01:43 pm
پاک بھارت جنگ اور امریکہ میں ممکنہ مارشل لاء؟

پاک بھارت جنگ اور امریکہ میں ممکنہ مارشل لاء؟

01:43 pm

بزرگ ماہر نجوم  زمرد نقوی کا کہنا ہے کہ دسمبر کے اواخر اور جنوری شروع میں اسٹیلشمنٹ ایک نئے وقت میں داخل ہونا شروع ہو جائے گی۔ شائد یہ 7 جنوری2021 ء سے ہوگا جبکہ لاہور میں مقیم وجدانی گفتگو کرنے والے بزرگ کا خیال رہا ہے کہ انشاء اللہ24 دسمبر سے فوج شدید ترین دبائو سے باہر نکل آئے گی۔ جبکہ عمران خان پر جو  شدید ترین دبائو تھے،  وہ بھی 24 سے ختم ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ ، جبکہ عمران خان7 جنوری سے بشرط زندگی و صحت سیاسی طور پر مستحکم ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے، اپوزیشن کمزور ہوتی جائے گی۔
بھارت کی طرف سے پاکستان پر تیز رفتار، مختصر، شدید ترین جنگی کارروائی امکانی معاملہ میں بہت عرصے سے لکھ رہا ہوں۔ اس میں میرا اپنا تجزیہ بھی ہوتا تھا جبکہ کچھ روحانی وجدان کی راہنمائی بھی۔ اب وزیراعظم عمران خان نے بھی کھل کر کہہ دیا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ بھارت معاشی بدحالی، کسان احتجاج، کرونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے ان مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، اقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشاہ بنایا گیا ہے ، جبکہ منیر اکرم کاسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط۔ 
میں نے اسلام آباد میں بزرگ ماہر نجوم سے حالات کی سنگینی کا پوچھا تو وہ بولے ، امر ربی سے ستاروں کے معاملات کچھ ایسے ہیں جس میں جنگوں، افواج کی نقل و حرکت، افواج کی فیصلہ سازیاں موجودہیں۔ تحمل و برداشت سے جب تک ممکن ہوسکے، جنگ کو  ٹالا جائے، اگر یہ جنگ شروع ہوگئی تو شائد جلدی اس کا رکنا بہت مشکل ہوگا۔ ماہرین نجوم اور روحانی وجدان میزان میں28 مارچ کے بعد سے ، امر ربی سے ، تقدیر الٰہی سے ، حکمت  الٰہی سے انشاء اللہ بھارت اور امریکہ کا بدترین زوال عہد شروع ہونے والا ہے اور پاکستان کے کچھ مسائل جو آج سامنے موجود ہیں ان کی  نوعیت کچھ بدل جائے گی۔ پاکستان کے لئے  دنیا کے ہر ملک کی طرح2021 ء سے 2023 ء تک مشکلات ہیں۔2022 ء سے 2023 ء کا عرصہ  عالمی جنگ کا  منظر نامہ دکھائی دیا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔ خدا اپنی مخلوق پر رحم فرمائے۔ آمین
روحانی وجدان اور نجوم ماہرین کے مطابق امریکہ،  صدر ٹرمپ، ایران،  عرب ممالک و اسرائیل بہت پیچیدہ مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ پھڈے باز ہیں وہ تاحال اپنی شکست کو قبول کررہے ہیں نہ ہی جوبائیڈن کی جیت کو۔ انہوں نے 20 جنوری تک کوئی نیا پھڈا، نئی جنگ، نیا فساد پیدا کرنا ہے۔20 جنوری کو انتقال اقتدار کامرحلہ بہت نازک اور مشکل تر ہوسکتاہے۔ کیا وہ انتقال اقتدار سے انکار کرسکتے ہیں؟ یہ باتیں نجوم میزان اور روحانی وجدان میزان میں مدت سے محسوس ہو رہی ہیں۔
واشنگٹن سے اے ایف پی کی خبر کے مطابق صدارتی الیکشن میں ناکامی کے مسلسل انکار کے  سبب صدر ٹرمپ کو ان کے مشیروں کی طرف سے مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ واشنگٹن میں ایک بے یقینی کی کیفیت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ بڑے نشریاتی اداروں، سی این این ، نیو یارک ٹائمز، وال سٹریٹ جنرل کے مطابق صدر نے جمعہ کے روز بھی وائٹ ہائوس میں ایک غیر معمولی اجلاس بلایا، مختلف آپشنز پر غور ہوا، ملک میں فوج تعینات کرنے کا  مشورہ بھی صدر کو دیا گیا، صدر ٹرمپ الیکٹرانک مشینوں کو قبضے میں لینے کا بھی سوچ ر ہے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ انتخابی مہم کے وکیل سڈنی پاول کو خصوصی نمائندہ بنائیں جو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرے۔ اوول آفس میں صدر ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل مائیکل فالن سے بھی ملاقات کی تھی، جنہوں نے ایف بی آئی کے سامنے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا اور صدر نے انہیں معافی دے دی تھی ۔ جنرل فالن نے چند دن پہلے کہا تھا کہ صدر فوج کی طاقت حاصل کرکے اسے ملک میں تعینات کرسکتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کرواسکتے ہیں۔ البتہ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مارشل لاء لگانے کی تردید کی ہے۔
بفرض محال، اگر سچ مچ امریکہ میں صدر ٹرمپ مارشل لاء لگا دیتے ہیں تو پھر کیا ہوگا؟ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ کیا ہوگا؟ برصغیر میں پاکستان کے ساتھ کیاہوگا؟ وزیراعظم عمران خان کے خلا ف اپوزیشن جو کچھ کررہی ہے اس کے ردعمل میں ریاستی اداروں کے مشورے اور مدد سے وزیراعظم عمران خان کیا کچھ کرسکتے ہیں؟ اس پہلو پر بھی ذرا  سوچا جانا چاہیے۔


 

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری