01:55 pm
غیر نظریاتی اتحاد ۔۔!

غیر نظریاتی اتحاد ۔۔!

01:55 pm

اگر ابھی بھی بلاول زرداری یہ باور نہیں کرپائے کہ پی ڈی ایم کے ذریعے وہ اپنے نانا اور شہید ماں کی سیاسی اور نظریاتی ساکھ کو اور ان کے لہو سے سینچی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے بچے کھچے مستقبل کو دائو پر لگا رہے ہیں اور ان سینکڑوں کارکنوں کی قربانی کو غیر نظریاتی قوتوں ،اقتدار کی حرص و ہوس میں ڈوبے ہوئے لوگوں کی بھینٹ چڑھا رہے رہے ہیں ،تو ان کی سیاسی اور نظریاتی سوچ مطلق زنگ آلود ہو چکی ہے اور وہ بھی فقط اور فقط اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں جو شہید بے نظیر بھٹو کا راستہ ضرور تھا ،منزل نہیں۔
پی ڈی ایم لاہور کے جلسے کے موقع پر پی پی پی کے کاکنوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا وہ کسی سے مخفی نہیں تھا۔مولانا  کے کارکنوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ بھی ان کی آہ زاریوں سے عیاں تھا کہ وہ بریانی کی ایک ایک پلیٹ کو ترس  رہے تھے ۔کوئی ان کی خبر لینے والا نہیں تھا۔جہاں تک مولانا کاتعلق ہے ،ان کے پاس سرے سے کوئی نظریاتی ایجنڈا ہے ہی نہیں وہ سیاسی منافرت اور ذاتی مصلحت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ویسے بھی مسلم لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے  درمیان تو قیام پاکستان کے مسئلہ پر بھی بعدالمشرقین رہا ہے ،رہے انس نورانی ،تو وہ سیاسی یتیم ٹھہرے ،انہیں معلوم ہی  نہیں کہ مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کس قبیلے کے سیاستدان تھے ،اصول پسند اور دو ٹوک رائے رکھنے والے ،استقامت کاپہاڑ جنہوں نے مصلحت کیشی کی سیاست کبھی کی ہی نہ تھی اور پاکستان کے ساتھ ان کی محبت بھی مثالی تھی۔ان کی جماعت کے نے عبدالستار نیازی ؒ جیسے رہنما پیدا کئے جو پھانسی کے پھندے کو چوم لینے سے بھی گریز پا نہ ہوئے۔
پی ٹی آئی حکومت خوش قسمت ہے کہ پی ڈی ٰایم کی سیاسی تحریک کو کرونا جیسی مہلک وبا کے کڑے حالات کا سامنا ہے ، اس پر بلا کی سردی اور برفانی ہوائیں ،جو لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے راستے کی دیوار یں بنی ہوئی ہیں ،وگرنہ فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن جیسے ناشائستہ اور سیاسی نابلوغیت کے بیانات دینے والوں کی دال کیا گلنا تھی ،جو بے پر کی اڑانے سے تھک نہیں رہے ۔شبلی فراز صاحب کو سنجیدہ ترجمان کہا جاسکتا تھا مگر وہ بھی مجبوری کی زبان بولنے کے پا بندہیں ۔جہاں تک الیکٹرانک میڈیا کا تعلق ہے وہ اپنا اعتبار ویسے ہی کھو چکا ہے ۔پرنٹ میڈیا کے چند لوگ ہیں جو دروغِ مصلحت آمیز کے عروج کے دنوںمیں ایک مجرد سچائی کے طور پر چیخ و پکار پر مصر ہیں ،مگر نقارخانے میں طوطی کی آواز پر کون کان دھرتا ہے۔
جہاں تک سیاسی کارکنوں کا تعلق ہے یہ کسی منشور اور نظریئے کی آبیاری کا سودا سر میں سجائے ،سیاسی جماعتوں کے پرچم  اٹھائے اپنے لئے مارے مارے نہیں پھرتے بلکہ مجبوریء حالات اور اپنے بچوح کی دووقت کی روٹی کی خاطر  زندگی کی اعلیٰ ترین سہولیات کے ساتھ جینے والوں کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لئے اپنے اپنے لہو کے نذرانے پیش کرنے کے لئے دن رات ایک کرتے ہیں ۔ان راندہ درگاہ لوگوں کی اپنی آئندہ نسلوں کا مقدر بھی جہالت اور بیماریاں ہیں جو اِ ن کے اجسام سے زندگی تک نچوڑ لیتی ہیں ۔
یہ وہ حقائق ہیں جن پر سنجیدہ طبقہ شدید تحفظات رکھتا ہے ،سوچنے اور غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا ایک موثر آپشن رکھتے ہوئے اپوزیشن کو موسم اور کرونا کی ہولناکیوں کے ان حالات میں لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی کیا ضرورت ہے ،خاص طور پر دور دراز کے شہروں اور دیہی علاقوں کے دہاڑی دار لوگ جنہیں گھروں سے لاکر موسم کے موسم کے رحم وکرم ہی پر نہیں چھوڑدیا جاتا بلکہ حالات کے جبر کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔سیاسی جماعتوں کے چھوٹے بڑے رہنما ایئر ہیٹڈ گاڑیوں میں آتے ہیں ،ہوابند گرم کمروں میں اطلس و کمخواب کے بستروں  میں سکون کی نیند کے مزے اڑاتے ہیں ،مگر جن کے کندھوں پر بندوقیں رکھتے ہیں ،اور جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے پکڑاتے ہیں ،ان کے پاس سامانِ سفر وحضر کے لئے ٹھٹھرتی ہوئی سانسوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
بے حس و بے درد سیاستدانوں کو افتادگان خاک کے ساتھ ہمدردی ہو ہی کیا سکتی ہے ،جو ایک طرف مہنگائی وبیروزگاری اور افراط وتفریط کی چکی میں پستے ہیں تو دوسری طرف سیاستکاروں کی ہوس اقتدار کی آگ کا ایندھن بنتے ہیں ۔یہ سرمایہ دار،صنعت کار ،وڈیرے اور صاحبان ِ منبرومحراب ،زمامِ اقتدار کا خود کو مطلق حقدار گردانتے ہیں ۔ان سیاسی پنڈتوں نے مخلوقِ خدا کو اپنا پجاری بنارکھا ہے اور اپنے اپنے آشرم آباد رکھنے کے لئے اِن کی جانوں کے چڑھاوے لیتے ہیں ۔یہ اپنی اولادوں کو حاکمیت کا ورثہ ودیعت کرنے کے لئے بیرون ملک تعلیم دلواتے ہیں اور مفلس و نادار لوگوں کے لئے اپنے  ملک میں طبقاتی نظام تعلیم رائج کیا ہوا ہے ۔
بہتر سالوں سے سیاسی جماعتیں اس نظام کے خاتمے کے وعدے پر عوام کو ٹرخائے ہوئے ہیں۔ سابقہ حکومتیں ہوں یا موجودہ حکومت ،سب نے ایک ہی ڈھونگ رچایا ہوا ہے کہ ملک کو خوشحالی ،خواندگی اور عدل و انصاف کا گہوارہ بنادیں گے،مگر عملی طور پر اس کے لئے کوئی ابتدائی کوشش بھی نہیں کی گئی۔سراب کا ایک سفر ہے جو یہ قوم ننگے پائوں طے کررہی  ہے ،مگر سفر ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا۔
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے؟
کہ ، حرکت  تیز تر ہے اور سفر آہستہ ، آہستہ                                                                (منیر نیازی)

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

5جی سے بھی زیادہ  سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

5جی سے بھی زیادہ سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا