01:43 pm
عشیق الحسن اور میانوالی

عشیق الحسن اور میانوالی

01:43 pm

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اور خوبصورت شہر آکلینڈ میں پرسکون کیفے میں فلائیٹ سارجنٹ عاشق الحسن یا عشیق الحسن سے ملاقات ہر لحاظ سے حیران کن تھی۔ ریاضی کے کلیے کے مطابق ہماری ملاقات کے امکانات انتہائی کم ہونے چاہیے تھے۔ ہم مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔  وہ میرے والد محترم کی عمر کے تھے ، وہ نیوزی لینڈ میں رہتے تھے اور میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر تھا۔ ہاں ایک بات مشترک کہی جاسکتی تھی کہ ہم دونوں پاکستان ائیرفورس میں سروس کرچکے تھے لیکن مختلف ادوار میں …
وہ بنگلہ دیش سے نیوزی لینڈ ستر کی دہائی کے اواخر میں آئے تھے اور مختلف کام  کرتے رہے تھے جن میں ٹیکسی چلانے سے لے کر ایک ذبحہ خانے میں کام کرنے او ر پھر اپنے سٹور کی ملکیت شامل تھے۔ جب ہم ملے تو وہ ایک نیم  ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے۔ ان کا بیٹا ڈاکٹر شریف الحسن ہماری ملاقات کا محرک تھا۔
’’اللہ سبحان تعالیٰ نے مجھے بہت نوازا ہے لیکن پچھتاو ے ہیں، کسک ہے، یادیں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’تو پھر آپ واپس  بنگلہ دیش کیوں نہیں چلے جاتے؟‘‘ میں نے پوچھا ’’بنگلہ دیش کہاں جائوں؟ میرا وہاں کوئی گھر نہیں ، کوئی اثاثے نہیں۔ ہاں میرے والد کا راولپنڈی میں گھر ہوا کرتا تھا۔‘‘
میرے کان کھڑے ہوئے ’’راولپنڈی میں کہاں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’کیا آپ راولپنڈی سے ہو؟‘‘ میں نے اثبات سے سر ہلایا۔ کتنی ہی دیر وہ پنڈی کے بارے میں پوچھتے رہے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو جھلملاتے تھے۔
پھر انہوں نے بتایا ’’میرے والد برٹش آرمی کے دہلی آفس میں سویلین کلرک تھے۔1947 ء میں انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا اور انہیں کراچی بھیج دیا گیا۔ میری پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ کراچی سے ان کی پوسٹنگ راولپنڈی ہوگئی۔ ہم لالکڑتی رہتے  رہے اور پھر سیٹلائٹ ٹائون آگئے۔ میں ڈینز ہائی سکول اور بعد میں مسلم ہائی سکول میں پڑھتا رہا۔
پھر میں ائیرفورس  میں بھرتی ہوگیا۔ 1965 ء کی جنگ کے دنوں میں ماڑی پور میں  تھا۔1969 ء میں میرے والد کا انتقال ہوگیا۔ والدہ ان کی میت  مشرق پاکستان لے کر جانا چاہتی تھیں لیکن ہم بہن بھائیوں نے راولپنڈی میں ہی ان کی تدفین کا فیصلہ کیا۔ اچھا ہوا وہ پہلے ہی چلے گئے اور انہوں نے 1970 ء کے بعد کے واقعات نہیں دیکھے۔ وہ محمد علی جناح کے عاشق تھے اور سرکاری ملازم ہونے کے باوجود ایوب خان کے مقابل صدارتی الیکشن میں فاطمہ جناح کے پرجوش حامی تھے۔
1970 ء کے انتخابات سے تھوڑا پہلے میری شادی ہوگئی۔ میں اس وقت کارپورل تھا اور پی اے ایف بیس میانوالی میں تعینات تھا۔ مجھے کیمپ میں گھر مل گیا۔ چھوٹا بھائی ڈھاکہ یونیورسٹی چلا گیا تھا اس لئے والدہ اور میری بہن ہمارے پاس میانوالی آگئیں۔ اس زمانے میں میانوالی چھوٹا سا قصبہ تھا لیکن ہمیں بہت پسند آیا تھا کیونکہ وہاں عمدہ مچھلی وافر ملا کرتی تھی۔
ملک میں فوجی حکومت تھی اور خیال تھا کہ الیکشن کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن عجیب حالات ہوگئے اور ٹھیک ہونے کے بجائے سب کچھ بگڑ گیا۔ اس وقت تو سمجھ نہ تھی لیکن آج میں سمجھ سکتا ہوں کہ فوجی حکومت کا مشرقی پاکستان الیکشن پلان فیل  ہوگیا تھا۔ فوجی حکا م چاہتے تھے کہ کسی پارٹی کو اکثریت حاصل نہ ہوسکے لیکن عوامی لیگ کے کارکنوں اور عوام  نے بھی وہ منصوبہ کامیاب نہ ہونے دیا۔ فوج نے ہاتھ اٹھالیا اور یوں عوامی لیگ کو کھلی چھٹی مل گئی ورنہ ایسا ہرگز نہ تھا کہ مشرق پاکستان میں عوامی لیگ کے علاوہ کوئی جماعت تھی ہی نہیں۔
لیکن اور وجوہات بھی تھیں۔ ایک تلخ حقیقت تھی کہ مغربی پاکستان کے لوگ خصوصاً کھاتے پیتے آسودہ لوگ بنگالیوں کو کمتر سمجھتے تھے۔ بنگلہ زبان کے کچھ الفاظ اور آوازیں اردو سے فرق ہیں۔ جس طرح عربی زبان میں ’پ‘ نہیں ہوتی تو وہ پاکستان کو باکستان بولتے ہیں۔ میرے نام کو ہی لے لو ہم اپنے لہجے میں بولتے ہیں تو عشیق الحسن سنائی دیتا ہے لیکن آپ عاشق الحسن بولو گے اور ہوسکتا ہے ہنسو بھی۔ تو ہم بنگالیوں کی بول چال کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ میں واقعی دل ہی دل میں ہنسا تھا۔
 عشیق الحسن کی کہانی جاری  تھی ’’بنگال میں  موسیقی کو پسند کیا جاتا تھا اور سنگیت سے محبت عام تھی۔ میری والدہ اور بہن عمدہ ستار بجایا کرتی تھیں۔ اسے بھی مغربی پاکستان میں ناپسند کیا جاتا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا تھا کہ ہم ہندوئوں سے بہت متاثر یا زیر اثر ہیں بلکہ ہمارا اسلام بھی مشکوک سمجھا جاتا تھا۔ بدقسمتی سے الیکشن کے بعد منتخب اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا جاسکتا اور پھر مارچ1971 ء میں آرمی ایکشن شروع ہوگیا۔ ہم تو مغربی پاکستان میں تھے لیکن مشرقی پاکستان میں  جو کچھ ہوا وہ تباہ کن تھا۔ میں نہیںجانتا سول نافرمانی پہلے شروع ہوئی یا مکتی باہنی کیسے بنی اصل بات تو یہ تھی کہ ایسا ہوا ہی  کیوں؟ بھارت کی سازش ہوگی اور فسادات کو ہوا بھی دی ہوگی لیکن انہیں تو ایسا ہی کرنا تھا۔ ہم نے کیا کیا؟
(جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید