12:18 pm
سعودی عرب کے بھارت سے دفاعی معاہدے!

سعودی عرب کے بھارت سے دفاعی معاہدے!

12:18 pm

٭بوقت تحریر، 16 دسمبر، ایک ہی دن میں سقوط مشرقی پاکستان اور پشاور آرمی سکول کے دل دوز المیے! بہت کچھ لکھا ہے اب یاد کرنے کی بھی ہمت نہیں پڑ رہیO سعودی عرب اور پاکستان 20 جنوری پہلے اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، امریکی اخبارات، سعودی عرب کے بھارت سے دفاعی معاہدے O سینٹ کے انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں زیرغور O سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہاتھ اٹھا کر ہو گاO محمود اچکزئی، پنجاب دشمن بیان پر شدید ردعملO اپوزیشن: یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ، استعفے لانگ مارچ کے بعد O لاہور جلسہ کے منتظم خواجہ سعد رفیق شدید علیل سخت کھانسی بخارO پٹرول و بجلی مزید مہنگے! O بھارت کسانوں کی بھوک ہڑتال شروع O کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، دو فوجی شہید، جوابی سخت کارروائی۔
٭قارئین کرام! بے حد معذرت کہ آج (بوقت تحریر) مشرقی پاکستان کے سقوط اور پشاور آرمی سکول کے انتہائی دل خراش سانحوں پر بہت کچھ لکھ چکا ہوں۔ اب نہیں لکھ سکا۔ یہ سانحے اب کرونا کی شکل میں ہر روز پیش آ رہے ہیں۔ آٹھ نو ماہ سے کمرے میں بند ہوں، یہ میرا ہی نہیں، پوری قوم اس سانحہ سے گزر رہی ہے۔ ہر روز کرونا سے جاں بحق ہونے والی بڑھتی ہوئی تعداد سے دل و دماغ پر گہری دھند چھا رہی ہے۔ میںنے مشرقی پاکستان اورپشاور کے سانحوں پر بہت کچھ لکھا ہے، پشاور کے سانحہ پر میری پُرسوز نظم کو دوبارہ پڑھنے کی ہمت نہیں رہی۔ ان سانحوں کے شہیدوں کو میرا انتہائی پرسوز سلام!
٭لاہور میں اپوزیشن کے جلسے کے کامیاب یا ناکام ہونے کی بات چل رہی ہے۔ یہ باتیں ہمیشہ چلتی رہتی ہیں۔ میں اس پر زیادہ نہیں لکھنا چاہتا۔ 55 سالہ صحافت میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی میں ایسے بیسیوں جلسے دیکھے، سنے اور رپورٹنگ کی۔ مگر کبھی دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف ایسی بے ہودہ گوئی نہ سنی جو اب ہو رہی ہے۔ دونوں طرف سنجیدگی، شائستگی اور تہذیب کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ پاکستان کے ازلی دشمن خانوادہ کے محمود اچکزئی کو لاہور اور پنجاب کو ذلیل کرنے کے لئے جلسے کی سٹیج پر بٹھایا جاتا ہے۔ یہ زہریلا شخص خود کو پشتون کہتا ہے۔ پشتونوں کی عظیم روائت ہے کہ کسی عزیز کا قاتل بھی گھر کے اندر آ جائے تو اس کے خلاف کسی کارروائی کی بجائے اس کی باعزت میزبانی کی جاتی ہے۔ محمود اچکزئی ایک عرصہ سے پورے پاکستان کی تذلیل کر رہا ہے، پختونخوا صوبے کو افغانستان کا حصہ قرار دے رہا ہے۔ وہ ن لیگ کی دعوت پر لاہور آتا ہے اور میزبان پنجاب کو غدار اور انگریزوں کا قرار دینے کے ساتھ یاوہ گوئی کرتا ہے کہ ملک کی تشکیل نو کی ضرورت ہے یعنی دریائے سندھ تک پختونخوا کا سارا علاقہ افغانستان کے حوالے کر دیا جائے۔ یہ شخص پاکستان کا پرچم روندنے اور جلانے والے پشتونوں کو اپنے عزیز بچے قرار دیتا ہے۔ اس شخص نے آج تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ نہیں کہا۔ اس بدگو شخص کے کانگریسی والد کا بھی یہی وطیرہ تھا۔ انتہا یہ کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس کے بھائی کو بلوچستان کا گورنر بنایا۔ اسے اور اس کے خاندان کے چار دوسرے افراد (ایک بھابھی) کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں داخل کرایا۔ اس وقت بھی یہ کہنے سے باز نہ آیا کہ مہاجر افغان باشندے افغانستان میں ہی بیٹھے ہیں انہیں واپس نہیں بھیجا جا سکتا! میں طویل عرصہ کوئٹہ میں رہا ہوں۔ یہ لوگ توبہ کاکڑ پہاڑ کی دو اطراف میں افغانستان اور قلعہ عبداللہ کے پاکستانی علاقوں میں آباد ہیں۔ قلعہ عبداللہ محمود اچکزئی کا آبائی انتخابی علاقہ ہے۔ میں وہاں بھی جاتا رہا ہوں۔ یہ شخص پنجاب کو گالیاں دے رہا ہے، انگریزوں کا ایجنٹ بتا رہا ہے۔ اور خود اس اچکزئی قبیلے کا بانی سربراہ سربلند خاں انگریزوں کی فوج میں معمولی تنخواہ پر ملازم رہا ہے۔ اب یہ عالم ہے کہ خود قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان سے آگے دوگی علاقہ میں محمود اچکزئی اس کے بھائیوں کی اپنے کزن احد خاں کے ساتھ 30 سال سے خونریز لڑائی جاری ہے۔ بہت سی باتیں ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے تاریخ کے پروفیسر ’الفنٹن‘ نے اپنی کتاب میں اچکزئی لوگوں کے بارے میں پست ترین باتوں کا جو انکشاف کیا ہے میں اسے شائع کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ مگر میں پرائے دشمن کی کیا بات کروں، ن لیگ نے اسے خاص طور پر بلایا، وہ پنجاب کو ذلیل کرتا رہا اور ن لیگ چپ رہی! نواز شریف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب کسی کو اسے روکنے کی توفیق نہ ہوئی!!
٭اور چوں چوں کا مربہ اپوزیشن اتحاد!! اعلان کیا کہ لاہور کا جلسہ ختم ہوتے ہی آر پار کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور حکومت بھاگ جائے گی۔ وہ بھاگی یا نہیں مگر مریم نواز نے پہلے تو جلسے کو بے مثال تاریخی سب سے بڑا جلسہ قرار دیا مگرجب آدھے سے زیادہ خالی جلسے سے خطاب پر نوازشریف برہم ہوا تو مریم نواز بھی ساتھیوں پر برہم ہو گئی اور جلسے کی ناکامی پر ن لیگی رہنمائوں کی جواب طلبی کر لی۔ 
٭اب کچھ دوسری باتیں: امریکی اخبارات میں صدر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہائوس کے مشیر کشنر کا ایک بیان نمایاں شائع ہوا ہے کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کی صدارتی عہدے سے علیحدگی تک سعودی عرب اور پاکستان، اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، دونوں ملکوں سے اس بارے میں بات چیت جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔ کشنر نے مزید کہا ہے کہ افریقہ کے چار پانچ ایسے ملکوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے جو جلد ہی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے! اس طرح اسرائیل کو وسیع اور مضبوط کرنے کا ٹرمپ کا خواب پورا ہو جائے گا! کشنر نے اشارا دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب سے بات چیت بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ یہ بات درست بھی دکھائی دے رہی ہے۔ خود اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو سعودی عرب کا دورہ کر چکا ہے۔ پہلی بار یہ بات ابھی کھلی ہے کہ اس سال 2020ء کے آغاز میں صیہونی تاجروں کا ایک گروپ سعودی عرب کا دورہ کر چکا ہے۔ اور اسرائیل اور سعودی عرب میں وسیع پیمانہ پر تجارت کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔ قارئین کے لئے وضاحت کہ صیہونیت اور اسرائیل بظاہر ایک ہی چیز ہیں مگر یہ بات درست ہے کہ صیہونیت یہودیوں کی ہی قائم کردہ تنظیم ہے مگر اس کا دائرہ کار اسرائیل کی سرگرمیوں سے بھی آگے کا ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل سے زیادہ وسیع دائرہ کار رکھتی ہے۔ 1893ء میں واشنگٹن میں ایک یہودی بنجمن صیہون نے اس تحریک کا آغاز اس مقصد کے لئے کیا کہ دنیا بھر میں یہودیوں کی وسیع سلطنت قائم کی جائے گی۔ اس کی حدود میں عراق، شام، اردن، فلسطین اور سعودی عرب کا کچھ حصہ شامل ہو گا۔ اس تنظیم کی بھرپور سرگرمیوں کے نتیجہ میں ابتدائی طور پر اسرائیل قائم ہو گیا مگر صیہونیت کی یہ تنظیم الگ اور آزادانہ طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کے مقاصد کے حصول کا ایک حصہ ابتدائی طور پر سامنے آ چکا ہے کہ چار عرب ممالک اسرائیل کے زیر اثر آ چکے ہیں مزید کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اب سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کھلی واضح چالیں چل رہا ہے۔ اپنی سلامتی کو متحدہ فوج کے پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پاکستانی فوجیو ںکو واپس بھیج کر بھارت کے آرمی چیف جنرل نروا نے کو دورہ کی خصوصی دعوت بھیج دی۔ جنرل نروا نے کو سعودی ملٹری اکیڈمی میں گارڈ آف آنر دیا گیا، اس نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کیا۔ ہر جگہ اسے سلامی دی گئی اور پھر سعودی اعلیٰ قیادت نے اس کے ساتھ دفاعی تعاون کے منصوبوں کی منظوری بھی دی۔ ان منصوبوں کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ ستم کی بات یہ کہ سعودی عرب کی ساری مسلح افواج پاکستان نے تیار کیں اور ان کی تربیت کی۔ اوپر والے تینوں فوجی ادارے پاکستان نے قائم کئے۔ خانہ کعبہ کو آزاد کرایا۔ اور…اور، یہ کہ پورے شاہی خاندان کی سکیورٹی کے فرائض اب بھی پاکستانی کمانڈوز انجام دے رہے ہیں مگر اب بھارتی کمانڈوز آ سکتے ہیں! اچھا ہوا سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف (50 لاکھ ڈالر ماہانہ) کو فارغ کر دیا وہ برقرار رہتے تو بھارتی جرنیل کو سلامی دینا پڑتی! استغفراللہ! بھارتی جرنیل کا عرب امارات کا دورہ بھی بالکل ایسا ہی تھا۔ پھر سہی!
 

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا