کچھ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمارے خلوص اور لگن کی کیفیت قابل دید ہوتی ہے ۔ انسانی نفسیات اور خواہشات اپنی  جگہ مگر خدارا کچھ حدود و قیود کا بھی تو خیال رکھیئے۔ پانی اپنی پوری افادیت کے ساتھ  بھی جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو طوفان بن جاتا ہے اور جب انسان حد سے بڑھ جائے تو شیطان بن جاتاہے۔ معاف کیجئے گا میری مراد صر1ف سیاسی قیادت ہی نہیں ہے بلکہ ہماری اشرافیہ اور صاحبان حل و عقد بھی اس ’’مقابلے‘‘ میں کسی طور بھی پیچھے نہیں ہیں مگر چونکہ سیاست کی لغت کا براہ راست تعلق ریاست سے ہے لہٰذا محض سیاسی قائدین ہی کو مورد الزام ٹھہرانا ہرگز قرین انصاف نہ ہوگا۔ ہم سب کو اپنے رویئے ، سوچ، نیت اور ارادے بدلنے ہوںگے۔
عام طور پر بدعنوانی کے حوالے سے صرف معاشی پہلو ہی کو بطور معیار گنوایا جاتا ہے۔ یہ درست ہے کہ اگر کوئی اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر مالی بدعنوانی کا مرتکب ہوا ہے تو قابل گرفت اور کڑی سے کڑی سزا کا مستحق ہے … مگر ہمارے لیڈروں میں سے ’’سیاسی نادہندگان‘‘ بھی تو قابل مواخذہ ہیں … آپ کے ذہین میں یہ سوال پیدا ہوگا کہ ’’سیاسی نادہندہ‘‘ اور ’’معاشی نادہندہ‘‘ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
جو مالی بدعنوانی کامرتکب ہو ، خواہ اس کا تعلق  ریاست کے کسی Elementسے ہو وہ ایک شہری ہو تو ایسا شخص مالی نادہندہ کہلائے گا مگر جس نے بھی اپنی ریاستی یا سیاسی پوزیشن کا غلط اور ناجائز استعمال کیا، اپنے آپ کو ’’عقل کل‘‘ سمجھتے  ہوئے ریاستی مفادات کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا ہو وہ  سیاسی نادہندہ کہلائے گا۔
اپنے ارد گرد نظر دوڑائے آپ کو بہت سے ’’سیاسی نادہندگان‘‘ نظر آئیں گے اور جہاں تک عوامی اجتماعات اور ٹاک شوز میں نظر آنے والی حزب اختلاف اور حکومتی سیاسی نادہندہ ’’قیادت ‘‘ کا تعلق ہے تو یقین جانئے میں پورے شعور اور احساس کے ساتھ آپ سے گزارش کروں گا کہ ان کے الفاظ کے انتخاب ، طرز تخاطب اور گفتگو سے آپ ہرگز یہ نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے کہ ان میں کوئی ایسا مواد یا (Content) موجود ہے جس کی سمت نظام کی تبدیلی کی طرف ہو۔
 یہ امر بھی اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکا ہے کہ محض وقتی اور قلیل مدتی اقدامات اور منصوبہ بندی فرسودہ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے گی .... برسبیل تذکرہ اب تو وطن عزیز کی انتظامی مشینری عملی طور پر ساقط ہو چکی ہے ریاستی سطح پر کوئی ذمہ دار بھی فیصلہ کرنے کے لئے تیار نظر میں آتا تا وقتیکہ اس میں اسکا اپنا یا کسی مفاد پرست ٹولے کا مفاد وابستہ نہ ہو ایسی صورتحال میں Patch workسے کام نہیں چلے گا قحط الرجال کا گھپ اندھیرا کسی Statesmanیا مدبرانہ صلاحیتوں کی حامل قیادت کا منتظر ہے۔ جو ہمیں اس بحران اور تباہ کن کیفیت سے نکال سکے ... میرے ایک ساتھی نےآج  ایک نجی محفل میں بہت خوبصورت بات کی کہ ہماری آج کی سب سے بڑی ضرورت قوم سازی ہے ہم اس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اپنے انفرادی اور ریاستی مسائل کو کسی motivated power  یعنی جذباتی قوت ہی سے حل کر سکتے ہیں محدود مادی وسائل اس کا مداوا نہیں کر سکیں گے اور جس کے لئے شاید ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔
اپنے پرکھوں کی وراثت کو سنبھالو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گر جائے گی
 

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی