02:47 pm
فوج اپوزیشن سے بہت ناراض ہے:عمران خان

فوج اپوزیشن سے بہت ناراض ہے:عمران خان

02:47 pm

٭اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ O فوج اپوزیشن سے بہت ناراض ہے، عمران خان O لاہور انڈے 250 روپے درجن، ادرک 1000 روپے کلوO لاہور، سٹریٹ لائٹ صرف کاغذوں میں، افسر اہلکار 16 کروڑ 19 لاکھ روپے کھا گئے O شیخ رشید: بطور وزیرداخلہ اسلام آباد میں سینماہائوس کا افتتاح!!!O وزیراعلیٰ پنجاب، لاہور میں صفائی پر پانچویں بار برہم O نیوزی لینڈ، کرکٹ ٹیم شرم ناک شکستO شدید سردی، اسلام آباد منفی صفرO کرونا،83 ہلاک، تین ہزار نئے مریض 2447 کی حالت تشویش ناکO آئین پاکستان: فوج و عدلیہ پر تنقید، بلاول، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکانO لیگی رہنمائوں، غلام دستگیر، مدثر نائر کے خلاف غیر قانونی جائیداد پر مقدمے، چھاپےO مولانا فضل الرحمان کی جائیداد کی تحقیقات! ’’نیب مجھے ہاتھ لگا کر دکھائے‘‘ فضل الرحمان۔
٭بھارت کی بدمستی کی انتہا، آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن ایریا میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، مبصرین بچ گئے، گاڑی کو گولیاں لگیں، پاک فوج نے مبصرین کو بحفاظت راولا کوٹ پہنچا دیا۔ عالمی قوانین کے مطابق انتہائی گھمسان کی جنگون میں بھی اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی گاڑیوں پر فائرنگ نہیں کی جا سکتی، مگر بھارت کی بدمستی نہ رک سکی۔ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصرین کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا اور سرحد پار اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ؟ 1971ء کی جنگ میں جب بھارتی فوج اور ایئرفورس مسلسل ڈھاکہ پربم برسا رہی تھی، ریڈ کراس نے انٹرکانٹی نیٹل ہوٹل کو ریڈ کراس کا مرکز قرار دے دیا اور اس کی چھت پر سرخ رنگ سے ریڈ کراس (سرخ صلیب) کا نشان بنا دیا، ساتھ ہی بھارت کو اس عمارت پر بم باری نہ کرنے کی وارننگ دے دی۔ اس عمارت میں تمام غیر ملکی سفارت کار اور دوسرے لوگ پناہ گزین ہو گئے اور بچ گئے۔ بھارت اپنے اندرونی حالات سے بری طرح بدحواس ہو چکا ہے۔ ایک طرف لداخ میں چین کی فوج مزید پیش قدمی کر رہی ہے۔ اسی ہفتے بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، منفی 30 تک شدید سردی اور برف باری کے باعث لداخ اور سیاچن پر بھارتی فوج پناہ گاہوں میں چھپی ہوئی ہے۔ حالت یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی 744 کلو میٹر کنٹرول لائن پر بھی بھارتی فوجی شدید برف باری میں اپنے زیر زمین مورچوں سے باہر نہیں نکلے۔ خودکشیاں کر رہے ہیں دہلی کو تین ہفتوں سے کسانوں نے گھیر رکھا ہے۔ کسانوں کے وسیع پیمانے پر لنگر خانے، ہسپتال، بجلی گھر اور سینما گھر چل رہے ہیں۔ دہلی کی ’عام آدمی‘ پارٹی کی حکومت نے بھی مودی حکومت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ گزشتہ روز اس پارٹی کے دہلی کے وزیراعلیٰ کچریوال نے سرعام بھارت کے نئے زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ مشرق میں سات ریاستوں میں بغاوت پھیل رہی ہے۔ بھارتی پنجاب اور بنگال میں مودی کی سخت مخالف کانگریسی حکومتیں کسانوں کی بغاوت کی کھلی حمائت اور ان سے تعاون کر رہی ہیں۔ ایسے میں انتہائی بدحواس مودی حکومت اقوام متحدہ کی گاڑیوں پر بھی گولیاں برسا رہی ہیں۔ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی سفید رنگ کی خاص قسم کی گاڑیوں پر آگے پیچھے UNO کے الفاظ درج ہوتے ہیں۔ یہ گاڑیاں زمین اور فضا میں دور سے دکھائی دیتی ہیں مگر بھارت کو دکھائی نہیں دے رہیں۔
٭وزیراعظم عمران خاں نے کہا کہ اپوزیشن کی فوج کے خلاف بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی حملوں پر سخت ناراض ہے۔ کوئی دوسرا آرمی چیف ہوتاتو سخت کارروائی کر چکا ہوتا مگر جنرل قمر جاوید باجوہ نہائت تحمل کے ساتھ یہ کچھ برداشت کر رہے ہیں۔ مجھے وزیراعظم کی ’’برداشت‘‘ پر حیرت ہو رہی ہے۔ آئین اور تعزیرات پاکستان میں فوج اور عدلیہ کی توہین پر کارروائی کے بارے میں سخت قوانین موجود ہیں۔ اپوزیشن جس طرح ججوں کے نام لے کر گالیوں کی حد پر اتر آئے ہیں، اس پر سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم کی کابینہ میں سات وزیر جنرل پرویز مشرف کے زیر سایہ کابینہ میں پرورش پاتے رہے ہیں مگر فوج کے نمک خوار تمام خاموش ہیں۔ حد یہ کہ جنرل پرویز مشرف کی ناک کے بال موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی مصلحت کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں کہ کسی اگلی حکومت کا ساتھ دینا پڑ جائے۔ آیئے آئین کا مطالبہ کریں:
٭دفعہ 63 (ج) : ’’کوئی شخص قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار پائے گا جو کسی ایسی رائے کی تشہیر کر رہا ہو یا کسی ایسے طریقے پر عمل کر رہا ہو جو نظریہ پاکستان یا پاکستان کے اقتدار اعلیٰ، سالمیت، یا سلامتی (محمود اچکزئی) یا اخلاقیات، یا امن عامہ کے قیام یا پاکستان کی عدلیہ کی دیانت داری یا آزادی کے لئے مُضر (نقصان دہ) ہو، یا جو پاکستان کی مسلح افواج یا عدلیہ کو بدنام کرے یا اس کی تضحیک کا باعث ہو؟
٭دفعہ 204، توہین عدالت: -1 اس دفعہ میں عدالت سے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ مراد ہے۔ -2: کسی عدالت کو ایسے شخص کو سزا دینے کا اختیار ہو گا جو (i) عدالت کی قانونی کارروائی کی کسی طرح مذمت کرے، اس میں مداخلت یا مزاحمت کرے یا عدالت کے کسی حکومت کی نافرمانی کرے۔ (ii) عدالت کو بدنام کرے، یا بصورت دیگر کوئی ایسا فعل کرے جو اس عدالت یا عدالت کے جج کے بارے میں نفرت، تضحیک یا توہین کا باعث ہو۔ (iii) کوئی ایسا فعل کرے جس سے عدالت کے سامنے زیر سماعت کسی معاملے کا فیصلہ کرنے پر مُضر اثر پڑنے کا احتمال ہو گیا (iv) کوئی ایسا فعل کرے جو ازروئے قانون توہین عدالت کا موجب ہو…خاص بات یہ کہ تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ان میں ضابطہ فوجداری کی 480 تا 487 دفعات، دفعہ 228 میں بھی توہین عدالت کے بارے میں تصریحات موجود ہیں۔ عدالتیں کوئی بھی سزا سنا سکتی ہیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے معافی مانگ لی جو منظور کر لی گئی مگر یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنا پڑا! اب جو کچھ ہو رہا ہے۔ وہ سب کے سامنے ہے۔ نوازشریف اور گھوڑے پر سوار مریم نواز، بلاول، شاہد خاقان عباسی وغیرہ جس انداز سے فوج کے جرنیلوں کو براہ راست گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں، سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف سرعام توہین آمیز باتیں کر رہے ہیں۔ اس پر حکومت یا کوئی بھی شہری عدالت میں جا سکتا ہے، مگر سب خاموش ہیں۔
٭ایک دلچسپ بات! نئے نئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’’میں جھنڈا وزیر نہیں، ڈنڈا وزیر ہوں۔ قارئین کرام! میرا بچپن سے ہی شاعری کی طرف آنا جانا رہا ہے۔ شاعری، خاص طور پر غزل میں قافیہ اہم ترین جزو قرار پاتا ہے۔ میں نے ڈنڈا وزیر سے ملتے جلتے کچھ قافیے تلاش کئے ہیں، مثلا لَنڈا، گھنڈا، پاکھنڈا اور مُشٹنڈا وغیرہ!!
٭پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہور میں کچرے کے ڈھیروں پر پانچویں بار بہت برہم ہوئے۔ اس سے پہلے بھی وہ وقفہ وقفہ سے چار بار برہم ہوتے رہے ہیں۔ یہ مشغلہ جاری ہے۔ میں نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ آج کل کیا کرتے ہو؟ جواب دیا کہ ’’امتحان دیا کرتا ہوں!!‘‘
میں نے کراچی میں ایک بچے سے پوچھا کہ ’’یہ سڑک کہاں جاتی ہے‘‘ اس نے جواب دیا کہ ’’جِی، کہیں نہیں جاتی، یہیںلیٹی رہتی ہے!‘‘

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری