02:46 pm
اللہ کے راستے میں خرچ کیجئے

اللہ کے راستے میں خرچ کیجئے

02:46 pm

قرآن و حدیث کے مطالعہ سے اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے سے متعلق فضائل اتنی کثرت سے سامنے آتے ہیں کہ پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ مال و دولت پاس رکھنے کی شئے ہی نہیں ، بلکہ یہ پیدا کر کے انسان کو دیا ہی اس لئے گیا ہے کہ اس کو اﷲ کے راستہ میں خرچ کرے…جتنی کثرت کے ساتھ انفاق فی سبیل اﷲ کے فضائل وارد ہوئے ہیں ان سب کا اگر احاطہ کیا جائے تو اس کیلئے تو ایک عظیم دفتر کی ضرورت ہے، اس مختصر مضمون میں تو ان سب کا احاطہ ممکن نہیں بطور نمونہ چند آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ ہدیۂ قارئین ہیں۔
قرآن کریم میں سورۃ البقرہ کے بالکل آغاز میں جہاں قرآن کریم اپنے امام رشد و ہدایت ہونے کا اعلان کرتا ہے وہیں ان خوش نصیب لوگوں کا بھی تذکرہ کرتا ہے جن کو قرآن کریم سے کما حقہٗ فائدہ ہوتا ہے، اور وہ متقین ہیں… اور متقین کی جو صفات قرآن مجید نے ذکر فرمائی ہیں ان میں تیسرے نمبر پر انفاق فی سبیل اﷲ کو ذکر فرمایا گویا قرآنی ہدایت  سے استفادہ کرنے والی متقین کی جماعت کی شان امتیازی یہ ہے کہ من جملہ دیگر صفات مذکورہ کے وہ اﷲ کے راستے میں خرچ کرنے والے ہوتے ہیں، اور اس خرچ میں وہ کسی قسم کے بخل سے کام نہیں لیتے سورۃ البقرہ  میں ارشاد ہے  وانفقوا فی سبیل اﷲ ولا تلقوا بأیدیکم الی التھلکۃ واحسنوا ان اﷲ یحب المحسنین۔ ترجمہ اور تم لوگ اﷲ کے راستے میں خرچ کیا کرو  اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں تباہی میں نہ ڈالو اور (خرچ وغیرہ) اچھی طرح کیا کرو، بے شک اﷲ تعالیٰ محبوب رکھتے ہیں اچھی طرح کام کرنے والوں کو۔
اس آیت کی تفسیر مشہور صحابی حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو کا مطلب یہ ہے کہ فقر کے ڈر سے اﷲ کے راستے میں خرچ کا چھوڑ دینا ہے، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ہلاکت میں ڈالنے کا مطلب یہ نہیں کہ آدمی اﷲ کے راستے میں قتل ہو جائے، بلکہ یہ ہے کہ اﷲ کے راستے میں خرچ کرنے سے رک جانا ہے، سورۃ البقرہ میں ہی ایک اور جگہ ارشاد ہے: یسئلونک ماذا ینفقون قل العفو۔ آپ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ خیرات میں کتنا خرچ کریں، آپ فرما دیجئے کہ جتنا (ضرورت سے) زائد ہو۔
اس آیت کی تشریح میں حضرت ابو امامہؓ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں …اے انسان جو تجھ سے زائد ہے اس کو تو خرچ کر دے تو یہ تیرے لئے بہتر ہے، اور تو ا س کو روک کر رکھے تو یہ تیرے لئے برا ہے،  اور بقدر ضرورت پر کوئی ملامت نہیں اور خرچ کرنے میں ان لوگوں سے ابتداء کر کہ جو تیرے عیال میں ہیں اور اونچا ہاتھ یعنی دینے والا بہتر ہے اس ہاتھ سے جو نیچے ہے یعنی لینے والا…ایک حدیث میں آتا ہے کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی کہ من جاء بالحسنہ فلہ عشر امثالھا کہ جو ایک نیکی کرے گا اسکو دس گنا ثواب ملے گا، تو حضورﷺ نے دعا فرمائی کہ یا اﷲ میری امت کا ثواب اس سے بھی زیادہ کر دے پھر یہ آیت اتری من ذالذی یقرض اﷲ ، حضورﷺ نے پھر دعا فرمائی کہ یا اﷲ میری امت کا ثواب اور بھی زیادہ کر، تو پھر مثل الذین ینفقون اموالھم الخ
’’جو لوگ اپنے مالوں کو اﷲ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسا کہ ایک دانہ ہو جس میں سات بالیں اگی ہوں اور ہر بال میں سو دانے ہوں، تو ایک دانے سے سات سو دانے مل گئے، اور اﷲ تعالیٰ جس کو چاہیں زیادہ عطا فرمائیں۔
حضورﷺ نے پھر دعا فرمائی کہ اﷲ میری امت کا ثواب اور بھی زیادہ کر دے اس پر یہ آیت اتری انما یو فی الصابرون اجرھم بغیر حساب۔ کہ صبر کرنے والوں کو پورا پورا دیا جائیگا جو بے حدو حساب ہو گا ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک فرشتہ ندا کرتا ہے کون ہے جو آج قرض دے اور کل پورا پورا بدلہ لے لے ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ اﷲ رب العزت اپنے بندے سے فرماتے ہیں کہ اے آدم کے بیٹے اپنا خزانہ میرے پاس امانت رکھ دے نہ اس میں آگ لگنے کا اندیشہ ہے… نہ غرق ہونے کا نہ چوری کا، میں ایسے وقت میں وہ تجھ کو پورا پورا واپس کروں گا جس وقت تجھے اس کی انتہائی ضرورت ہوگی۔
اور وہ قیامت کا دن ہو گا جس دن نہ خریدو فروخت ہو سکتی ہے اور نہ مال کام آ سکتا ہے ، اور نہ دوستی اور نہ ہی عزیز و رشتہ دار۔
ایک حدیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا جب تک کہ حساب کا فیصلہ یعنی قیامت کے دن جب آفتاب سوا نیزہ پر ہو گا اور کسی چیز کا سایہ بھی نہ ہو گا تو ایسے سخت وقت میں ہر شخص اپنے صدقات کی مقدار سے سایہ میں ہو گا جتنا زیادہ صدقہ  دنیا میں کیا ہو گا اتنا ہی زیادہ سایہ ہو گا ایک حدیث میں آتا ہے کہ صدقہ قبر کی گرمی کو دور کرتا ہے اور ہر شخص قیامت کے دن اپنے صدقہ سے سایہ حاصل کرے گا ایک حدیث میں آتا ہے کہ صدقہ برائی کے ستر دروازے بند کرتا ہے  ایک حدیث میں آتا ہے کہ صدقہ اﷲ جل شانہ کے غصہ کو دور کرتا ہے اور بری موت سے حفاظت کرتا ہے ایک حدیث میں ہے کہ صدقہ عمرکو بڑھاتا ہے، اور بری موت کو دور کرتا ہے اور تکبر اور فخر کو مٹاتا ہے ایک حدیث میں آتا ہے …کہ حق تعالیٰ شانہ ایک روٹی کے لقمہ سے یا ایک مٹھی کھجور یا کوئی ایسی ہی معمولی چیز جس سے مسکین کی ضرورت پوری ہوتی ہو تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرماتے ہیں ایک صاحب خانہ جس نے صدقہ کا حکم دیا دوسرے گھر کی بیوی جس نے روٹی وغیرہ پکائی، تیسرے وہ خادم جس نے فقیر تک روٹی پہنچائی، یہ حدیث بیان فرما کر ارشاد فرمایا ساری تعریفیں اس اﷲ ہی کے واسطے ہیں کہ جس نے ہماری خادموں کو بھی ثواب سے فراموش نہیں کیا ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت ﷺ  نے پوچھا  کہ جانتے ہو کہ بہادر کون ہے لوگوں نے عرض کیا جو مقابلہ میں دوسروں کو پچھاڑ دے آپﷺ نے فرمایا بڑا بہادر وہ ہے… جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو  قابو میں رکھے پھر فرمایا کہ جانتے ہو بانجھ کون ہے؟ عرض کیا گیا جس کی اولاد نہ ہو آپؐ نے فرمایا نہیں… بلکہ اصل بانجھ وہ ہے جس نے کوئی اولاد آگے نہ بھیجی ہو  پھر فرمایا جانتے ہو فقیر کون ہے؟ لوگوں نے عرض کیا جس کے پاس مال نہ ہو آپؐ نے فرمایا نہیں پورا فقیر وہ ہے جس کے پاس مال ہو لیکن اس نے آگے یعنی آخرت میں کچھ نہ بھیجا ہو، کہ اس دن وہ خالی ہاتھ کھڑا رہ جائیگا جس دن اس کو سخت احتیاج ہو گی حضورﷺ کے اس طرح کے متعدد فرامین مبارکہ ہیں جن کا اس مختصر مضمون میں سمانا ممکن نہیں جو اﷲ کے راستے میں خرچ کرنے کے فضائل سے لبریز ہیں ایک مومن مسلمان کیلئے تو ایک آدھ ارشاد بھی کافی ہونا چاہئے… چہ جائیکہ کہ اتنی کثیر تعداد میں فضائل سنائے جائیں اور پھر انسان اﷲ کے راستے میں خرچ کرنے پر آمادہ نہ ہو اور بخل سے کام لے تو اس سے بڑھ کر اور بدقسمتی اور محرومی کیا ہوگی پھر رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جس میں ہر عمل کا بھاؤ بڑھ جاتا ہے نفل فرض کے برابر اور ہر فرض کا اجر ستر فرضوں کے برابر اس میں آنحضرت ﷺ کی سخاوت بھی بے حد و حساب ہوتی تھی ہمیں بھی چاہئے کہ اس مبارک اور قیمتی سیزن میں اپنے آپ کو تمام خیروں اور نیکیوں کا پابند بنائیں اور اﷲ کے راستے میں خوب سے خوب اور زیادہ سے زیادہ خرچ کر کے اپنے اﷲ کو راضی کر لیں اور دنیا اور آخرت کی تمام مصیبتوں اور تکلیفوں سے بھی اپنے آپ کو بچا لیں اﷲ تعالیٰ ہمیں توفیق نصیب فرمائے آمین۔

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں