01:59 pm
وزیرداخلہ سپریم کورٹ سے زیادہ اہم ہوتا ہے

وزیرداخلہ سپریم کورٹ سے زیادہ اہم ہوتا ہے

01:59 pm

٭کرونا انتہائی خطرناک، 105 ہلاکO برطانیہ کا طیارہ پاکستان میں نہ اتر سکا، واپسO سینٹ کے انتخابات:11 فروری کے بعد کسی بھی وقت ممکن Oآئین سینٹ چیئرمین، صرف خفیہ رائے شماری ہو سکتی ہےO وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عرب امارات میں O کراچی: پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان O اپوزیشن اتحاد، 10 شہروںمیں جلسوں اور ریلیوں کا اعلان O مولانا فضل الرحمان کے سمدھی کی اربوں روپے کی جائیداد، بھائی کی خلاف قانون ملازمت کی تحقیقات O لاہور، شدید سردی دھند: موٹر وے، ہوائی اڈا بندO سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی، انڈیکس 43300 سے زیادہ ہو گیا۔
٭ملک میں اس وقت اہم بحث ہو رہی ہے کہ کیا سینٹ یا قومی اسمبلی میں ہاتھ اٹھا کر رائے شماری کرائی جا سکتی ہے اور کیا صدارتی آرڈی ننس سے آئین میں ترامیم ہو سکتی ہے؟ کیا سپریم کورٹ ہاتھ اٹھا کر رائے شماری کی اجازت دے سکتی ہے؟ سینٹ کے انتخابات کب کرائے جا سکتے ہیں؟ آیئے آئین پڑھیں۔
-1 آئین دفعہ 226: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے سوا تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔
-2 دفعہ 224: شق نمبر3: ’’سینٹ کے انتخابات کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ پہلے تک کسی وقت کرائے جا سکتے ہیں۔‘‘ موجودہ سینٹ سے11 مارچ کو 52 ارکان فارغ ہو جائیں گے۔ اس لحاظ سے ایک ماہ پہلے، یعنی 11 فروری سے 11 مارچ تک کسی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ کامیاب ارکان 11 مارچ کو چھ سال کے لئے حلف اٹھائیں گے۔
-3 کسی آرڈی ننس یا عدالتی فیصلے سے آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکتی۔ ترمیم صرف پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت کر سکتی ہے۔
٭سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے مقابلہ میں وزیر داخلہ زیادہ اہم ہے، آئی جی پولیس وزیر کے استقبال میں مصروف ہے، اس لئے عدالت میں نہیں آ سکتا۔ عدالت برہم ہو گئی، آئی جی کو 15 منٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا، آئی جی 12 منٹ میں ہی حاضر ہو گیا۔ فاضل عدالت میں ایک لڑکی کے اغوا کا کیس چل رہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے لڑکی پیش نہ کرنے پر آئی جی پولیس کو لڑکی سمیت جمعرات (17 دسمبر) کو خود عدالت میںپیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ مقررہ تاریخ پر آئی جی کی جگہ ایک ڈی آئی جی پیش ہوا۔ لڑکی پھر بھی لاپتہ تھی عدالت نے پوچھا کہ آئی جی کیوں نہیں آیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ پولیس لائنز میں آ رہا ہے، آئی جی اس کے استقبال وغیرہ کے انتظامات میں مصروف ہیں، عدالت میں نہیں آ سکتا‘‘ اس پر جسٹس منظور ملک سخت برہم ہوئے، آئی جی کو 15 منٹ میں طلب کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو بھی بلا لیتے ہیں۔ آئی جی 12 منٹ میں حاضر ہو گیا، اٹن شن ہو کر عدالت کو سلامی دی!!
٭سردی بڑھ جانے پر کرونا کی ہلاکت خیزی میں بھی خطرناک اضافہ ہو چکا ہے۔ بدھ کی رات تک 120 مریض ہلاک، 2800 نئے مریض آچکے تھے۔ 2500 مریضوں کی حالت تشویش ناک تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے جلسوں اور ریلیوں سے کرونا کی وبا زیادہ پھیل گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سردی میں غیر معمولی اضافہ کے باعث ہوا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ امریکہ میں ایک روز میں 1194، میکسیکو میں 801، اٹلی 680، روس 595، برطانیہ 621 ہلاکتیں ہوئیں۔ امریکہ میں اب تک کل تین لاکھ 13 ہزار، میکسیکو میں ایک لاکھ 15 ہزار، برطانیہ 66 ہزار، اٹلی 66 ہزار، بھارت تقریباً ڈیڑھ لاکھ اور پاکستان میں 9010 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں، اور 25 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہو چکی ہے!
٭لاہور کے جلسے کے بعد اپوزیشن اتحاد نے ملک بھر میں 10 ریلیوں اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ اس کے مطابق 29 دسمبر سے 26 جنوری تک مردان، سرگودھا، مالا کنڈ، سیالکوٹ، بنوں، تھرپارکر، فیصل آباد، خضدار اور ژوب میں حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دریں اثنا ملک بھر میں سردی کی شدت کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال دسمبر 125 برسوں میں دسواں سرد ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ بوقت تحریر لاہور میں سخت سردی کے ساتھ سخت ترین دھند پھیلی ہوئی ہے، اس میں گاڑیاں چلانا مشکل ہو رہاہے۔ گزشتہ رات لاہور میں درجہ حرارت چار ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس شدید سردی میں ابھی اور اضافہ ہونے والا ہے۔ دسمبر کے آخر تک، خاص طور پر 26 اور27 دسمبر کو سائبیریا سے مزید سخت سرد ہوائیں آنے والی ہیں۔ ان دنوں پہاڑوں پر ریکارڈ برف باری ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں ریلیاں نکالنا نہایت مشکل ہو سکتا ہے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ کرونا کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے جو اموات کی تعداد صفر سے بڑھ کر 105 تک پہنچ گئی ہے۔
٭ایک واقعہ کی کہانی عام تھی مگر تصدیق نہیں ہو رہی تھی۔ اب برطانیہ کے قدیم مشہور اخبار ’دی سن‘ (The Sun) نے اس کہانی کی تصدیق کر دی ہے۔ واقعہ یوں ہے کہ برطانیہ کی پولیس نے مختلف مقامات سے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکی باشندوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا اور سینکڑوں ایسے غیرملکی افراد کو گرفتار کر کے، ان کے ملکوں کو واپس بھیجنا شروع کر دیا۔ پاکستان کے بھی ایسے 40 افراد کو پکڑا گیا۔ انہیں پاکستان پہنچانے کے لئے تین لاکھ پونڈ (تقریباً چھ کروڑ روپے سے زیادہ) کا ایک خصوصی طیارہ چارٹر کیا گیا۔مسافر سوار ہو گئے اور طیارہ کی پرواز کی تیاری شروع ہوئی تو اچانک حکومت پاکستان نے اس طیارے کو پاکستان میں اتارے جانے سے انکار کر دیا۔ پاکستان کا موقف تھا کہ ان غیر قانونی قرار پانے والے 40 افراد کی واپسی میں نوازشریف کو شامل نہیں کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی حکومت کو خط بھیجا کہ ان 40 افراد پر تو محض غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کا الزام ہے، مگر نوازشریف تو باقاعدہ عدالتی سزا یافتہ اور اشتہاری مجرم ہے۔ اس کی واپسی کے لئے ایک سے زیادہ بار حکومت برطانیہ کو مراسلے بھیجے گئے ہیں، مگر ابھی تک ان پر عمل نہیں ہوا۔ ایسی صورت میں 40 مسافروں کی واپسی منظور نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح برطانیہ سے 40 پاکستانی باشندوں کی واپسی رک گئی۔ پاکستان کے اس غیر متوقع بے باک اقدام پر برطانوی حکومت ہکا بکا رہ گئی۔ ان 40 افراد کو عارضی طور پر غیر قانونی مہاجرین کے نظربندی کیمپ میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران برطانیہ کی بھارت نژاد وزیر داخلہ مِس پٹیل نے پاکستان کی حکومت کو ایک مراسلہ میں گول مول بات لکھی ہے کہ برطانیہ کی حکومت اس معاملہ پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ کے 1974ء کے قانون کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 4½ سال قید والے غیر ملکی افراد کو سیاسی پناہ دی جا سکتی ہے مگر اس سے زیادہ سزا والے شخص کو برطانیہ میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ماہرین کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے برطانوی طیارہ پر پابندی سے اچانک ڈرامائی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اس سے نوازشریف کے برطانیہ میں مزید قیام میں مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ مبصرین کے مطابق وہ اب لندن کی بجائے اپنے پرانے دوست سعودی عرب یا عرب امارات میں منتقل ہو سکتے ہیں مگر یہ دونوں ملک پاکستان کے ساتھ کسی نئی کشیدگی سے بچنا چاہتے ہیں۔ اسی نوعیت کا ایک مطالبہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپس بھیجنے کا ہے مگر انہیں برطانوی شہریت مل چکی ہے، انہیں واپس لانا ممکن نہیں رہا۔ اسحاق ڈار کو بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مگر ان کے خلاف کوئی عدالتی سزا موجود نہیں! جب کہ عرب امارات میں اسحاق ڈار کے بیٹوں کے اربوں کے اثاثے اور بڑے بڑے شو روم موجود ہیں۔ وہ کسی وقت بھی وہاں منتقل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے  امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

 ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا