12:42 pm
بے حس عوام

بے حس عوام

12:42 pm

       وہ بھی کیا وقت تھاجب چینی کی قیمت میں فقط چارآنے کااضافہ ہوا تھااور ایوب خان جیسے آمر کی حکومت کا تختہ ہوگیاتھا۔ اب چینی کی قیمت میں ایک دم سے سات روپے کااضافہ ہوگیا کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جبکہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں PDM کے سائے تلے ایک ہیں، ایک طاقت ہیں لیکن شائد انہیں عوامی مسائل سے اس وقت غرض نہیں  رہی وہ تووزیراعظم کے استعفیٰ کے خواہش مند ہیں۔  عوام ان کے بلائے گئے جلسوں میں آرہی ہے یہی ان کے لئے کافی ہے۔ آٹا،چینی، چاول ،تیل گھی اورتمام ہی ضروریات زندگی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، نہ عوام کو فکر ہے نہ ان  کے سیاسی لیڈران کرام کو پی ڈی ایم پے درپے کئی ایسے کامیاب جلسے کرچکی ہے جن کاکوئی نتیجہ نہیں کیونکہ اب تک حکومت کابال بھی بانکا نہیں کرسکے ۔کچھ بھی ٹس سے مس نہیں ہوا،بس زبانی جمع خرچ خوب زور شورسے ہو رہاہے ۔سرکار کہہ رہی ہے جلسہ ناکام ہوگیاچند لوگوں کوجمع کرنااور سمجھنا کہ کامیاب ہوگئے، بلی کوخواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں جبکہ اپوزیشن کہہ رہی ہے انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ،بڑے ہی کامیاب جلسے کیے۔  ایسے جلسے کہ جن  سے حکومت ذرا بھی  نہیں ہلی۔  اپوزیشن اپنی کھال میں مست ہے اور حکومت اپنی دھن میں مگن، عوام بیچاری کرے تو کیاکرے۔ 
   جیسے میاں نوازشریف تین بار وزیراعظم کیابن گئے وہ اپنے آپ کوناگزیر سمجھنے لگے۔ اسی طرح ہر مقتدراپنے آپ کوحکومت کے لئے ناگزیر سمجھنے لگتا ہے اور اپنا راستہ خودبنانے کی ہربار کوشش میں منہ کے بل گرتا ہے لیکن عقل نہ آئی بات بھی درست ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکمران وقت کے ماتحت ہوتی ہے لیکن ایسی ماتحت جس کے کاندھوں پر ہی حکومت کاتخت ہوتاہے۔ تخت پر براجمان حکمران ان تخت برداروں کے رحم وکرم پر ہوتاہے ان سے بگاڑکر کوئی بھی حکمران چین سے نہیں رہ سکتا۔ دراصل آنے والاحکمران عوامی نمائندہ ہوتاہے اس لئے اسے پہلے طے شدہ معاہدے کے تحت الیکشن سے گزرناہوتا ہے تاکہ جمہوریت کاپرچم بلند رہے اور حکومت بظاہرعوامی نمائندوں کی ہو اور اصل حکم لانے والوں کاچلے۔ 
         آج پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جویوں در بدر پھررہی ہیں اس کی  اصل وجہ بھی یہی ہے جب جب اقتدار ملا وہ خود کوواقعی اصل حکمران سمجھ کر منہ کے بل گرتے رہنے کے باوجود  ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ اصل حکمران انہیں لانے والے ہیں وہی انہیں الیکشن جتوانے والے ہیں چونکہ جمہوریت کے لئے ان کا ان کی جماعت کانام سر عام آناضروری ہوتاہے، ورنہ اقوام عالم اور عوام یہ سمجھتے لیتے ہیں کہ جمہوریت کی جگہ آمریت نے لے لی ہے۔ وطن عزیز کے لئے  گو  وہ بھی نئی بات نہیں بار بار آمریت کے تجربے سے گزرچکے ہیں۔ جمہوریت اورآمریت کے اتنے تجربے ہوچکے ہیں کہ عوام بے حس ہوچکی ہے اب اس کی بلا سے آمریت آئے یا جمہوریت، اس سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں رہی ۔یہی وجہ ہے کے ملک میں کچھ بھی ہوتارہے عوام اپنے کام سے کام رکھتی ہے۔ ضروریات زندگی کے مہنگے ہونے یاسستا ہونے سے اسے فرق نہیں پڑتا ۔ حکمران کے آنے جانے سے بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں رہ گئی۔ اگر فکر کی جاے تویہ بھی کاری گروں کی کاری گری ہے۔  عوام کو مختلف مراحل سے اس طرح گزارتے رہے کے ان میں بلاکی بے حسی پیدا ہوگی ۔ اس طرح دوکام آسان ہوگئے ایک حکومت میں عوامی مداخلت ختم ہوگی، دوسرے عوام کے ردعمل کا خطرہ کم رہ گیا۔ جمہوریت اقوام عام کو مطمئن کرنے کا بھی ذریعہ ہوتاہے۔ آمریت کواقوم عالم ذرا مشکل سے قبول کرتی ہے اس لئے حکمرانی کے لئے جمہوریت ہی ضروری ہے۔ رہی عوام کی بات تووہ تو اس قدر بے حس ہو چکے ہیں انہیں جب اپنی ضروریات زندگی کے مہنگی ہونے کی پرواہ نہیں تو ان کی بلاسے اہل سیاست کچھ بھی کرتے رہیں۔ 
     کیا متحدہ اپوزیشن کوئی کارنامہ سر انجام دے سکے گی۔ استعفوں کی سیاست میں کچھ دم ہے، کیا تمام جماعتیں مشترکہ طور ہرمستعفی ہوسکیں گی ۔ اگر فرض کریں کہ تمام جماعتیں جوPDM میں  شامل ہیں کیا سب بیک وقت استعفے دے سکیں گی۔ اگرایسا نہ ہو سکاتو حکمران جیسا کہہ رہے ہیں ضمنی انتخاب کرادیں گے اور یوں اپوزیشن خوداپنے پیرپرکلہاڑا چلالے گی۔ شایدیہی وجہ ہے جو اکثر لوگ سوچ بچار میں مبتلا ہیں جواسمبلی کالڈواب ہاتھ میں ہے اسے کھونانہیں چاہتے کہیں وہ بھی نہ جاتارہے کاش کہ متحدہ اپوزیشن عوامی ضروریات کواپناحدف بناتی اس پر ہوسکتا ہے بے ہوش ،بے حس عوام کوجوش آجاتا اور ہواکارخ تبدیل ہوسکتاتھا ۔شا ئد ان کاخیال ہے کے ان کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت ڈر جائے گی لیکن ایسا ہوتانظر نہیں آرہا۔ جب تک بے ہوش، بے حس عوام کوہوش نہیں آتا کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ قوم کوجگائے گاکون؟ اصل سیاست دان کوئی رہانہیں سب کے سب تاجر ہیں جوسیاست کے نام پرتجارت کرتے ہیں۔ اللہ ہمارا ہمارے وطن کا حافظ وناصر ہو۔آمین

 

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی