01:42 pm
عیاردشمن کے  ساجھے دار  

عیاردشمن کے  ساجھے دار  

01:42 pm

 پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ خطرہ حد سے بڑھا ہے ! خفیہ اداروں کی فراہم کردہ معلومات یقیناً اتنی حساس ہیں کہ ریاست کے اہم وزیر کو بیرون ملک بیٹھ کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا پڑا ۔ مسئلہ وہی عشروں پرانا ہے کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے۔ پاکستان کو بزور طاقت کچلنے کی خواہش شدت پسند بی جے پی کے جنونی نیتائوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ پاکستان نے ریاستی سطح پر بھارت کی جانب سے جنگی مہم جوئی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے یہ دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں۔ خصوصاً پاکستان کی جوہری استعداد کا محور ہمیشہ سے بھارت کی عددی برتری پر مبنی فوجی مہم جوئی کا سدباب کرنا رہا ہے۔ یہ کوئی حسن اتفاق نہیں کہ بھارت نے پاکستانی خدشات کے اظہار کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں ایل او سی پر سیز فائر کی پابندی کو جانچنے کے لیے قریباً اڑتالیس برس سے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں عالمی فوجی مبصرین تعینات ہیں ۔ بھارت نہ تو اس اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار داد کو تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصرین کو رسائی دیتا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ عالمی فوجی مبصرین کی آزادانہ رسائی کی صورت میں جعلی دہشت گرد حملوں اور فالس فلیگ آپریشنز کا بھانڈہ پھوٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر اقوام متحدہ کا ردعمل یہ بھی واضح کر دے گا کہ یہ عالمی ادارہ کشمیر کے معاملے میں کتنا انصاف پسند اور غیر جانبدار ہے۔ 
کچھ عرصے سے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا شوشا چھوڑ کر مودی سرکار بھارتی عوام پر اپنی دلیری کی دھاک بٹھانے کی عادی ہو چکی ہے۔ اوڑی کیمپ حملے کے ڈرامے کے بعد پہلی مرتبہ مودی سرکار نے ان دیکھے سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا ۔ بھارت کی حزب اختلاف ، غیر جانبدار میڈیا اور عالمی مبصرین میں ان جھوٹے دعووں کی خوب بھد اڑی۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی سورمائوں نے بالا کوٹ تک پہنچنے کی جرات تو کی لیکن پاک فضائیہ کے بروقت رد عمل پر بمشکل اپنی لنگوٹی بچا کر بھاگنا پڑا۔ اس تاریخی بہادری کا نتیجہ ایک کوے کی ہلاکت اور چند درختوں کی بر بادی کی صورت نکلا۔ ابھی بھارت میں جھوٹ ساز کارخانوں کی گھڑی ہوئی داستانوں پر جشن شروع ہی ہوا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے گرانے کے ساتھ ایک سورما کو گرفتار کر کے مودی سرکار کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ دستیاب اطلاعات یہی ہیں کہ اُس موقع پر پاکستان کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی جلن بھارتی افواج اور بی جے پی کے نیتا ابھی تک محسوس کر رہے ہیں۔ کمال یہ ہے کہ تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بی جے پی نے میڈیا پر پاکستان دشمنی کی مہم اس عیاری سے چلائی کہ اپنی عسکری شکست کو انتخابی فتح میں بدل ڈالا ۔ بھارتی میڈیا اور حزب اختلاف نے بارہا مودی سرکار کے جعلی سرجیکل سٹرائیکس کی حقیقت کو چیلنج کیا ۔ سوشل میڈیا پر بھارت کے سابقہ فوجیوں اور دفاعی مبصرین کے ایسے کئی ویڈیو کلپ دستیاب ہیں جن میں پلوامہ اور اوڑی کیمپ حملوں کو بھاجپا سرکار کا ڈرامہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کونسے عوامل بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت پر مجبور کر رہے ہیں۔ گو خطے میں جاری کشمکش اس کا بڑا محرک ہے لیکن بھارتی کا اندرونی خلفشار مودی سرکار کے اعصاب پر بری طرح سوار ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے لداخ سرحدی تنازعے میں چین کے ہاتھوں بھارتی سورما ہزیمت اٹھا رہے ہیں ۔ اب تک ہونے والے آٹھ مذاکراتی ادوار میں چین اپنے موقف سے ٹس سے مس نہیں ہوا۔ مودی سرکار کبھی چین کو دھمکیاں دے کر اپنی عوام کو دلیرپن کا تاثر دیتی ہے تو کبھی مذاکرات کے لیے منتیں کرتی ہے۔ 
بھارتی اپوزیشن اور غیر جانبدار میڈیا نے مودی سرکار کو اس معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کشمیر ی عوام ریاستی خود مختاری کے خاتمے ، حق ملکیت کے متنازعہ قوانین اور آبادی کا تناسب بدلنے کی وارداتوں پر احتجاج کناں ہیں۔ سابقہ کٹھ پتلی وزائے اعلیٰ تک مودی سرکار کے خلاف صف آراء ہیں۔ پاکستان تمام عالمی فورمز پر بھارتی جارحیت اور سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اٹھا کر بھر پور تعاقب کر رہا ہے۔ بھارتی مسلمان متنازعہ شہریتی قوانین ، مذہبی تشدد ، نسل کشی اور عبادت گاہوں کی مسماری جیسے سنگین معاملات پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ سکھ اور عیسائی اقلیتیں ہندوتوا بریگیڈ کی منظم جارحیت پر صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں ۔ دلتوں سمیت نچلی ذات کہلانے والے تمام طبقات بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا رونا رو رہے ہیں۔ نئے فارمز قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کی پنجاب سے اٹھنے والی لہر نے مودی سرکار کی چولیں ہلا دی ہیں۔ عالمی راہنما بھارت کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔ مودی کا جگماتا بھارت(شائننگ انڈیا) اب بلبلا تا بھارت( کرائنگ انڈیا) بن کر عالمی منظر نامے پر ابھرا ہے۔ افغانستان میں پاکستان نے کافی حد تک بھارتی بساط لپیٹ رکھی ہے۔ امریکہ کی یاری میں علاقائی قوتوں سے کشیدگی بڑھا کر مودی سرکار نے بھارت سمیت پورے خطے کے لیے نئے بحران پیدا کر دئیے ہیں۔ اندرونی خلفشار اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا بھارتی شافی نسخہ یہی ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگی مہم جوئی کی چنگاری کو بھڑکا کر شعلہ بنایا جائے۔ وزیر خارجہ نے نشاندہی کی ہے کہ بھارت اپنے پارٹنرز سے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے منظوری حاصل کر رہا ہے۔ قومی سطح پر ہماری قیادت کو یہ تعین کر لینا چاہیئے کہ عیار بھارت کے ساجھے دار کون کون ہیں؟ قوم امید کرتی ہے کہ اس تشویش ناک صورت حال میں حکمراں اور حزب اختلاف ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے قومی سلامتی کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اپنا کر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔

 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری