01:45 pm
برطانیہ، کرونا بے قابو، ٹرینیں، پروازیں بند

برطانیہ، کرونا بے قابو، ٹرینیں، پروازیں بند

01:45 pm

٭برطانیہ: کرونا بے قابو ہو گیا ہے، وزیراعظم بورس جانسن کا اعلان۔ یورپی ممالک کی برطانوی طیاروں پر پابندی! O ’’عرب امارات 15 لاکھ پاکستانی باشندوں کا دوسرا گھر ہے، ویزوں کی پابندی عارضی ہے‘‘ وزیرخارجہ عبداللہ O پاکستانی وزیرخارجہ کی عرب امارات میں پریس کانفرنسوں پر پابندی O بھارت کو پاک فوج کے چیف کا سخت انتباہO بھارت، کسانوں کے دہلی محاصرے میں مزید شدت، مزید صوبوں کے کسانوں کی شرکتO میثاق جمہوریت دفعہ 23: ’’سینٹ کے انتخابات ہاتھ اٹھا کر ہوں گے‘‘ Oاپوزیشن کے استعفوںپر ارکان اسمبلی کو مٹن بریانی کھلائوں گا: اعظم سواتیO کنٹرول لائن، بھارت کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی تردیدO بھارت کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کی جائے۔ رحمان ملکO کوئٹہ: جے یو آئی کے مرکزی رکن، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین کی مولانا فضل الرحمان پر سخت نکتہ چینی، پارٹی کو سنبھالنے کا اعلان، ’’فضل الرحمان جھوٹا ہے‘‘ محمد خاں شیرانیO فردوس عاشق کا مریم نواز کو باکسنگ کا چیلنج۔
٭دنیا بھر میں کرونا کی نئی قِسم نے وسیع تباہی پھیلا دی ہے۔ برطانیہ میں اس کی شدت قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم اور وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا بے قابو ہو گیا ہے، برطانیہ میں سخت لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے، فرانس، جرمنی، بلجیم اور دوسرے یورپی ممالک نے برطانیہ سے آنے والے طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، فرانس نے ٹرین بھی بند کر دی ہے۔ ان پابندیوں سے برطانیہ میں سفر کا بحران پیدا ہو گیا ہے، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں، لندن میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہو گئی ہے۔ کرونا سے دوسرے شدید متاثر ہونے والے ممالک میںامریکہ، میکسیکو، روس اور بھارت شامل ہیں۔برطانوی ماہرین کے مطابق کرونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے، اس کے باعث کرونا کا وائرس دماغ میں گھس کر اسے مفلوج کر دیتا ہے۔
٭ایک طرف کرونا کی عالم گیر تباہی کا یہ عالم ہے، دوسری طرف پاکستان میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوامی جلسے جلوس کا نیا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر بہت بڑے جلسہ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ن لیگ کی ازخود صدر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں جلسوں اور ریلیوں کا نیا اعلان جاری کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد پر چڑھائی کے لئے نئے اعلانات کئے ہیں اور سندھ اور خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کو بند کرنے کے سرکاری اعلانات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔
٭اس وقت ’’نہائت اہم‘‘ قومی مسئلہ یہ ہے کہ سینٹ کے انتخابات خفیہ ہونے چاہئیں یا ہاتھ اٹھا کر رائے شماری ہونی ضروری ہے؟ حکومت کی نئی قلا بازی یہ ہے کہ سینٹ کے موجودہ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کے موقع پر خفیہ رائے شماری کرائی گئی، اس سے فائدہ اٹھا کر اکثریتی اپوزیشن کے ووٹ توڑے گئے اور اقلیت میں ہونے کے باوجود صادق سنجرانی کامیاب رہے۔ اب سینٹ کے 52 ارکان مارچ میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ان میں تحریک انصاف کو واضح اور نمایاں کامیابی اور اکثریت دکھائی دے رہی ہے مگر خفیہ رائے شماری سے برعکس نتیجہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ اس لئے خفیہ کی بجائے ہاتھ اٹھا کر یا ووٹ کی پرچی دکھا کر ووٹ ڈالے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس مطالبہ کی اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیاں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کا بھی دوغلا پن اور بے اصولی دیکھیں کہ 16 مئی 2006ء میں لندن میں میاں نوازشریف اور بے نظیر بھٹو میں طے پانے والے ’’میثاق جمہوریت‘‘ میں دونوں پارٹیوں نے سینٹ میں کھلی رائے شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاہدہ کی دفعہ 23 میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ’’کرپشن اورفلورکراسنگ کو روکنے کے لئے سینٹ کی براہ راست اور بالواسطہ نشستوںکے انتخابات میں قابل شناخت کھلی ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔‘‘ اس عہد نامے پر نوازشریف اور ان کے ساتھی احسن اقبال، چودھری نثار، اقبال ظفر جھگڑا، شہباز شریف، غوث علی شاہ نے دستخط کئے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے دستخط کرنے والوں میں بے نظیر بھٹو، مخدوم امین فہیم، رضا ربانی، سید خورشید شاہ، چودھری اعتزاز احسن اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ اب ڈھٹائی کا عالم کہ حکومت نے سینٹ کے چیئرمین کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرایا اب کھلی رائے شماری کا ڈھول بجا رہی ہے۔ اور میثاق جمہوریت میں کھلی رائے شماری کا مطالبہ کرنے والی پیپلزپارٹی خفیہ رائے شماری کا راگ الاپ رہی ہے۔ بے اصولی، دوغلا پن اور مکر و فریب کا کھلا مظاہرہ! اقتدار کی چوکھٹ پار کرنے کے لئے آئین یا میثاق جمہوریت سب پس پُشت، ذاتی ہوس اقتدار کے سامنے اصول، دیانت، صداقت سب بھاڑ میں! اب وہی احسن اقبال وہی راجہ پرویز اشرف میثاق جمہوریت کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔
٭پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اچانک عرب امارات گئے، وہاں کے حکمرانوں سے مذاکرات کے بعد واپس آئے، خوشی کا اظہار کیا کہ عرب امارات میں بہت پذیرائی ہوئی اور دورہ بہت کامیاب رہا۔! مگر…مگر خبررساں ادارے حتیٰ کہ الجزیرہ ٹیلی ویژن کیا بتا رہا ہے؟ ان خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ نے دبئی میں ایک بیان میں عرب امارات کے دل و جان سے زیادہ عزیز بھارت کے خلاف سخت باتیں کہہ دیں۔ اس پر بھارت نے سخت اعتراض کیا۔ وزیرخارجہ کی دبئی میں پریس کانفرنس پر پابندی لگا دی گئی۔ وہ پاکستان کے قونصل خانے میں اپنے ہی لوگوں سے بات چیت تک محدود رہے۔ اس میں مدعو کئے جانے والے عرب امارات کے اور غیر ملکی صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا۔ یہی کچھ ابوظہبی میں ہوا۔ وہاں پر بھی پریس کانفرنس پر پابندی لگا دی گئی اور وزیرخارجہ کا بیان صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گیا! وزارت خارجہ کا ڈھنڈورا کہ دورہ بہت کامیاب رہا!!
٭مجھے مولانا فضل الرحمان پر ان کے نہائت قریبی ساتھی مولانا محمد خاں شیروانی کی سخت تنقید اور عمران خاں کی حمائت پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ یہ کچھ پہلے ہی دکھائی دے رہا تھا۔ مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمن کے دیرینہ رفیق ہیں۔ 2013ء سے اب تک جمعیت کی ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقہ ژوب سے قومی اسمبلی کے رکن آ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی کوشش سے ن لیگ کے دور میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین بھی رہے۔ دینی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ عمر تقریباً 84 برس ہو چکی ہے (فضل الرحمان کی عمر 67 برس)۔ مولانا مفتی محمود سے بھی گہرا تعلق رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کھری کھری باتیں کہہ دیں۔ ان پر کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں۔ ان باتوں کے اندر تبصرہ موجود ہے۔ مولانا محمد خاں شیرانی کی باتیں انہی کے الفاظ میں پڑھئے۔ ’’یہ پی ڈی اے کیا چیز ہے؟ بے معنی شور مچایا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو ہٹانے کا شور مچایا جا رہا ہے، یہ نہیں بتاتے کہ اس حکومت کے جانے کے بعد آئندہ کیا ہو گا؟ موجودہ لوگوںکو آگے چل کر کیا ہاتھ آئے گا؟ فضل الرحمن جھوٹ بول رہا ہے، ہمیشہ جھوٹ بولتا رہا ہے۔ مجھے جے یو آئی کا علیحدہ گروپ بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں خود جمعیت العلمائے اسلام ہوں۔ جمعیت کے لوگوں کو جمع کر رہا ہوں، عمران خان کی بعض باتیں اچھی ہیں، اس کا ساتھ دینا چاہئے۔‘‘
٭بھارتی فو ج نے کنٹرول لائن کے پار آزاد کشمیر کے علاقہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر کھلی فائرنگ کی۔ گاڑی کو گولیاں لگیں، اقوام متحدہ کے مبصرین کو فوج کی حفاظت میں راولا کوٹ پہنچا دیا گیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے یہ معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچا دیا ہے، خود اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی اس واقعہ کی اقوام متحدہ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بھارتی فائرنگ کی تصدیق کی ہے مگر بھارتی وزارت خارجہ نے تردید کر دی ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
٭کچھ ہلکی پھلکی باتیں!! پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو باکسنگ کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ یہ چیلنج معروف پاکستانی باکسر محمد عامر نے پیش کیا تھا۔ مریم نواز کا فی الحال کوئی جواب نہیں آیا۔ مگر فنی ضوابط کے تحت یہ مقابلہ ممکن نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ باکسنگ یا کشتی کے مقابلے کے لئے دونوں فریقوں کا ہم وزن ہونا ضروری ہے! اس ضابطہ پر فردوس عاشق کا پلہ بھاری ہے۔ ممکن ہے وہ کسی موقع پر مخالف خاتون کو کشتی کا چیلنج بھی دے دیں۔ مغربی ممالک میں ایسی کشتیاں عام ہو چکی ہیں! مگر یہاں بھی وزن کا مسئلہ پیش آتا ہے۔ یہ مسئلہ اس طرح شروع ہوا کہ گورنر ہائوس میں بچوں کی ایک تقریب میں فردوس عاشق اعوان نے زوردار مکا مار کر چھ ٹائلیں توڑ دیں، پھر بائولنگ کر کے گورنر چودھری محمد سرور کو بولڈ کر دیا اور فٹ بال کو زبردست کِک ماری، فٹ بال دور جا گرا پھٹ نہیں سکا! ایک اور تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے زمانہ میں ’مار دھاڑ‘ کرتی رہی ہیں۔ کسی سے نہیں ڈرتیں۔ اب مریم نواز سے مکا بازی کا چیلنج قبول کیا ہے۔ انہوں نے مخالف فریق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان تین ’برائلر مرغیوں‘ (مریم نواز، مریم اورنگ زیب، عظمیٰ بخاری) کی میرے سامنے کیا حیثیت ہے؟ ایک مُکے سے ڈھیر ہو جائیں گی۔ فردوس عاشق اعوان کے ان دعوئوں پر انہیں ایک بزرگ کالم نگار نے ’’رُستم پاکستان‘‘ کا خطاب دے ڈالا ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا