02:11 pm
    غازی اور شہید کا مرتبہ

    غازی اور شہید کا مرتبہ

02:11 pm

اسلام میں غازی اور شہید کا بڑا رتبہ ہے۔کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں جان دینے والوں کا پہلا خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے جنت میں اس کا گھر تعمیر ہو جاتا ہے
اسلام میں غازی اور شہید کا بڑا رتبہ ہے۔کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں جان دینے والوں کا پہلا خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے جنت میں اس کا گھر تعمیر ہو جاتا ہے۔غازی کے لئے بھی ایسے ہی احکامات ہیں ۔لیکن آج میں جن شخصیات کا ذکر کر رہا ہوں یہ دونوں غازی ہیں اور انہوں نے ناموس رسالت کے لئے یہ بلند مرتبے حاصل کئے ہیں ۔غازی علم دین اور غازی مرید حسین ۔ غازی علم دین کا تعلق لاہور سے تھا اور وہیں دفن ہیں ۔ غازی مرید حسین کا تعلق چکوال سے تھا اور چکوال کے قریب اپنے آبائی گاؤں ’’بھلہ‘‘ میں دفن ہیں۔ غازی علم دین کا تعلق لاہور کی ترکھان فیملی سے تھا اور غازی مرید حسین کا تعلق چکوال کی معروف فیملی کہوٹ قریش سے تھا۔قربانی اور نیکی میں دونوں کے کوئی فرق نہیں تھا۔دونوں نے ایک جیسے مجرموں کا ایک جیسا حشر کیا۔پھر جیل کے اندر اُن کے حوالے سے معجزات کا ذکر بھی ایک جیسا ملتا ہے۔غازی علم دین کے جسدِ خاکی کو حضرت علامہ اقبالؒ نے اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر لحد میں اتارا۔جو اِن دونوں شخصیات کے لئے اعزاز کی بات تھی۔دونوں عاشقِ رسولؐ تھے۔غازی علم دین کے جنازے میں کھڑے ہوتے ہوئے علامہ اقبالؒ نے ایک جملہ کہا جو ٹیپو سلطان کے اس جملے کہ ’’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے‘‘ کی طرح تاریخ کا حصہ بن گیا کہ ( اسیں تے گلاں ای کر دے رہ گئے ترکھانڑاں دا منڈا بازی لے گیا) یعنی ہم باتیں ہی کرتے رہے ترکھانوں کا لڑکا بازی لے گیا۔اس کے بعد چونکہ علامہ اقبال اور غازی علم دین کو ماشاء اللہ میڈیا کوریج بھی ان کے مرتبے کے مطابق ملی۔ ان کی تاریخ پیدائش اور وفات پراخبارات کے پورے پورے رنگین صفحات شائع ہوتے ہیں ۔اللہ ان کو ان شخصیات پر مزید لکھنے اور تحقیق کرنے کی توفیق دے۔لیکن مجھے شکوہ ہے کہ غازی مرید حسین کا مزار اسلام آباد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر ’’چکوال‘‘ ہونے کے باوجود میڈیا اس طرح انصاف نہیں کر رہا جس کے غازی مرید حسین حقدار ہیں ۔چکوال کے صحافی اپنے طور پر غازی مرید حسین کے لئے کافی کچھ لکھ رہے ہیں ۔ لیکن آج میرا موضوع ایک ولی ٔ کامل مولوی غلام محمد ہیں ۔مولوی غلام محمد وہ شخصیت ہیں جنہوں نے غازی مرید حسین کی نمازِ جنازہ پڑھائی تھی۔یہ بات سن کر آپ حیران ہونگے۔ یہ تو بہت سے لوگوں نے سن رکھا ہے کہ غازی مرید حسین جب جہلم جیل میں اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہے تھے تو رات کو ان کی موت کی کوٹھڑی میں نور کی روشنی ہو جاتی تھی اور باتوں کی آوازیں بھی آتی تھیں ۔ان کے ساتھ والی کوٹھڑی میں ہندو قید تھا جس کا صحیح نام میں بھول رہا ہوں ۔وہ صبح شام جب قیدیوں کو باہر ٹہلانے کے لئے نکالا جاتا تو غازی صاحب سے اس بات کا تقاضا کرتا کہ یہ سب کیا ماجرا ہے۔ایک دن غازی مرید حسین نے اسے بتایا تو وہ حیران ہو گیا۔کچھ دن سوچ و فکر کے بعد اس نے غازی صاحب سے تقاضا کیا کہ آپ مجھے مسلمان کریں ۔ تمام انتظامات ہونے اور مسلمان کرنے کے بعد غازی صاحب نے خود اس نئے مسلمان ہونے والے کا نام غلام رسول رکھا۔ہندو سے مسلمان ہونے والے شخص کو غازی صاحب نے بتایا کہ رات کو میری جیل کوٹھی میں سرورِ کائنات محمد مصطفیﷺ خود تشریف لاتے ہیں ۔ وہی میرے ساتھ گفتگو کر رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ہی مجھے اجازت دی کہ میں آپ سے ان ملاقاتوں کا ذکر کر دوں ۔اس کے ساتھ ہی غازی صاحب نے کہا کہ مجھے حضور پاک ﷺ نے ایک اور حکم بھی دیا ہے کہ میرا جنازہ مولوی غلام محمد ’’سدوال‘‘ پڑھائیں گے۔اس خواہش کا اپنی طرف سے اپنے لواحقین کو بتا دیا کہ میرے گاؤں میرا جنازہ مولوی غلام محمد سدوال والے پڑھائیں گے۔غازی صاحب نے جس کو مسلمان کیا اس کا نام غلام رسول اور جنہوں نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ان کا نام غلام محمد تھا۔دونوں کا چناؤ حضور سرور کائنات ﷺ کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔ اس وقت آبادی بہت کم تھی پھر بھی سابق وفاقی وزیر جنرل عبد المجید جو خود اس جنازے میں شریک تھے کے مطابق اس جنازے میںہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ویسے پاکستان بھر میں اولیائے اللہ اور علمائے کرام کی کمی نہیں تھی اور سب لوگ ایک عاشقِ رسول کی نمازِ جنازہ پڑھانے کو اپنا اعزاز سمجھتے ۔ ایسی صورت میں موت کی کوٹھڑی میں حضور  ﷺ خود تشریف لا کر اپنے عاشق کو واضع الفاظ میں بتا جاتے ہیں کہ مولوی غلام محمد آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔پھر اس شخص کی شان کا آپ خود اندازہ لگا لیں۔
راقم کے والد محترم بابو مہدی خان مولوی صاحب کے بہت بڑے مداح اور حضرت پیر مہر علی شاہ کے مرید تھے ۔ زندگی میں ایک وقت آیا وہ بہت پریشان تھے تو اکثر مولوی غلام محمد صاحب کو ساتھ لے کرگولڑہ شریف حاضری دیتے۔والد صاحب نے مجھے اکلوتی اولاد ہوتے ہوئے تصوف کی خاصی تربیت دی اور مجھے اکثر کہا کرتے تھے کہ مولوی غلام محمد موجودہ صدی کے بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔ کبھی دل گھبرائے اور گولڑہ شریف حاضری نہ دے سکو تو سدوال اپنے گاؤں باباشہید اور مولوی غلام محمد کے مزارِ اقدس پر حاضر ہو جانا اللہ آپ کی مشکلیں آسان فرما دے گا۔اپنے کالم میں چوہدری خیرمہدی کے اس جذبے کی بھی تعریف کرنی ہے کہ جب غازی صاحب کا  جسدِ خاکی جہلم سے چکوال کی طرف روانہ ہوا تو راستے میںجگہ جگہ نمازِ جنازہ کا اہتمام ہو رہا تھا۔چکوال میں ان کے آبائی گاؤں میں تاحدِ نگاہ ہجوم نظر آ رہا تھا ۔ بہت سارے علمائے کرام کی خواہش تھی کہ عاشقِ رسولؐ کی نماز ِ جنازہ پڑھانے کی سعادت حاصل کر سکیں ۔لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے جنازے کا فیصلہ مدینہ میں ہو گیا تھا۔مدینے والے نے اپنے عاشق کو بتا دیا تھا اور عاشق رسولؐ نے ہمیں آگاہ کر دیا ہے۔لہٰذا جنازہ مولوی غلام محمد ہی پڑھائیں گے۔میرا شمار بھی پیر گولڑہ کے مریدوں میں ہوتا ہے۔میری مولوی غلام محمد کے لواحقین اور اولاد سے گزارش ہو گی کہ وہ مولوی صاحب کا مزار تعمیر کریں تاکہ جو لوگ غازی مرید حسین یا گولڑہ شریف سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں وہ جب بھی اس قبرستان میں جائیں تو مولوی صاحب کے مزار پر بھی جا کر فاتحہ شریف پڑھ سکیں اگر کسی وجہ سے مزار تعمیر ممکن نہ ہو تو کم از کم کوئی نمایاں پتھر ضرور لگانا چاہیئے۔مولوی غلام محمد صاحب کی تاریخ پیدائش 23دسمبر 1885ء ہے اور تاریخ وفات 10دسمبر 1964ء ہے وہ سدوال تحصیل چکوال میں پیدا ہوئے اور سدوال میں ہی مدفون ہیں ۔لفظ عرس عروس سے نکلا ہے۔جس کا مطلب ہے ملنا یا ملاپ۔اس لئے مولوی صاحب کے اہلِ خاندان کو چاہیئے کہ زیادہ نہیں تو ایک ولی اللہ کی ملاقات کی خوشی میں اپنے گھروں میں چراغاں ضرور کیا کریں۔عاشقِ رسولؐ عاشق اللہ بھی ہوتے ہیں جو اللہ کے عشق میں بس اللہ کے ہی ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے انہی لوگوں کے لئے ولی ٔ  کامل حضرت میاں محمد بخشؒ کھڑی شریف نے اپنی شہرہ ٔ آفاق کتاب’’ سیف الملوک‘‘ میں لکھا:
’’عاشق تے شہید محمد نیں محتاج کفن دا‘‘
 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری