02:09 pm
سردی کا شہنشاہ ’چلہ کلاں‘ آ گیا

سردی کا شہنشاہ ’چلہ کلاں‘ آ گیا

02:09 pm

ایران اور کشمیر میںچلہ کلاں ایک اہم جشن کا نام بھی ہے۔ جشن بہاراں اور بیساکھی کی طرح شدید سردی کی آمد کا جشن۔  چلہ کلاں گو کہ کشمیر میں زبان زد عام ہے
(گزشتہ سے پیوستہ)
ایران اور کشمیر میںچلہ کلاں ایک اہم جشن کا نام بھی ہے۔ جشن بہاراں اور بیساکھی کی طرح شدید سردی کی آمد کا جشن۔  چلہ کلاں گو کہ کشمیر میں زبان زد عام ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد، لاہور، دہلی، ممبئی تک اس کا چرچاہوتا ہے۔دھند اس کی مشترکہ روایت ہے۔ یہ شہرت اس لئے نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے آپریشن کے تحت قتل عام تیز کیا ہے۔ 500ایام سے کشمیریوں کو مواصلاتی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان  پر پیلٹ، پاواکی فائرنگ کی جاتی ہے۔ زہریلی گیسوں کی شیلنگ ہوتی ہے۔ ہزاروں افراداس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سینکڑوں کو بینائی سے محروم کیا گیا ہے۔ان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔پیلٹ فائرنگ کے شکار سیکڑوں طلبا ء و طالبات امتحانات نہ دے سکے۔ بھارت نے ان کا مستقبل تاریک کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔جن سے شہری شہید اور مال مویشی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بھارت کی جمہوریت کشمیر میں نظر نہیں آتی۔ یہ خطہ دسمبر کے آغاز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔مگر بھارت اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لئے کشمیریوں کا گرم خون بہا رہا ہے۔ کشمیر کے لداخ ریجن میں کرگل کے نزدیک’ دراس‘‘ ایسا علاقہ ہے جس کا درجہ حرارت منفی 40ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔یہ علاقہ دریائے’’ سورو ‘‘میں واقع ہے۔  کرگل جنگ کے دوران اس علاقہ میں چلہ کلاں کاخوب احساس ہوا۔گلگت بلتستان کی دوسری طرف بھارت کے قبضہ میں یہ علاقہ سائیبیریا کے بعد دوسرا سرد ترین علاقہ ہے۔جسے بھارت نے اب اپنی کالونی بنا دیا ہے۔
 سائیبیریا میں جب شدید سردی ہوتی ہے تو وہاں کے پرندے فرار ہو کر وادی کشمیر اور پنجاب کے میدانوں میں بھی آ جاتے ہیں۔ وادی میں ''ہوکر سر''، جھیل ڈل، جھیل ولراور دیگر جھیلیں ان مہمان پرندوں کی چہک سے گونج اٹھتی ہیں۔ان جھیلوں پر بھارتی بحریہ کا قبضہ ہو گیا ہے۔اب یہ مہمان پرندے بھی کشمیریوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے ہیں۔کشمیری اپنے مکانوں کی چھتوں پر ان پرندوں کے لئے دانہ پانی ڈال دیتے تھے۔  راولپنڈی اسلام آباد میں بھی ان مہمان پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ان پرندوں کے ساتھ دلفریب
 داستانیں وابستہ ہیں۔ لیکن انہیں جاسوس پرندے یا سراغ رساں کبوتر نہ سمجھا جائے۔ سائیبیریا اور کشمیر کا تعلق قدیم لگتا ہے۔اب روس اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور معاہدے بھی ہو رہے ہیں۔ یہ مثبت پیش رفت ہے۔کبھی کڑاکے کی اس سردی کو کشمیری خوب انجوائے کیا کرتے تھے۔ برفباری۔ ہاتھ میں کانگڑی(دہکتے کوئلوں سے بھری مخصوص انگیٹھی، جس کا بھارتی فورسز کے خلاف کوئلہ بم کے طور پر استعمال ہوتا ہے)۔ فرن(چوغہ) زیب تن۔ سماوار(کشمیری تھرماس جس میں کوئلے دہکتے ہیں) کی چائے۔ سردیوں میں وادی میں تعلیمی اداروں کو اڑھائی ماہ کی تعطیل ہوتی ہے۔ یہاںکبھی چلہ کلاں کے جشن کا اہتمام ہوتا تھا۔ ایران میں آج بھی جشن بہاراں کی طرح چلہ کلاں منایا جاتا ہے۔ ایران میں چلہ کلاں کے جشن کے دوران تعطیلات ہوتی ہیں۔ ایرانی جشن مناتے ہیں۔ایرانی کبھی گیس پائپ لائن دہلی سے آگے کشمیر پہنچا دینے کا بھی سوچ رہے تھے یا کشمیر کو راولپنڈی سے ہی کوئی کنکشن پہنچانے پر غور ہو سکتا تھا۔ شاہ ہمدان کا کشمیر۔ لیکن امریکہ سے ایٹمی معاہدے کے بعد ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلق پر از سر نو غور کیا۔ امریکہ نے ایران اور بھارت کو پاکستان کا نعم البدل بنانے کی مہم جوئی شروع کی ۔ بھارت اسی تعلق کی وجہ سے ایران میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چابہار بندرگاہ بھارت اور دیگر پاکستان دشمنوں کی منزل ہے۔گوادر کے مقابلے اسے کھڑا کیا گیا ہے۔کشمیر میں چلہ کے ڈر سے ہونے والا’’دربار مو‘‘بھی کافی معروف ہے۔ حکمرانوں کے دربار اور درباری سرینگر میں سردی کی آمد سے پہلے ہی اپنے دفاتر سمیت جموںفرار ہو جاتے ہیں۔ دہائیوں بعد بھی یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ آج سول سکریٹریٹ سے وابستہ دفاتر سرینگر سے 300کلو میٹر دور جموں میں ہیں۔ گرمیوںکے 6ماہ سرینگر میں اور سرما کے 6ماہ جموں میں۔ راجوں مہاراجوں کا مزاج اور روایات کشمیر پر ہی مسلط نہیں بلکہ یہ دنیا تک پہنچا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیرکے درمیان حائل خونی لکیر سیز فائر لائن کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کی فوجی مبصرین(UNMOGIP) کے گرمائی ہیڈ کوارٹرز سرینگر اور سرمائی ہیڈ کوارٹرز پہلے راولپنڈی اب اسلام آباد میں ہے۔ مگر موسم کی انگڑائی کے بعداب چلہ کلاں نے جموں کا بھی رخ کر لیا ہے۔ جموں ، سیالکوٹ کا کبھی جڑواں شہر تھا۔ اب چلہ کلاں نے دربار مو کا جواز بھی ختم کر دیا ہے۔ عوام کو چلہ کلاں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر راہ فرار کا کوئی جواز نہیں۔ چلہ  اب جموں ہی نہیں بلکہ دہلی، لاہور تک پہنچ رہا ہے۔ پنجاببھی اس کی زد میں ہے۔انسان نے قدرت کے نظام میں خلل ڈال کر شرارت کی ہے۔موسم بدل  رہے ہیں، تو ان کے بارے میں آراء بھی تبدیل ہو رہی ہیں۔کیا پتہ،حضرت انسان اپنی حالت کب بدلے گا۔انسان کب تلک کبھی آمریت، کبھی سیاسی اور کبھی جوڈیشل مارشل لاء کا شکار ہوتے رہیں گے۔ انسان کب تک انسان کو غلام بنائے رکھیں گے۔ جس فانی انسان نے ایک دن ضرور مرنا ہے، اسے مارنے کے لئے کب تک ایٹم بم، توپخانے، ٹینک، گولہ بارود ، میزائل، آبدوزیں تیار ہوتی رہیں گی۔
 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری