01:44 pm
کیا بھارت ٹکڑوں میں تبدیل ہوگا؟

کیا بھارت ٹکڑوں میں تبدیل ہوگا؟

01:44 pm

وزیراعظم نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کی حماقت کی گئی تو اس کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا، عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر بھارت نے بے پرواہ ہوکر کوئی جعلی فلیگ آپریشن کیا تو پورے قومی عزم سے اس  کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا… انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دنوں جان بوجھ کر  اقوام متحدہ کی گاڑی  پر فائرنگ کی … گاڑی پر اقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود اسے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف پاکستان نے غیر ملکی فوجی مبصر مشن کی گاڑی پر فائرنگ کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر کو خط بھی لکھ دیا ہے … جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فورسز کا حملہ …پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش ہوسکتی ہے ، بھارت اپنے اندرونی مسائل اور مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے… سوال یہ ہے کہ کیا بھارت واقعی سیکولر ملک ہے؟ اور وہاں بسنے والے ہندو عوام بھی ’’سیکولر‘‘ ذہنیت کے ہی مالک ہیں؟ اگر تو  وہ سب واقعی سیکولر ہیں تو پھر سیکولر ازم میں دہشت  و وحشت، درندگی اور شیطنت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جس کو عالمی دنیا یا برادری کہا جاتا ہے … اس کا بھارت کے ساتھ شفقوں بھرا نرم رویہ دیکھ کر واضح نظر آرہا ہے کہ وہ سب ابھی تک بھارت کو سیکولر ملک ہی سمجھتے چلے آرہے ہیں … نریندر مودی جیسا نیچ ذہنیت رکھنے والا کم ظرف  جس بھارت کا وزیراعظم ہو … اس بھارت سے ’’انسانیت‘‘ کے لئے کسی خیر کی توقع رکھنا عبث ہے ، امریکہ بھارت کا عالمی سرپرست ہے ، ایک امریکی تھنک ٹینک نے مذہبی ، شخصی اور معاشی آزادی کے ضمن میں بھارت کو عالمی انڈیکس میں17پوائنٹس نیچے دھکیل دیا ہے، اب شخصی   و معاشی آزادی میں مزید تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں111ویں نمبر پر آگیا ہے، انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت ہمیشہ سے بدنام چلا آرہا ہے … لیکن بدمعاش نریندر مودی نے تو اس حوالے سے بھارت کی لٹیا ہی ڈبو کے رکھ دی ہے … جس بھارت میں ’’گائے‘‘ یعنی جانور کو ماتا کہہ کر اس کی پوجا اور انسانوں کو درندگی کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہو … وہاں انسانی آزادی کا تصور ہی عنقا ہو جاتا ہے، رہ گئی بات معاشی اور مذہبی آزادی کی … تو بھارتی فورسز اور بھارتی ہندوئوں کی دہشت گردی سے نہ بھارت میں رہنے والے  مسلمان محفوظ ہیں … نہ عیسائی محفوظ ہیں اور نہ ہی سکھ، مسلمانوں کی عبادت گاہوں یعنی مسجدوں پر قبضہ کرنا اور کروانا بھارتی فورسز کامحبوب مشغلہ ہے … صرف بابری مسجد ہی نہیں بلکہ سینکڑوں مساجد کو طاقت کے زور پر مندروں میں تبدیل کیا جاچکا ہے، مسلمانوں پر اہلیت کے باوجود نوکریوں پر پابندیاں ہیں… مسلمانوں پر آزادی کے ساتھ تجارت کرنے کے راستے مکمل مسدود ہیں … اگر ’’سیکولر ازم‘‘ اس کا نام ہے تو ایسا ’’سیکولر ‘ ‘ ملک ، سیکولر فرد اور سیکولر گر وہ ہونے پر ہزاروں بار لعنت،2014 ء میں بھارت کی حکمران بننے والی سیکولر بی جے پی نے تب سے لے کر اب تک بھارت میں انسانیت کو جس طرح سے رسوا کیا … وہ ہر ذی شعور انسان جانتا ہے … نریندر مودی نے بھارت کی سرزمین کو اقلیتوں کے لئے قتل گاہ بنا دیا ہے ، جہاں نہ مسلمان محفوظ ہیں، نہ عیسائی، سکھ اور دلت محفوظ ہیں … ایسے نظر آتا ہے کہ جیسے ابلیس لعین نے نریندر مودی کا روپ دھار رکھا ہو … مودی ایک ایسا بدبخت اور لعنتی ’’انسان‘‘ (اسے انسان لکھنا بھی انسانیت کی توہین) ہے کہ جس نے مذہب کی بنیاد پر  کروڑوں انسانوں کو تقسیم کر دیا، انسانی حقوق کی پامالی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اس وقت دنیا میں بھارت کا کوئی ثانی نہیں، وشوا ہندو پریشد، بی جے پی، آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور دھرم جاگرنی سمیتی جیسی انتہاپسند ہندو تنظیموں کے لئے بھارت جنت بن چکا ہے،  وہ جو بھارتی صحافی خشونت سنگھ نے اپنی کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ میں کہا تھا ’کہ بھارت  ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، پاکستان یا دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کو تباہ نہیں کرے گا … بلکہ یہ اینے آپ ہی متعصبانہ رویوں کی بدولت خودکشی کرے گا… نریندر مودی کی شکل میں بھارت کو جو گوربا چوف ملا ہے … نظر یوں آرہا ہے کہ اس نے بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے راستے پر ڈال دیا ہے … بھارت کہ جس کے گلی کوچوں، سڑکوں اور چوراہوں پر اقلیتوں کے خون کے چھینٹے اڑ رہے ہیں ، جہاں جانور محفوظ او ر انسانی جان و مال عزت و آبرو غیر محفوظ ہوچکی ہے ، اس بھارت کو اگر عالمی برادری نے انسانیت کا پٹہ نہ ڈالا تو  وہ بھارت اپنوں   کے ہاتھوں میں تباہ و برباد ہوکر ایک بھولی بسری داستان بن جائے گا ، وزیراعظم عمران خان نے جو یہ کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کیا تو اس کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا  ، یہ تو اچھا ہے … لیکن انہیں قوم کو یہ یقین دہانی بھی کروانی چاہیے کہ اگر ہماری فورسز کے شیر جوانوں نے دوبارہ کسی بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا، یا کوئی بھارتی فورسز کا افسر ہمارے ہتھے چڑھ گیا تو اسے پروٹوکول کے ساتھ بھارت کے  حوالے نہیں کریں گے اور نہ ہی نریندری مودی جیسے غنڈے اور  بدمعاش کو خواہ مخواہ ’’مس کالیں‘‘ مارنے کی کوشش کریں گے … کیوں کہ جو ٹیپو سلطانؒ ان کا ہیرو ہے … اس نے فرمایا تھا کہ ’’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے۔‘‘

 

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری