02:44 pm
شدید دھند، سردی، کرونا، شادیاں

شدید دھند، سردی، کرونا، شادیاں

02:44 pm

اسلامی تہذیبی دنیا میں شادی، نکاح حکم الٰہی ہے۔ بیوگان، طلاق یا  فتگان سے بھی شادی کرنا اسلامی تہذیبی روایت ہے۔ ہماری، برصغیر کی دنیا میں طلاق یافتہ کو بہت ناپسند کیا جاتاہے۔ بے شک اسے طلاق اس کی بے گناہی اور معصومیت کے باوجود بھی دے دی گئی ہو، ہمارے معاشرے کی عورت کے ہاں بہت ایثار اور قربانی کی روایت پر عمل ہوتا ہے ’’حوا‘‘ یعنی عورت کو اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی ’’پسلی‘‘ سے پیدا کیا ہے۔ رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’پسلی‘‘ سے پیدا شد ہ عورت (بیوی) کو دبائو ڈال کر سیدھا مت کرو، ایسا کرنے سے وہ ٹوٹ جائے گی، لہٰذا عفو و  درگزر سے گزارہ کرو۔ برصغیر میں چونکہ ہندو تہذیبی اثرات مسلمانوں میں بھی سماجی طور پر بہت زیادہ ہیں لہٰذا مرد صرف کنواری لڑکی یا عورت سے شادی کا متمنی ہوتا ہے۔ اگر اسلامی عرب معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو عربوں میں آج بھی زیادہ شادیوں کا رواج ہے اور اس رواج، تہذیب کو خود عورت بھی قبول کرتی ہے۔ وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خود بندوبست کرتی ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو شوہر کی دوسری بیوی کو خوشی سے قبول کرلیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیوگان اور طلاق یافتہ خواتین کی نئی شادیاں بہت جلدی سے ہو جاتی ہیں۔ طلاق ہونا، بیوہ ہونا نحوست نہیں سمجھا جاتا جیسے کہ برصغیر میں سمجھا جاتا ہے۔ عربوں میں ’’جہیز‘‘ لڑکی کی طرف سے ہرگز نہیں دیا جاتا بلکہ لڑکا گھر کے سامان ، یعنی جو کچھ جہیز کی صورت میں لڑکی کو دیا جاتا ہے اس کا مالی بوجھ لڑکا یعنی شوہر ادا کرتا ہے۔
آج کل بہت شدید سردی ہے۔ دسمبر کے آخری دن ہیں۔ دسمبر ، جنوری بہت زیادہ سردی، شدید دھند کے ایام پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مجھے آج صبح ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ15 جنوری کو خاندان کی ایک بیٹی کی شادی ہے جس کی بارات کافی دور سے آئے گی۔ شائد چار گھنٹے کا سفر ہوگا۔ میں نے فوراً کہا کہ خدا کے بندو، شدید ترین سردی  کے ساتھ دھند بھی بہت شدید ہو جاتی ہے پنجاب کے شہروں، دیہاتوں، سڑکوں پر۔ اگر شادی کرنا تھی تو نومبر میں ہی کرلیتے۔ یا فروری کے آخری میں لے جاتے، تاکہ شدید دھند ، سردی سے تو محفوظ رہنے کا فطری طریقہ استعمال ہو جاتا۔ مگر حیرت ہے کہ نہ صرف شدید سردی، بلکہ شدید دھند اور اوپر سے کرونا وبا کی شدت میں یہ شادی ہو رہی ہے اور ان پر طبی احتیاط کی نصیحت پر بھی عملدرآمد نہیں ہو تا۔ جہاں تک کرونا کی شدت کا مسئلہ ہے تو ماہرین نجوم کے مطابق24د سمبر سے کرونا کی شدت میں انشاء اللہ کمی آجائے گی۔ 
 ہمار ے ہاں بہت زیادہ افراد پر بارات مشتمل ہوتی ہے۔ مجبوراً لڑکی والوں کو کسی ہوٹل یا میرج ہال میں بندوبست کرنا پڑتا ہے اور خرچ بھی بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔یہ سب کچھ غیر اسلامی ، غیر شرعی بلکہ اسراف میں شمار ہوتا ہے۔ جبکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے مسرفین یعنی بہت زیادہ غیر ضروری محض دکھاوے، سماجی عزت بنانے کے لئے خرچ کو شدید ناپسند کیا ہے۔
کرونا کے سبب اب کچھ گھرانوں نے شادیاں بہت مختصر بارات کے ساتھ بھی کی ہیں۔ میرے ایک بھتیجے اور بھتیجی کی شادی گزشتہ گرم موسم میں ہوئی تھی جب کرونا آیاتھا۔ تو بہت مختصر مہمان نوازی ہوئی تھی۔ اگر کرونا نہ ہو، بیماریاں نہ ہو ، شدید سردی نہ ہو، دھند اور اسراف بھی نہ ہو تو دعوت ولیمہ ہی اصل شرعی روایت ہے۔ لہٰذا بہت زیادہ بارات میں بندے لے کر جانا اسلامی طریقہ نکاح یا اسلامی بارات نہیں ہے بلکہ یہ زمانہ قدیم کے ہندو رسم و رواج کا احیاء ہے۔ برصغیر میں یہ جو بہت زیادہ بارات  تیار ہوتی ہے اس کا سبب یہ تھا کہ شادیاں دور دراز ہوتی تھیں، بارات کو ایک دو دن دیہاتوں، قصبوں میں ٹھہرایا جاتا تھا، یہ بارات بھی راستے کے عدم تحفظ، چور، ڈکیت، ڈاکے سے تحفظ کے لئے تیا ر ہوتی تھی۔ اب تو یہ قدیم زمانہ نہیں رہا۔ لہٰذا اگر ہم سچ مچ کے مسلمن ہیں تو ہندوانہ اسراف سے اجتناب کریں۔ مختصر، چند افراد کے ساتھ نکاح کے لئے لڑکی کے گھر جائیں یا مسجد میں نکاح کی رسم منعقد کریں۔ لڑکی والے کافی، چائے یا موسمی مشروبات کے ساتھ ، آنے والے چند مسلمانوں کی تواضع کریں۔ اگر کھانا بھی پیش کرنا ہو تو مضائقہ نہیں۔ بشرطیکہ عملاً اس نئے اسلامی رواج کو ہم فروغ دیں اور وہ بھی لڑکی والوں پر اتنے کھانے کا بھی مالی بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے اور سب سے قبیح رسم یہ ہے کہ بارات جو بہت بڑی  ہوتی ہے وہ بھی طے شدہ وقت سے بہت دیر پہنچی ہے۔ اگر وقت دوپہر ایک بجے یا شام 7 بجے کا ہے تو کئی گھنٹے لیٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔
کیا ہم کرونا، دھند، شدید سردی سے پیدا شدہ نئے ان مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن کے سبب ہم آج کل مجبور، محتاط زندگی گزار رہے ہیں کہ مشکل میں جہاں مصائب آتے ہیں وہاں نئے عمدہ مواقع بھی آتے ہیں۔ کیا ہم ان سماجی تبدیلیوں، تہذیبی عمد ہ تبدیلیوں کے لئے نئے مواقع کو استعمال کرسکتے ہیں؟

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں