02:10 pm
ملک کیو ں ٹوٹتے ہیں؟

ملک کیو ں ٹوٹتے ہیں؟

02:10 pm

 16دسمبر1971ء کے حوالے سے جب پاکستان کو بیرونی مداخلت‘ یعنی بھارت کے ذریعہ دولخت کیاگیا تو میں نے تاریخ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بیسویں صدی
 16دسمبر1971ء کے حوالے سے جب پاکستان کو بیرونی مداخلت‘ یعنی بھارت کے ذریعہ دولخت کیاگیا تو میں نے تاریخ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بیسویں صدی یا پھر اس سے قبل جو ملک ٹوٹے ہیں‘ اس کے پس منظر میں بیرونی مداخلت کا عنصرزیادہ نمایاں رہاہے۔ پاکستان کودولخت کرنے کے بعد سوویت یونین کو بھی توڑا گیا‘ جس میں امریکہ کی مداخلت واضح تھی‘ تاریخی حوالوں سے انکشاف ہواہے کہ امریکہ نے سوویت یونین کو منہدم کرنے کے لئے 70بلین ڈالرز خرچ کئے تھے۔ جس میں کمیونزم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا بھی شامل تھا۔ تاہم اس سلسلے میں سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن ممالک کو بیرونی مداخلت کے ذریعہ توڑا گیا ہے ان کی مدد اور تعاون ان ممالک کے اندرونی ایجنٹ کررہے تھے‘ ان ایجنٹوں کو بھاری معاوضہ ادا کیاجاتاتھا جبکہ ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی غرض سے ان ممالک میں بلالیاجاتاتھا۔ بیرونی مداخلت ان ممالک میں کامیاب ہوتی ہے جس کی معیشت کمزور ہوتی ہے‘ یا پھر عوام کے مختلف طبقات میں ہم آہنگی کا فقدان پایاجاتاہے ۔ نیز روزگار کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے عوام الناس میں حکومت اور ملک کے خلاف نفرت انگیز جذبات پرورش پانے لگتے ہیں جس کو ان کے ایجنٹ اس غیر مطمئن سماجی صورتحال کو ہوا دے کر سیاسی ومعاشی حالات کومزید خراب کرکے ملک کو سول وار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔مشرقی پاکستان میں ایسی ہی صورتحال کو بھارت اور عوامی لیگ نے باہم مل کر ایک منظم پروپیگنڈے کے ذریعہ ایسے حالات پیداکردیئے تھے جس کے نتیجہ میں عام انتخابات کے بعد بھارت کو مشرقی پاکستان میں فوجی مداخلت کرنے کاموقع مل گیا۔ تاہم یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ بسا اوقات پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے ناقص پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان میں بھارت کو اندرونی ایجنٹوں مدد سے مداخلت کرنے کا موقع مل گیاتھا۔ جو بعد میں سقوط ڈھاکہ کی صورت میں سامنے آیا۔ 
 اس پس منظر میں ایک اور بات یادرکھنی چاہیے کہ بعض انٹرنیشنل کمیونٹی کے کچھ ممالک بھی ملک توڑنے والوں کا ساتھ دیتے ہیں ۔ سوویت یونین نے 1970ء میں بھارت کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کرکے اندرا گاندھی کو یہ یقین دلایاتھا کہ اگر بھارت پر پاکستان کی جانب سے حملہ کیا گیا تو سوویت یونین بھارت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ امریکہ نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں انجہانی امریکی صدر نکسن نے اندرا گاندھی کی مشرقی پاکستان میں مداخلت کی حمایت کی تھی۔ لیکن اس وضاحت کے ساتھ کہ مغربی پاکستان پر فوج کشی نہیں کی جائیگی اور نہ ہی مغربی پاکستان کی جغرافیائی ساخت اور حیثیت کو نقصان پہنچایاجائے گا۔ چنانچہ بھارت کی مشرقی پاکستان میں یلغار کامیاب ہوئی اور ہم ہاتھ ملتے رہ گئے۔ زمانہ قیامت کی چال چل گیا۔ 
اس طرح بیسویں اور اکیسویں صدی کی جدید سیاسی تاریخ نے یہ ثابت کردیاہے کہ ملک بیرونی مداخلت اور اندرونی ایجنٹوں کے باہم اشتراک سے دولخت ہوتے ہیں۔ سوویت یونین بھی بیرون مداخلت اور اندرونی ایجنٹوں کے ذریعہ ٹوٹا تھا۔ جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کا معاملہ بھی اس ہی زمرے میں آتاہے ۔ شام‘ لیبیا‘ یمن‘ عراق کو بیرونی مداخلت کی وجہ سے سخت خطرات درپیش ہیں۔ جو سیاسی حالات کو خراب سے خراب ترکررہی ہے۔ بیرونی مداخلت وہاں کامیاب ہوتی ہے جہاں قومی یکجہتی کافقدان پایاجاتاہو۔ بسا اوقات معاشی عوامل بھی بیرونی مداخلت کا سبب بنتے ہیں۔ اس وقت پاکستان پر بھارت کی جانب سے ایک ہائی براڈ وار جنگ مسلط کی جارہی ہے جو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے بھارت مشرقی پاکستان کو دولخت کرنے کے بعد اس کے پاکستان کے خلاف عزائم اور حوصلے بڑھ گئے ہیں بھارت کی انتہا پسند حکومت بی جے پی اور اس کا فسطائی وزیراعظم مودی پاکستان کو ہر قیمت پر ’’توڑنا‘‘ چاہتاہے یا پھر اس کو اپنا ماتحت بناناچاہتاہے ۔ پاکستان کے مفاد پرست اور موقع پرست سیاستداں اور میڈیا کے بعض عناصر اس کی حمایت کررہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹاک شوز میں نازیبا باتیں کرکے سیاسی فضا کو جان بوجھ کر مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ سماجی حالات اتنے خراب ہوجائیں کہ بیرونی مداخلت کی راہ ہموار ہوسکے۔ بھارت کے پاکستان کے اندر موجود ایجنٹ جوحرام کے پیسوں پر پل رہے ہیں ۔ انہوں نے جعلی این جی اوز بنارکھی ہیں جس کے ذریعہ بھارت کے بیانیے کو مختلف حیلے بہانوں سے تقویت دی جارہی ہے تاکہ نئی نسل کے ذہنوں میں پاکستان کے قیام کی تحریک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جائے خصوصیت کے ساتھ پاکستان کی افواج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرکے معاشرے میں ان کی حیثیت اور وقا ر کو کم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے بلکہ اس ضمن میں پاکستان کے مختلف لسانی گروپوں کی جانب سے پاکستان آئیڈیالوجی کے خلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جارہا ہے۔ اس پس منظر میں  یورپ میں بھارت کا قائم کردہ انڈین کورینکل( ڈس انفارمیشن سیل ) کا حوالہ دینا بھی ضروری ہے۔ بھارت اس نیٹ ورک  کے ذریعہ پاکستان کو نقصان پہچانے اور اس کی عالمی سطح پر سیاسی حیثیت اور افادیت کوکم کرنے کے لئے گزشتہ2005 ء سے مصروف عمل ہے۔ جس کا انکشاف خود یورپ کی جانب سے ہوا ہے۔ پندرہ سالوں سے قائم یہ بھارتی نیٹ ورک پاکستان کے اندر لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کررہاہے  اور افغان امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے۔ اس نیٹ ورک میں بعض بے ضمیر پاکستانی بھی شامل ہیں‘ جوچند سکوں کی خاطر اس پیارے وطن کے اندر خلفشار پیداکرناچاہتے ہیں تاکہ پاکستان معاشی اور معاشرتی طور پر مستحکم نہ ہوسکے۔ لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیداکرنا بھی اس نیٹ ورک کا ایک اہم کام ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں نوازشریف‘ مریم صفدر (نانی اماں)‘ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن نے جوتقریر یں کی ہیں‘ ان کاانداز گفتگو اور لب ولہجہ وہی ہے جو بھارتی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں پھیلایاجارہاہے ۔
 

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں