02:10 pm
مولانا فضل الرحمن کو قومی مجرم کی تلاش؟

مولانا فضل الرحمن کو قومی مجرم کی تلاش؟

02:10 pm

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے  مسلمان ممالک کے حکمرانوں میں ایک دو ڑ لگی ہوئی ہے … ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی طرح ’’کون کرے گا اسرائیل کو تسلیم‘‘
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے  مسلمان ممالک کے حکمرانوں میں ایک دو ڑ لگی ہوئی ہے … ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی طرح ’’کون کرے گا اسرائیل کو تسلیم‘‘ کی ہاہا کار مچی ہوئی ہے … ایسے لگتا ہے کہ جیسے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی لاٹری نکل آئے گی … یہودیوں کو سر آنکھوں پر بٹھانے سے تسلیم کرنے والے حکمرانوں کی سرزمین  سونا اگلنا شروع کر دے گی … ہیرے، جواہرات کی فصلیں اُگنا شروع ہو جائیں گی، نام کے مسلمان ممالک  کے کوچہ و بازار ’’امن‘‘ سے بھر جائیں گے … رواں سال اگست میں متحدہ عرب امارات  نے ’’اسرائیل‘‘ کو تسلیم کرکے پستیوں کا جو سفر شروع کیا تھا … وہ بحرین، سوڈان سے ہوتا ہوا مراکش تک جاپہنچا … مزید کچھ مسلم ملکوں کے ناعاقبت اندیش حکمران یہ سب کچھ ہوتے ہوئے انتہائی للچائی ہوئی نظروں اور حریصانہ انداز سے دیکھ رہے ہیں ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ صاف چھپتے  بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں کہ مثال بنے دل ہی دل میں اسرائیل کو تسلیم کرو کا ورد کئے جارہے ہیں ان حالات میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی سوالات کے سمندر میں ایک بھاری پتھر اچھالا ہے … مولانا فضل الرحمن  پوچھتے ہیں کہ ’’اسرائیل سے متعلق ابہام کیوں پیدا ہوگیا ہے؟ اور کون اسرائیل کے دورے کررہا ہے؟ اس قومی مجرم کی قوم کو تلاش ہے‘‘ پاکستان میں ’’اسرائیل کو تسلیم کرو‘‘ کے حوالے سے کون کون  اپنے کالموں، ٹی وی پروگراموں اور انٹرویوز کے ذریعے قوم کی ذہن سازی کی کوششیں کررہا ہے… ان کے مکروہ چہروں سے پوری قوم اچھی طرح واقف ہوچکی ہے۔
عرب و عجم کے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بھی یہی کوشش لگتی ہے کہ وہ مرنے سے  پہلے پہلے ’’اسرائیل‘‘ کو ضرور تسلیم کر جائیں … ممکن ہے کہ انہیں موجودہ مغربی جمہوریت کے بانی ’’افلاطون‘‘ نے یہ خبر دے رکھی ہو کہ مرنے کے بعد قبر میں ان سے پہلا سوال یہی ہوگاکہ انہوں نے حکومت ملنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کیا تھا  یا نہیں؟ بعض بدخواہ تو  اپنے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بھی  یہ شر انگیز خبر پھیلا رہے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کاراستہ اختیار کررکھا ہے، اور خبریں یہ بھی اُڑی ہوئی ہیں کہ بعض حکومتی  مشیر اسرائیل کا دورہ بھی کرچکے ہیں … لیکن عمران خان چونکہ ان سب باتوں سے انکاری ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمن نے یہ کیوں کہا کہ کون اسرائیل کے دورے کررہا ہے … اس قومی مجرم کی قوم کو تلاش ہے؟ مطلب یہ کہ کچھ تو ہے کہ جس کی پردہ داری کرنے کی کوششیں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں … حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کیس کروڑ عوام میں سے کوئی ایک  بھی نہیں کہ جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا حامی ہو، امریکی پٹاری کے د انش فروش ہوں یا اسرائیلی دستر خوان کے راتب خور وہ یہودیوں کو باپ بنائیں یا اسرائیل منتقل ہو جائیں … مسلمانوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمیں یہ مت سمجھائیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے فوائد حاصل ہوں گے، یہودیوں کو قرآن سے بڑھ کر کوئی نہیں جان سکتا … اگر حکومتی صفوں میں کوئی دردمند دل رکھنے والا بھی شامل ہو تو اسے چاہیے کہ اسرائیلی یہودیوں کے حوالے سے قرآن و سنت سے ضرور راہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
میرے شیخ اور پیرومرشد نے بالکل سچ لکھا تھا … وہ لکھتے ہیں کہ ’’وہ کون سی قوم تھی جس کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے ہزاروں انبیاء بھیجے گئے اور تین آسمانی کتابیں نازل کی گئیں، دریائوں کو پھاڑ کر چلتے پانی کے درمیان خشک راستے نکالے گئے؟ من و سلویٰ جیسی پاک اور لذیذ غذائوں کے ڈھیر لگائے گئے؟ جن کی خاطر  فرعون غرق کیا گیا، اور کئی ظالم حکمران عبرتناک انجام سے دوچار ہوئے؟ وہ کون تھے جن کی خاطر اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے لکھی ہوئی تختیاں اتاریں اور ان کے نبی اور ان کے رئوساء کے ساتھ خود اللہ تعالیٰ نے ہمکلامی  فرمائی؟ وہ کون تھے … جن کے سروں پر کئی دہائیوں تک بادلوں نے سائبان کا کام کیا؟ جن کے کپڑے ان کے جسموں کے ساتھ بڑھتے تھے … نہ میلے ہوتے تھے نہ پھٹتے تھے ؟ فرشتے جن کی خاطر  میدانوں میں اُتر کر لڑتے تھے  اور ان کے گم شدہ تبرکات اٹھا اٹھا کر لاتے تھے؟ وہ کون تھے جن کے عابدوں کی دعائوں کے لئے آسمان کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے تھے  اور جن کو غلامی کے گڑھوں سے نکال کر زمین کا حکمران  بنا دیا گیا؟ وہ کون تھے جنہیں ایک طویل زمانے تک تمام عالم پر فضیلت دی گئی، عروج کو ان کا مقدر بنایا گیا  اور قدرت کی مہربانیاں ان پر ایسی رہیں جو ان سے پہلے نہ کسی نے دیکھی تھی … نہ سنی تھیں؟ وہ کو ن تھے جنہیں عظمت ملی، عزت ملی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنا محبوب قرار دیا  اور انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی محبت ملی جیسی بیٹے کو باپ سے ملتی ہے … بلکہ اس سے بھی بڑھ کر؟ وہ کون تھے جنہیں کہہ دیا گیا کہ اگر آسمانی کتاب کو  تھامے رکھو گئے تو بلاشرکت غیرے حکمران رہو گئے اور قدرت کے قرب کے مزے لوٹو گئے؟ وہ کون تھے جن کے گھروں میں انبیاء، صلحاء اور عابد پیدا ہوتے تھے؟ آسمانی وحی، الہام اور کشف کے دروازے جن پر کھلے رہتے تھے؟ وہ کون  تھے … جنہیں بار بار تھاما گیا اور کسی قوم کو ان پر فضیلت حاصل نہ تھی؟ جی ہاں آپ سمجھ گے ہوں گئے… مذکورہ بالا سارے احسانات اور مہربانیاں جس قوم پر ہوئیں … وہ قوم یہود تھی، جسے بنی اسرائیل بھی کہا جاتا ہے … یعنی حضرت اسرائیل علیہ السلام کی اولاد۔
اتنے سارے بے پناہ، انعامات ، احسانات اور مہربانیوں کے باوجود جو اسرائیلی پروردگار اس کے انبیاء سے وفاداری نہ نبھا سکے، وہ متحدہ عرب امارات، بحرین سوڈان سمیت مراکش کا جو حال کریں گے … وہ دنیا دیکھے گی؟
 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری