01:56 pm
عرب سرزمین پر بھارتی پذیرائی

عرب سرزمین پر بھارتی پذیرائی

01:56 pm

آج18 دسمبر ہے۔ مشرق وسطی میں پاکستان کا سقوط کیسے ہوگیا؟ وہ سعودیہ جو عاشق پاکستان تھا وہ بہت دور کیوں چلا گیا ہے ناراض ہوکر۔ پاکستان، جس نے امارات و سعودیہ و عرب ریاستوں کی فنی ، عسکری، دفاعی صلاحیت کی تعمیر  و ترقی و ارتقاء میں عشروں تک بنیادی کردار ادا کیا تھا وہ کس طرح آسانی سے  امارات، سعودیہ، بحرین وغیرہ کی نظروں سے گرگیا؟ کیوں صیہونی نیتن یاہو اور صیہونی ہندوتوا حکومت والے مودی سعودیہ، امارات، البحرین کی آنکھ کا تارا بن گئے؟ 
انقلابی ایران میں مجھے ریفارمرزکے حوالے سے کچھ امیدیں باقی رہیں ہیں کہ شائد ان ریفارمرز کے ذریعے اللہ تعالیٰ انقلابی ایران میں ایسی دور اندیش حکمران طبق سازی نمودار کردے جس سے ایرانی عوام کے مصائب ختم ہو جائیں ، جس سے امت مسلمہ کی تقسیم بننے والا ایران ہی دوبار ہ سے وحدت امت مسلمہ کا راستہ او ر مثبت کردار بن جائے۔ مگر میں اس لئے ایران میں متوقع اور محبوب تبدیلی سے اب مایوس ہو رہا ہوں۔ پارلیمنٹ کے اندر ریفارمرز کی بجائے شدت پسند اکثریت میں آچکے  ہیں، ایسا صرف اس لئے ہوگیا کہ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی ڈرون نے قتل کر دیا۔ میں نے ہزاروں بار سوچا کہ پہلے جنرل سلیمانی قتل کیوں نہ ہوا؟ عین اس وقت ہی کیوں، جب وہ عراقی وزیراعظم سے ملنے جارہے تھے۔ مجھے جو کچھ سمجھ آئی وہ یہ ہے کہ رشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ آئی کے بعد جنرل قاسم ہی سب سے طاقتور کردار تھے۔ بنیادی اور سٹرٹیجک معاملات کی نگرانی میں، وہی ولایت فقہیہ کے دست راست تھے۔ اب جون2021 ء کے صدارتی انتخابات  میں مجھے ریفارمرز کی متوقع جیت ناممکن نظر آتی ہے۔ لہٰذا یہ انقلاب40 سال گزرنے کے باوجود بھی  ٹھنڈا نہیں ہو رہا، بلکہ مستقبل میں یہ زیادہ شدت پسند ہوسکتا ہے۔
یہ محض محمد بن سلمان ہی نہیں جو ایران کو سعودیہ و عرب خلیجی ریاستوں کی بادشاہتوں، جغرافیوں کا واضح طور پر دشمن نمبر ایک تصور کرتا ہے بلکہ یہ سوچ شاہ عبد اللہ کے آخری عہد میں ہی جنم لے چکی تھی۔ شاہ عبد اللہ جیسا ٹھنڈے مزا ج کا، صلح کل بھی ایران کو صلح و مفاہمت و رواداری دیتا دیتا تھک گیا اور اس نے ایرانی انقلاب کو نیست و نابود کرنے کی امیدیں غلط طور پر صدر  اوبامہ سے وابستہ کرلیں جبکہ صدر اوبامہ اور اس کی ڈیپ اسٹیٹس تو  کو  پہلے ہی خاموشی سے ایران کی عرب دشمنی کو استعمال کر رہی تھی ، مسلک کی بنیاد پر سرکشی و بغاوتوں کو اجاگر کیا، فروغ دیا۔ یمن میں حوثیوں کو کھڑا کر دیا، حالانکہ حوثی زیدی محض 15 فیصد یمنی ہیں جبکہ یمنی سنی اکثریت شافعی  ہے جو70 فیصد کے قریب ہے جبکہ نجران و جیزانی جیسے اہم جغرافیہ کا سعودی عرب کی ملکیت رہنا شاہ عبد العزیز کے عہد میں ہی یمنی زیدی شاہ امام حمید الدین قبول کرچکے تھے۔ مگر ان علاقوں کی سرحدی قبائلی زمینوں میں ہمیشہ یا تو القاعدہ والے متحرک رہے، ان کے بعد حوثی ایرانی مدد سے فعال و متحرک رہے ہیں، حوثی یمن کے حوالے سے سعودیہ کا موقف بالکل درست ہے جبکہ حوثیوں کا موقف غلط ہے، مگر شائد محمد بن زید النہیان اور محمد بن سلمان  نے حوثیوں کے سبب جنگ یمن شروع کرنے میں جلد بازی کی تھی، بلکہ شائد غلطی کی تھی۔ اس حوالے سے اگر ماضی کے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبد العزیز فیصلہ ساز بنا دیئے جاتے تو شائد یہ جنگ کے بغیر مفاہمت اور صلح کا راستہ ایجاد کرلیتے۔ میرا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ  پوری آل سعود مجموعی طور پر بہت مدت سے ایران کو اپنا واضح دشمن تصور کرتی ہے۔ اکیلے محمد بن سلمان نہیں۔ اب د شمن اسرائیل کو نہیں ،  یہ فکری اسٹرٹیجک تبدیل مشرق وسطی کی حیثیت اور تاریخ کو تبدیل کرنے کا سبب ہوئی اور اس کے منفی اسٹرٹیجک اثرات پاکستان سعودی تعلقات پر مرتب ہوں گے۔
سعودی ، اماراتی محاصرے میں جب ترکی نے قطر کا ساتھ دیا، سعودیہ و امارات نے کھل کر ساری امیدیں پاکستان سے وابستہ کرلیں تھی۔ ان امیدو ں کا اظہار اسلامی عسکری اتحادی فوج کی کمانڈ کا جنرل راحیل شریف کو دیا جانا تھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور پھر محمد بن زید النہیان کے اسلام آباد کے دورے، وزیراعظم عمران خان سے گرم محبتیں، جو ظہور پذیر  ہوئیں وہ صرف اس لئے تھیں کہ پاکستانی فوج، سیاست، ریاست جارح ایرانی خطرات کے سدباب کے لئے سعودیہ، امارات، البحرین کا حفاظتی ہر اول دستہ بن جائے۔  دوسری طرف وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمانی قرارداد نے پاکستانی حکومت کے ہاتھ باندھ رکھے تھے کہ یمن کے حوالے سے سعودیہ جنگ کی مدد نہ کی جائے۔
اگر نواز شریف مدبر ہوتے تو وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں نہ لے جاتے بلکہ خاموشی سے نظرانداز کر دیتے، عربوں نے اس کھلے عام کی قرارداد کو احسان فراموشی، توہین، تذلیل تصور کیا، اور میں اس حوالے سے عربوں کے جذبات کو درست تصور کرتا ہوں۔ یہ کیابات ہوئی کہ پاکستان جنرل ایوب کے زمانے سے ، جنرل ضیاء الحق عہد سے ، جنرل شرف کے زمانے سے سعودیہ کے لئے ملکی دفاعی یقین دہانیوں پر کاربند  رہا مگر جب سعودیہ کو سچ مچ کاخطہ انقلابی ایران سے دبوچتا رہا تو پاکستانی فیصلہ سازی سعودیہ کی دست گیر بننے کی بجائے  مصلحت کیش ہوگئی۔ یہ ہے وہ اصل سبب کہ پاکستان اچانک، سعودیہ، امارات، البحرین کی نظرں سے کیوں گرگیا؟ کیوں نیتن یاہو نے وہی جگہ لے لی جو پہلے سعودیہ و امارات و البحرین کے حوالے سے پاکستان کے پاس تھی۔ اب مزید یہ جگہ بھارت لے سکتاہے۔ بھارتی آرمی چیف کا سعودیہ و امارات جانا، دفاعی معاہدے طے کرنا، عربوں کی نظر میں پاکستان کی احسان فراموشی، بے وفائی کے سبب یہ جائز ہے۔ اس تحریر کو لکھنے کے باوجود میں محمد بن سلمان کا حامی اب نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبریں

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟  الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ