06:36 pm
وزیرخارجہ کا ہنگامی دورہ عرب امارات، اندرونی کہانی

وزیرخارجہ کا ہنگامی دورہ عرب امارات، اندرونی کہانی

06:36 pm

٭وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے عرب امارات کے دورہ کے بارے میں اہم کہانیاں جنم لے رہی ہیں۔ وزیرخارجہ کی عرب امارات کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں، ایک اہم اندرونی کہانی یہ ہے کہ سعودی عرب کی طرح عرب امارات کی طرف سے بھی پاکستان کو دیئے گئے تین ارب ڈالر کا قرضہ فوری طور پر واپس مانگنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، پاکستان کے وزیرخارجہ اس بارے میں وزیراعظم عمران کا خصوصی پیغام (منت ترلے) لے کر ہنگامی طور پر عرب امارات گئے ہیں کہ قرضے کی فوری واپسی نہ مانگی جائے۔
عرب امارات اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہزاروں پاکستانی باشندوں کو واپس بھیج دیا اور مزید ویزے بند کر دیئے۔ عرب امارات نے کرونا سے بچائو کے نام پر پاکستان اور دوسرے دس ملکوں کے ویزے بند کر دیئے۔ بھارت میں پاکستان سے کئی گنا زیادہ کرونا پھیلا ہوا ہے، ہلاکتوں کی تعداد بھی کئی گنا زیادہ ہے مگر دونوں ممالک میں بھارت کے لئے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ سعودی عرب اور عرب امارات دونو ں کو اس بات پر بھی غصہ ہے کہ پاکستان زبردست دبائو پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان دونوں ملکوں کو راضی کرنے کے لئے پاکستان کے ایک حکومتی مشیر کو اسرائیل کے دورہ پر بھیجے جانے کی خبریں عام ہو چکی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر کشنر کے اس بیان کی بھی عالمی سطح پر بہت تشہیر کی جا رہی ہے کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کی صدارتی عہدہ سے سبکدوشی سے پہلے پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔ ایک اور اندرونی کہانی یہ بھی ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں 26 لاکھ اور عرب امارات میں 16 لاکھ پاکستانی افراد کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ یہ دونوں عرب ممالک کسی وقت ان لاکھوں پاکستانی افراد کی ملازمتیں ختم کر کے انہیں واپس بھیج سکتے ہیں۔ اس بارے میں بھارتی فوج کے چیف جنرل ’نروانے‘ کا اچانک سعودی عرب اور عرب امارات کا دورہ بہت اہم نتائج کا حامل ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل ’نروانے‘ کے سعودی اور امارتی حکومتوں کے ساتھ دفاعی معاہدوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ جنرل ’نروانے‘ نے ان حکومتوں کو یقین دلایا کہ دونوں ملک پاکستانی باشندوں کو نکال رہے ہیں تو ان کے مقابلہ میں کہیں کم معاوضہ پر لاکھوں بھارتی افراد کو بھیجا جا سکتا ہے۔ پاکستان اقتصادی طور پر ان دونوں ملکوں میں کام کرنے والے 52 لاکھ افراد کی واپسی سے بھاری زرمبادلہ کی آمدنی ختم ہو سکتی ہے دوسری طرف ملک میں 52 لاکھ بیروزگار پاکستانی افراد سے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کے وزیرخارجہ کا اچانک عرب امارات کے دورہ کے پس منظر میں عرب امارات میں کام کرنے والے 26 لاکھ افراد کے مستقبل کا تحفظ اہم بنیادی نکتہ کی حیثیت رکھتا ہے!
٭ایک مختصر بات،70 سے پہلے سعودی عرب امارات کی ریاستیں شدید بدحالی کا شکار تھیں۔ ان کے ہاں ابھی تیل نہیں نکلا تھا اور عربی مرد و خواتین اور بچے پاکستان کے شہروں میں بھیک مانگتے پھرتے تھے(چشم دید بات ہے)۔ 1970ء میں عرب امارات کا کوئی وجود نہیں تھا۔ اس علاقے میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، العین راس الخَیمہ، فجیرہ کی چھ ریاستیں الگ الگ سلطنت برطانیہ کی نو آبادیوں کے طور پر موجود تھیں۔ یہ سب انتہائی پسماندہ اور غریب ریاستیں تھیں اور انگریزوں کے وظیفوں پر چلتی تھیں۔ انہی دنوں تیل نکل آیا۔ ابوظہبی کا حکمران شیخ زائد بن النہیان پاکستان میں شکار کھیلنے آیا اور لاہور کے ہوٹل میں قیام کیا۔ اس وقت پاکستان کے یونائیٹڈ بنک نے ابوظہبی کے سٹیٹ بنک کے طور پر کام کیا۔ ابوظہبی کے پاس کسی قسم کی فوج بلکہ پولیس بھی نہیں تھی۔ پاکستان نے بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے بھیج دیئے۔ ابوظہبی کی پوری ایئرفورس پاکستان کی فضائیہ پر مشتمل تھی۔ ابوظہبی کے پہلے پانچ فضائی کمانڈر بھی پاکستانی تھے۔ شیخ زائد لاہور آیا تو کوئی سرکاری پروٹوکول نہیں دیا گیا، البتہ اس کی عزت رکھنے کے لئے اگلے روز اسے سرکاری طور پر اسلام آباد میں سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ میں لاہور میں شیخ زائد سے ملنے گیا تو گورنمنٹ کالج کا پرانا ہم کلاس ظفر اقبال اس کے ساتھ تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ یونائیٹڈ بنک کے افسر کے طور پر ابوظہبی کے ’’سٹیٹ بینک‘‘ کا انچارج بنا ہوا ہے۔ لمبی داستان ہے۔ کبھی ابوظہبی مکمل طور پر پاکستان کے زیر سایہ چل رہا تھا …اور آج پاکستان کو قرضے دے کر واپس مانگ رہا ہے، اس کے ویزے بند کر رہا! یہی عالم تیل نکلنے سے پہلے سعودی عرب کا تھا۔ پاکستان کی فوج اب تک اس کی حفاظت کرتی رہی ہے اور وہ پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے! لمبی داستان ہے اتنی ہی کافی ہے۔
٭گھر کی باتیں: پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رکن، ممتاز قانون دان، بے نظیر بھٹو کے وزیر قانون و وزیرداخلہ چودھری اعتزاز احسن نے پارٹی کی قیادت کو سمجھانے کی کوشش کی کہ استعفے دینے کے بعد بھی حکومت چلتی رہے گی اور خالی نشستوں کے ضمنی الیکشن سے مزید مضبوط ہو جائے گی۔ کسی صحافی نے بلاول زرداری سے اس بارے سوال کیا تو بلاول (عمر 32 سال) نے جواب دیا کہ اعتزاز احسن (عمر 77 سال) کی بات چھوڑو، جو میں کہوں گا، اُسے اس پر عمل کرنا پڑے گا!
٭محمود اچکزئی سے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں خاتون اینکر  نے سوال کیا کہ آپ نے لاہور کے باشندوں کو غدار اور انگریزوں کے وفادار قرار دیا ہے اس سے لاہور والوں کی جو دل آزاری ہوئی ہے کیا آپ اس پر معذرت کریں گے؟ اچکزئی نے کہا کہ نہیں، میں اپنی بات پر قائم ہوں۔
٭بھارت اور امریکہ پاکستان میں چین کی معاونت والے ’سی پیک‘ منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں، مگر انہیں اس بات سے شدید صدمہ پہنچا ہے کہ روس نے اس منصوبے کی حمائت کر دی اور اس کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی کے لئے پاکستان کو 11 سو کلو میٹر گیس کی پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس پر بھارتی میڈیا میں طوفان برپا ہو گیا ہے کہ سی پیک کو اب روس کا بھی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔
٭سندھ کی حکومت نے کرونا کے خطرناک پھیلائو پر صوبے میں تمام دینی مدارس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں علما کے ایک اجتماع نے اس حکم کو مکمل مسترد کر دیا ہے اور مدارس کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس میں آج تک کوئی طالب علم کرونا میں مبتلا نہیں ہوا! یہ بات تعجب انگیز ہے کہ سندھ میں مولانا کے زیر سایہ اپوزیشن اتحاد کی رکن پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور مولانا اپنی اتحادی پارٹی کے اقدام کو مسترد کر رہے ہیں۔ ویسے یہ بات خوش آئند ہے کہ کوئی بچہ کرونا سے متاثر نہیں ہوا مگر خدانخواستہ بچے مبتلا ہو گئے تو پھر؟ مولانا! خدا کا خوف کریں! یہ حکم آپ ہی کی تابع فرمان پیپلزپارٹی کی حکومت نے جاری کیا ہے۔ بیماریاں کسی کی ذات پات، عہدہ یا مشہوری نہیں دیکھتیں۔ اسی ملک کی ایک ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اسی بدبخت کرونا کا شکار ہو گیا اور سنئے مولانا اب تک امریکہ، روس، بیلارس، برازیل، فرانس کے صدور اور برطانیہ، آذربائیجان کے وزرائے اعظم اس موذی مرض کے شکنجے میں آ چکے ہیں۔ بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ پاکستان کے وفاقی سیکرٹری قانون،سندھ کے وزیرزراعت بھی کرونا کے باعث قرنطینہ میں چلے گئے۔ بہت سی مثالیں بھی ہیں۔ ملک بھر میں یونیورسٹیاں، کالج، سکول بند ہیں، مگر آپ دینی مدارس کھلے رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں تا کہ آپ کے جلسوں اور ریلیوں کو معصوم طلبا کی رسد ملتی ہے!!
 

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے