02:11 pm
اغیارکی سازشیں اوراسلام

اغیارکی سازشیں اوراسلام

02:11 pm

اس سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے درج ذیل تدابیرپرعمل ناگزیر ہے۔
(گزشتہ سے پیوستہ)
اس سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے درج ذیل تدابیرپرعمل ناگزیر ہے۔
1۔تمام اسلامی ممالک ایوانِ کفرمیں سرنگوں ہونے کی بجائے آپس میں اتحادومحبت کی فضا پیداکریں۔
2۔ اوآئی سی کوواقعتامتحرک وفعال بنایا جائے۔
3۔اپنے اندرونی معاملات میں استعماریت کی دخل اندازی کوسختی سے روکاجائے۔
4۔اپنی دفاعی صلاحیتوں کومضبوط بنایا جائے۔
اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دنیا کو بالعموم اوراسلامی دنیاکوبالخصوص اقتصادی طور پر اپنا یرغمال بنارکھاہے۔آج کی مادی دنیا نے انسان کی مادی خواہشوں کوبے لگام کردیاہے کہ ہر شخص اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہرحدتک جانے کیلئے تیارہوگیاہے۔ سلسلہ مال ودولت کا ارتکاز محض ایک مخصوص طبقے تک محدود ہوکر رہ گیا ہے، جس نے معاشرے میں بے چینی واضطراب کو جنم دیااوریہی بے چینی واضطراب کی کوکھ سے جرائم جنم لیتے ہیں،گویااقتصادی بحران کادائرہ اثرونفوذ پورے معاشرے کو اپنے احاطے میں لیے ہوئے ہے۔ اسلامی دنیا میں ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ذریعے یہ اقتصادی بحران بڑے غیرمحسوس طریقے سے اثراندازہواحتی کہ حکومتیں بھی ان کے سامنے بے بس ہوگئیں۔انگریزوں نے قارہ ہندکو اقتصادیات ہی کی راہ سے اپنایرغمال بنایاتھااور آج پھراسلامی دنیااسی راہ سے مغلوب ہو رہی ہے۔یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ صرف ہماری اقتصادی جڑوں پرضربِ کاری لگارہی ہیں بلکہ اپنی مصنوعات ومشروبات میں حرام اجزاکوشامل کرکے مسلمانوں کے ایمان پربھی نقبِ زن ہورہی ہیں۔یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی آمدنی کاایک معتدبہ حصہ اسرائیل کے تحفظات کیلئے وقف کردیتی ہیں، گویامسلمان ان کمپنیوں کی مصنوعات خرید کر خوداپنی تباہی وہلاکت کاسامان تیارکررہے ہیں۔اقتصادی طورپراس بحران سے نکلنے کیلئے ناگزیرہے کہ:
1۔اسلامی حکومتیں ملک کے اندرہونے والی صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کریں۔
2۔ان تمام مصنوعات وسامان اکل وشرب پرسرکاری سطح پرپابندی عائدکی جائے، جس  میں حرام اجزاکی آمیزش ہو۔
3۔مسلمان خریدارسب سے پہلے اسلامی اداروں کی تیارکردہ مصنوعات کوفوقیت دیں،اس کے بعدان اداروں کی مصنوعات خریدیں جن کی آمدنی اسلام دشمنی میں صرف نہ ہورہی ہوجیسے چین،کوریاوغیرہماکی مصنوعات۔
اس وقت مسلم امہ کوعلمی میدانوں میں بہت بڑاچیلنج درپیش ہے۔ایک طرف قدامت پسند علماہیں جواصابتِ فکروصلابتِ رائے سے محروم رسومات ہی کودین سمجھ بیٹھے ہیں۔سلف نے جوکچھ اپنے اجتہادوقیاس سے کہہ دیاہے اسے دین کے اصل سرچشمہ مصفا پرفوقیت دیتے ہیں۔دوسری طرف تجددپسندعلماکی کھیپ تیارہورہی ہے جودین کے ہرمعاملے میں اپنے عقلِ ناقص کی پیوندکاری ضروری سمجھتے ہیں۔
علمی طورپرجوسرمایہ اس وقت جمع ہو رہا ہے اس میں اسلامی فکرکے احیاکی غذا مفقود ہے۔فروعات پرکتابوں کے انبارلگ رہے ہیں۔ ہرروزنت نئی سنتیں ایجادہورہی ہیں۔ہمارے پاس قرآن موجودہے جس نے چودہ صدیاں قبل یہ دعوی کیا تھا کہ ’’ اللہ کی یاد ہی میں دلوں کا چین ہے‘‘ لیکن افسوس کہ ہم اپنے دل شکستہ کی تسکین کیلئے آلاتِ لہوولعب کے خوگربنتے چلے گئے اوراب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ:
وکاس شربت علی لذ
واخری تداویت منہا بہا
کتاب وسنت سے اعراض مسلمانوں کی ہیئتِ اجتماعی کاسب سے بڑاعلمی سانحہ تھا۔غیرمسلم اسکالرزکاعلمی پروپیگنڈہ اپنے عروج پرپہنچ چکا ہے، جس نے عالمی رائے عامہ پرنہایت گمراہ کن اثر ڈالا ہے، اس کے برعکس مسلم اسکالرزکی کثیرتعداد اپنی قلمی جولانیاں اندرونی اختلافات کی نذرکرتی رہیں۔ بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے ڈاکٹر کمال صلیبی (جن کا نسلی ربط یہودیوں سے بھی ہے) نے یہ انکشافِ جدیدکیاکہ یہودیوں کااصل وطن فلسطین نہیں بلکہ منطقہ عہد سعودی عرب ہے۔ایک دوسرے یہودی مستشرق پروفیسر برنارڈ ڈیوس نے ’’دی جیوزآف اسلام‘‘میں اسلام کے نمودکومسیحی علم الاساطیراوریہودی خرافات سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔ریسرچ کے جدید اسالیب کواستعمال کرتے ہوئے موصوف نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسلام نے علمی وفکری غذایہودیت سے حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ مغرب کابیشتر تحریری اثاثہ اسی قسم کی زہرآلودمسموم تحقیقات سے معمور ہے لیکن مسلم اسکالرزنے اس کی تردیدمیں جوکچھ تحریری اثاثہ جمع کیااسے خود مسلمانوں کی اکثریت نے لائقِ اعتنا نہیں سمجھا جس کی وجہ سے ان کی آوازصدابصحراہوکررہ گئی۔اب کچھ اجتماعی کوششیں کی جارہی ہیں۔اللہ اس کے دائرہ اثرونفوذمیں اضافہ فرمائے۔آمین۔علمی میدانوں میں مسلم اسکالرزاوراربابِ اقتدارکوبالخصوص درج ذیل امورپیشِ نظر رکھنے چاہئیں:
1۔اسلامی ممالک کی تعلیمی پالیسی میں دین کو اچھو ت کی جوحیثیت دی گئی ہے،اس کے صحیح مقام کوواضح اورنمایاں کرنے کی کوشش کی جائے۔
2۔تعلیم کیلئے کی گئی تمام اصلاحات اس وقت تک غیرمؤثر رہیں گی جب تک کہ میڈیاکومشرف بہ اسلام نہ کرلیاجائے۔مجھے اس امرکاشدیداحساس ہے کہ میڈیاکوکوئی معجزہ ہی مشرف بہ اسلام کر سکتا ہے لیکن گزشتہ چند برسوں  سے میڈیاجس آزادی کے سفرپرگامزن ہے اس نے طہارتِ فکرونظراور نظافت روح وقلب کے تصورکومجروح کردیاہے بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کامیڈیاجس اندازسے بسنت کی بہاروںاورویلنٹائن ڈے کی معصومیت کا پرچارکرتی ہے،وہ انتہائی افسوسناک ہے۔
3۔دینی ادارے ہوں یاانفرادی شخصیتیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ وسعتِ قلبی کے ساتھ دینی خدمت کیلئے مستعد ہوں،ایک دوسرے کو برداشت کرنے اورہم آہنگی کی فضاپیدا کرنے کی سعی کی جائے۔
4۔مستشرقین کی وہ تحریریں جواسلام کی حقانیت کاپرچارکرتی ہوں،ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیرکی جائے۔مثلاڈاکٹرفرینک ٹیلرنے اپنی کتاب’’فزکس آف موریلیٹی‘‘میں جواہم ترین سائنسی انکشافات کیے ہیں اس سے اسلامی عقیدے کااثبات ہوتاہے۔اسی طرح عالمی شہرت یافتہ ’’موریس بوکائلے کی کتاب۔دی بائبل،دی قرآن اینڈسائنس‘‘بھی اس حوالے سے مفید کتاب ہے۔اس قسم کے علمی سرمائے کوزیادہ سے زیادہ عام کیاجائے۔ 
5۔آج تک یہ سمجھاجاتارہاہے کہ قرآن مسلمانوں کی کتاب ہے لیکن یہ غلط ہے کیونکہ قرآن توانسانوں کی کتاب ہے اورحاملینِ قرآن کاسب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ انسانیت کواس کی متاع گم گشتہ لوٹا دیں۔ دین کی خدمت ایک بہت بڑی سعادت ہے وگرنہ یہ توظاہرہے کہ اللہ کادین میری،آپ کی یاکسی فردِ انسانی کی خدمت کامحتاج نہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ اللہ کادین بھی کبھی معدوم ہوجائے۔’’ وہی توہے جس نے اپنے پیغمبر کوہدایت اوردین حق دے کربھیجاتاکہ اسے اورسب دینوں پرغالب کرے خواہ مشرکوں کو برا   ہی لگے (صف:9)
آج ہم عمل کی دنیامیں ہیں اوراحتساب کاوقت نہیں آیا۔کل میدانِ احتساب میں ہوں گے اورعمل کاکوئی موقع نہ ہوگا۔آیئے اس سے پہلے کہ وقت کی ساعتیں دغادے جائیں،ہم خلوص وانابت کے جذبے سے سرشارہوکرجوکچھ ممکن ہوکرگزریں۔
 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری