06:35 pm
جدیدجنگی ہتھیار۔۔۔۔۔۔۔’’کے اسٹریٹ‘‘

جدیدجنگی ہتھیار۔۔۔۔۔۔۔’’کے اسٹریٹ‘‘

06:35 pm

( آخری حصہ)
 اگرمہم جوئی کی بات کی جائے تودونوں جانب مکمل طاقت استعمال کی جارہی ہے،امارات کے سفیریوسف الثیبہ کے نمائندے جن کے واشنگٹن میں کافی تعلقات ہیں،انہوں نے اس جنگ میں امریکی کانگریس اورٹرمپ کی انتظامی برانچ پرکام کیا،اہم شخصیات کے ساتھ تعلقات قائم کیے،جن میں ایلیٹ براڈے اورایڈریس شامل ہیں۔ایلیٹ براڈے ٹرمپ کے قریب ہیں،انہوں نے ریپبلکن کیلئے فنڈ اکٹھا کیا۔2017میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ایلیٹ نے قطراوراخوان المسلمون کے تعلقات کی نشاندہی کی اوراسی کانفرنس میں ایڈریس نے ایک بل پیش کیا،جس میں انہوں نے بتایاکہ قطراخوان المسلمون کودہشتگردی کیلئے رقم فراہم کررہا ہے۔ابیش نے مختلف تقاریب اور کانفرنسز میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قطرنے بھی کانگریس اور انتظامیہ میں تعلقات بنائے لیکن قطرنے گفتگوکا رخ ایک نئے زاویے کی طرف پھیراہے،قطریہ چاہتاہے کہ دانشور،تجزیہ نگاراور میڈیا اس بات پربحث کریں کہ خطے کی موزوں ترین پالیسی کون سی ہے۔
 
قطر،امریکاانسٹیٹیوٹ کے ذریعے امریکاکی اہم شخصیات کیلئے دوحہ کے سفرپررقم خرچ کررہاہے۔ واشنگٹن میں قطرپرپابندی لگنے کے صرف ایک مہینے بعد قطری سفارتخانے سے تھنک ٹینک نے25ملین ڈالروصول کیے ہیں،اس کے بدلے میں محکمہ انصاف نے اس سال کے اوائل میں دوحہ کاغیرملکی ایجنٹ کے طورپراندراج کیاہے۔ پینٹاگون میں دوحہ نے بھی اپنے اتحادیوں سے تعلقات بڑھانے شروع کردیے ہیں،ابیش کے مطابق دوحہ میں ال۔اودید ہوائی اڈاہے،جوخطے میں غیرمساوی بنیادی ڈھانچاہے، جیسے B52S   کارن وے۔ ابیش نے مزیدبتایاکہ قطراور امارات دونوں ممالک اس جنگ میں پیسے خرچ کر رہے ہیں لیکن دونوں الگ الگ طریقے سے کھیل رہے ہیں۔
پینٹاگون نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی وجہ سے قطراورامریکاکے تعلقات خراب کرنے سے انکارکردیاجبکہ متحدہ عرب امارات،ری پبلکن پارٹی میں اپنے نظریاتی اتحادیوں کوبڑھارہاہے،ان کی مددسے وہ اپنے مشترکہ دشمن الجزیرہ کوہدف بناسکے گا۔فارن ہائوس کمیٹی کی سابقہ چیئرپرسن ایلینارس لیتینن جوکہ تاحال متحدہ عرب امارات کی اتحادی ہیں،نے اکن گمپ سٹرس اورفلڈ کے ساتھ مل کرکیپٹل ہل پرایک رپورٹ تقسیم کی،جس کامقصد امریکی شعبہ انصاف پرکانگریس کادبائوبڑھاناتھا تاکہ وہ قطرکے غیرملکی ایجنٹ بننے کیلئے شرائط کوسخت کردے۔تاہم الجزیرہ  نے اس کازوردارجواب دیتے  ہوئے اس جنگ میں انٹرنیشنل لافرم ڈی ایل اے پائیپرکو جون 2019سے اب تک661ملین ڈالر کی ادائیگی کی ہے،یہ ادائیگی لابنگ ریکارڈ کا حصہ ہے۔
امریکاکے شعبہ انصاف نے الجزیرہ کویہ حکم جاری کیاہے کہ امریکی لابنگ قانون کے تحت وہ خودکوامریکا کی موجودگی میں غیرملکی ایجنٹ درج کرائے،امریکی شعبہ انصاف نے یہ کام اس وقت کیاجب انہیں یہ محسوس ہواکہ الجزیرہ سوشل میڈیا پر مسلسل سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جیساکہ غیرملکی ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ میں درج کیا گیا  ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ الجزیرہ قطری حکومتی عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتاہے اورانہیں کنٹرول کرتا ہے، امریکی شعبہ انصاف نے یہ بھی کہاکہ ادارتی آزادی اوراظہاررائے کی آزادی کے دعوئوں کے باوجودقطری حکومت الجزیرہ اوراس سے وابستہ لوگوں کو فنڈ فراہم کرتی ہے۔متحدہ عرب امارات اوربحرین نے ٹرمپ کے مسلسل دبائومیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے واشنگٹن میں ایک معاہدہ کیا،کچھ تجزیہ نگاروں کاخیال ہے کہ قطراس دبائومیں آکرحماس کی حمایت سے ہاتھ اٹھالے گا۔
ایف ڈی ڈی کے نائب صدرنے کہاکہ میں یہ کہناچاہوں گاکہ خلیج کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے ہیں لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس خطے میں حالیہ معاہدے کے سبب تبدیلی دیکھ رہے ہیں،ممکن ہے کہ اس معاہدے میں عمان،سوڈان اور مراکش بھی شامل ہوجائیں اور اس وجہ سے خطے کے نظریات میں اصلاح ممکن ہوسکے، انہوں نے مزیدکہاکہ اس صورتحال نے قطر کے اوپر دبائو بڑھا دیاہے کہ آیا وہ معاہدے میں شامل ہوتا ہے یانہیں۔تاہم اب تین سالہ خلیجی جھگڑے کافاتح لابنگ ماحولیاتی مرکزہے جو’’کے اسٹریٹ ‘‘’’میں واقع ہے،واشنگٹن ڈی سی’’ کے ایریا‘‘ میں وکلا اور ایڈووکیٹ کے آفس موجود ہیں، اب اس ایریاکو لابنگ صنعتی ایریاکہا جاتا ہے۔فرامین نے کہاکہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ خلیج کی یہ جنگ کون جیتے گاتو میں کہوں گاکہ ’’کے اسٹریٹ‘‘کیونکہ ’’کے اسٹریٹ ‘‘نے قطرپر عائدپابندیوں  کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔
یادرہے اس سلسلے میں مغربی میڈیاکے مطابق جنوری2019میں سعودی عرب اورقطرمیں تنازعہ ختم کرانے کیلئے امریکی وزیرخارجہ پومپیونے اپنے ہنگامی دورہ میں دوحہ میں قطری ولی عہدشہزادمحمدبن زیداورریاض میں سعودی ولی عہدشہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کے بعدتینوں عرب ممالک کوجاری کشیدگی کوختم کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع بہت طول پکڑگیاہے جس سے خطے میں دشمنوں کوفائدہ ہورہاہے اورباہمی مفادات کونقصان پہنچ رہاہے۔ہمارے سامنے اہم کام ہیں جنہیں مشترکہ طورپرجاری رکھنا ہے اور امریکا چاہتاہے کہ تمام فریقین باہمی تعاون کی افادیت پرغورکریں اور وہ اقدامات اٹھائیں جوان کی صفوں میں اتحادکیلئے ضروری ہیں۔قاہرہ میں بھی پومپیو نے کہاتھاکہ اب وقت آگیاہے کہ پرانی دشمنیوں کو خطے کے وسیع ترمفادمیں ختم کردیا جائے۔ دنیابھر کے مبصرین کے مطابق دراصل امریکی وزیرخارجہ کے دورے کامقصد ایران کیخلاف حمایت حاصل کرناتھا۔قطرامریکاکاایک اتحادی ملک ہے اوراس کیلئے تنازع کوحل کرانا اس لیے بھی ضروری تھاکہ اس خطے میں سٹریٹجک الائنس آف دی مڈل ایسٹ کے نام سے نیٹوکی طرز پردفاعی اتحاد بنانے کے منصوبوں کوعملی جامع پہنایاجاسکے۔ بعدازاں اس فوجی اتحادمیں خلیجی ریاستوں کے علاوہ مصراوراردن کوبھی شامل کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلیڈینوکے مطابق اس دورے کے دوران پومپیونے ترک ہم منصب چاوش اولوسے بھی فون پرشام سے فوجی انخلاکے معاملے پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے شامی سرحدپرترکی کے خدشات کودورکرنے کے عزائم کااعادہ کیا تھا تاہم عقدہ اب کھل کرسامنے آگیاہے کہ ٹرمپ کے یہودی نژاددامادجوسعودی ولی عہدکے بڑے گہرے دوست اور ان کے محل میں عملاً قیام پذیررہتے ہیں،مستقبل میں خطے کے تمام اسلامی ممالک سے اسرائیل کوتسلیم کروانے کے مشن پرفائزتھے اورنتیجہ سب کے سامنے ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے  امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

 ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا