06:32 pm
شہید کیپٹن شبیر سے صاحبزادہ کبیر تک 

شہید کیپٹن شبیر سے صاحبزادہ کبیر تک 

06:32 pm

بلا شبہ شہید کی جو موت ہوتی ہے وہ ممالک و اقوام کی حیات ہوتی ہے۔ اللہ معبودِ بر حق قرآن مجید برہان رشید میں فرماتے ہیں کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہو گئے انہیں مُردہ مت کہو وہ اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں اور شاداں ہیں۔ اس کے علاوہ سورۃ البقرہ میں بھی ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مُردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں مگر تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں۔ الغرض ادیان و اوطان کی حدیں سرحدیں قائم ہی شہیدوں اور مجاہدوں کے دم سے ہیں اسلئے راہِ حق کے سب شہیدوں کو سلام ساتھ سلیوٹ بھی۔ دسمبر 1971 ؁ء میں جب چھمب کے محاذ پر معرکہِ حق و باطل بپا تھا تو پوٹھوہار دھرتی کے شیر پُتر کیپٹن شبیر حسین شاہ دادِ شجاعت دیتے ہوئے دریائے توی کے کنارے مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے ۔ کیپٹن شبیر شہید کے نام میری اپنی ہی ایک نظم سے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں:۔

جس کیپٹن شبیر نے تازہ کی رسمِ شبیری 
یاد رہے گا کہ محشر تک وہ چھمب سیکٹر کشمیری 
جرات عظمت شجاعت اس کی کیا خوب کمال
جان ہتھیلی پہ رکھ اُس نے قائم کی مثال 
نام رہے گا اُس کا باقی جب تک ہیں ہم زندہ
قوم وطن میں عام رہے گا پائندہ تابندہ 
حق کی خاطر لڑنا مرنا سُنت پاک حسینیؑ
دینِ وطن کی خاطر شاہد ؔ جاں پڑتی ہے دینی 
کیپٹن شبیر شہید کا ذکر ہوتا ہی رہے گا آج میرا موضوع ہیں کیپٹن شبیر شاہ جی کے برادرِ اکبر اور کیپٹن شبیر شہید میموریل ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو صاحبزادہ کبیر حسین شاہ اختر حجازیؔ۔ تحریکِ آزادی کشمیر و پاکستان کے معروف مجاہد پیر حضرت محمد اقبال شاہؒ ہندو پاک کے ممتاز مذہبی رہنما اور روحانی پیشوا تھے اور صاحبزادہ کبیر حسین شاہ اختر حجازی مدظلہ ایک صاحب تصوف و طریقت کامل بزرگ رہنما پیر محمد اقبال شاہ جی ؒ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ صاحبزادہ کبیر شاہ اختر اپنی خاندانی روایات پر چلتے ہوئے 1968 ؁ء میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سے منسلک ہوگئے اور مسلم کانفرنس و مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سب سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ آپ 1970 ؁ء میں آزاد کشمیر کے صدارتی انتخابات میں مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان کی الیکشن کمپین میں کافی متحرک و نمایاں رہے اور اہم کردار ادا کیا۔
صاحبزادہ کبیر حسین شاہ اختر حجازی مدظلہ بہت ہی اچھے ادیب‘ نثر نگار اور شاعر ہیں۔ آپ کے مضامین متعدد اخبارات میں چھپتے رہے۔ آپ کی چار کتب راہِ حق کے مسافر‘ فاتح چھمب‘ پاک دیس دامان اور اکھیاں دا تارا شائع ہو چکی ہیں۔ آپ کا کلام اہم کتب اور مختلف ادبی رسالوں میں شائع ہو چکا ہے۔ اپنے بھائی کیپٹن شبیر شہید کے حوالے سے آپ کے منظوم کلام سے چند متفرق اشعار حاضرِ خدمت ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے:۔
سر پٹخ کے رہ گئے دھارے طوفان کے 
ڈٹ گیا شبیر چھمب پر ہمالہ کی طرح 
خونچکاں منظر میں وہ تر بتر خون میں 
گلِ نرگس چمن میں تھا لالہ کی طرح 
مچانوں میں ابھی تیرا ہی خوف طاری ہے 
اے شبیر ! دشمن تیرے سائے سے ڈرتے ہیں
برحق قربانی سے تجھ کو اوج ملا ہے
مکاں دیا مالک نے تجھے لامکا میں
شریف کنجاہی ایوارڈ یافتہ صاحبزادہ کبیر حسین شاہ اختر حجازیؔ کو دینہ ضلع جہلم کے پوٹھوہاری ادبی رسالہ ’’سنگی اور پوٹھوہاری‘‘ ادبی تنظیم پرالا کی طرف سے ادبی ایوارڈ آل عمران بھی مل چکا ہے اور ادارہ کامرانیاں کنجاہ گجرات کی جانب سے شریف کنجاہی ایوارڈ ملا ہے۔  آپ دورہ ایران کے بعد سفر نامہ قلمبند کریں گے اس کے علاوہ آپ کی زیرِ طبع کتب مندرجہ ذیل ہیں:۔ راہِ حق کے راہنما‘ تاریخِ راجپوتاں‘ سوہاوہ کی تاریخ اور میرا دورہ برطانیہ (سفر نامہ) ۔ صاحبزادہ کبیر حسین شاہ اختر حجازی مدظلہ کی والدہ مرحومہ مغفورہ بھی برطانیہ میں مدفون ہیں اس لیے انگلستان سے ان کی بڑی یادیں جُڑی ہیں۔ ادب نگر میں جس طرح آپ کی شائع شدہ کتب کو پذیرائی ملی اور سراہا گیا اُمید ہے کہ آپ کی ان زیرِ طباعت کتب کو بھی قارئین کی جانب سے کافی قبولیت نصیب ہو گی اور آپ کی ہر کتاب مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گی۔


 

تازہ ترین خبریں

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی