12:43 pm
بنی اسرائیل ماضی کے جھروکوں سے

بنی اسرائیل ماضی کے جھروکوں سے

12:43 pm

’’بنی‘‘ عربی میں بیٹوں کو کہتے ہیں او ر ’’اسرائیل‘‘ لقب تھا ، حضرت یعقوب علیہ السلام کا ، جو فرزند تھے … حضرت اسحٰق علیہ السلام کے … جو بیٹے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ، حضرت یعقوب یا حضرت اسرائیل علیہ السلام کے کل بارہ بیٹے تھے … روبین، شمعون، لادی، یہوداہ، اسکار، ذبلون، بن یامین، دان ، نفتال، جد، آشران اور حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بابل سے ہجرت فرمائی اور کنعان میں آباد ہوئے، یہی پر آپ کی اہلیہ محترمہ حضرت سائیرہ کے بطن سے حضرت اسٰحٰق علیہ السلام پید ا ہوئے اور آپ کنعان ہی میں آباد ہوئے … اور یہی پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو اولاد عطا فرمائی ان میں حضرت یعقوب علیہ السلام بھی تھے اور حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے بارہ بیٹوں کے ساتھ کنعان ہی میں آباد رہے
، آپ کے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلا م تاجروں کے ہاتھوں بکتے بکاتے مصر جاپہنچے او ر پھر ایک دن آپ نے اپنے والد محترم اور بھائیوں کو مصر بلوالیا اور یوں ’’مصر‘ ‘ بنی اسرائیل کا مسکن بن گیا… چار سو برس تک بنی اسرائیل مصر میں  معزز رہے … مگر پھر علاقہ پرستی کا نعرہ مصر میں گونجا اور مصر کے مقامی قبطیوں نے بنی اسرائیل کو غلام بنالیا اور وہ انہیں ذلیل و رسوا کرنے لگے، ظلم کی یہ خوفناک چکی چل رہی تھی کہ مصر کے فرعون (بادشاہ مصر) نے خواب دیکھا کہ بیت المقدس کی طرف ایک آگ اٹھی ہے … اور اس نے پورے مصر کو گھیر لیا ہے اور یہ آگ مصر کے قبطیوں کو جلا رہی ہے جبکہ بنی اسرائیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی …  فرعون نے ماہرین سے  تعبیر پوچھی تو اسے بتایا گیا کہ بنی اسرائیل میں ایک بچہ پیدا ہوگا … جو تمہاری اور قبطیوں کی تباہی کا سبب بنے گا … فرعون نے فوراً حکم  جاری کر دیا کہ بنی اسرائیل میں جو بھی لڑکا پیدا ہو… اسے قتل کر دیا جائے، ان حالات میں حضرت موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے، اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھئے کہ فرعون کے گھر میں ہی ان کی پرورش اور تربیت ہوئی، جوان ہوئے تو ان کے ہاتھوں ایک قبطی مارا گیا، فرعون آپ  کے قتل کے در پہ ہوا تو آپ نے مدین کا رخ کیا … وہاں آپ حضرت شعیب علیہ السلام کی صحبت میں آٹھ سال تک رہے … او ر اس عرصے میں بکریاں  چراتے رہے … وہیں آپ کی شادی ہوئی، آٹھ برس تک مصر سے غیر حاضری کے بعد آپ اپنی اہلیہ سمیت مصر سے لوٹ رہے تھے کہ راستے میں وادی طویٰ نامی جگہ پر اللہ تعالیٰ نے نبوت  و رسالت سے سرفراز فرمایا اور فرعون کو حق کی دعوت دینے اور بنی اسرائیل کو آزادی دلوانے اور ان کی دینی راہنمائی کا کام آپ کو سونپ دیا … پھر آپ کے بھائی حضرت ہارون کو بھی نبوت عطا فرمائی اور ان کو آپ کا وزیر بنایا اور کچھ معجزات بھی عطا فرمائے ، آپ اللہ تعالیٰ کی کھلی نشانیاں لے کر  مصر تشریف لائے اور فرعون کو دعوت حق دی جو فرعون نے ٹھکرا دی اور آپ کے معجزات کو جادو سمجھ کر پورے ملک مصر کے جادوگروں کو آپ کے مقابلے میں لے آیا … یہ جادوگر مشاہد ہ حق کے بعد ایمان لے آئے اور فرعونی ظلم و ستم کا شکار ہوئے… حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو بھی حق کی دعوت دی … مگر ان  پر خوف سوار تھا اور غلامی کی قباحتیں ان میں سے اکثر کے خون میں سرایت کرچکی تھیں … اس لئے ابتداء میں بہت تھوڑے لوگ ایمان لائے مگر بعد میں دعوت بنی اسرائیل میں پھیل گئی … یہ صورتحال د یکھ کر فرعون نے ان پر مظالم میں مزید اضافہ  کر دیا ، تب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو ساتھ لیا اور مصر سے ہجرت فرمانے لگے … فرعون کو یہ کب گوارا تھا ، چنانچہ اس نے تعاقب کیا … حضرت موسیٰ علیہ السلام تو بنی اسرائیل سمیت دریا پار کرگئے … مگر فرعون بمعہ اپنے لشکر کے اسی دریا میں غرق ہوگیا، آزادی کے بعد بنی اسرائیل نے عمل کے لئے شریعت مانگی ،  تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو توریت عطا فرمائی … بس وہ قوم جس کی طرف حضرت موسیٰ علی السلام مبعوث ہوئے اور جس قوم کو توریت عطا کی گئی یہی قوم یہود کہلاتی ہے، پیرومرشد اپنی کتاب یہود کی چالیس بیماریوں میں رقمطراز ہیں کہ قرآن مجید نے بنی اسرائیل کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ بہت تفصیل کے ساتھ فرمایا ہے … پارہ نمبر دس اور پارہ نمبر چودہ کے علاوہ باقی اٹھائیس پاروں میں آپ کا تذکرہ موجود ہے، اسی طرح قرآن مجید کی تقریباً چا رسو آیات  میں بنی اسرائیل یا یہود کا تذکرہ ملتا ہے۔
یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ قرآن مجید نہ تو قصوں  ، کہانیوں کی کتاب ہے، نہ تاریخی دستاویز، نہ کسی شخص کی سوانح حیات اور نہ ہی کسی قوم کی تاریخ ، بلکہ قرآن پاک تو حضور اکرمﷺ کے عہد مبارک سے لے کر قیامت تک آنے والے انسانوں کی  ہدایت اور راہنمائی کیلئے نازل ہوا ہے، اور قرآن مجید کو کُل انسانوں کی ہلاکت و تباہی  کے راستے سے  بچاکر دینی اور دنیاوی فلاح اور  کامیابی کا راستہ بنانے کے لئے اتارا گیا … اس لئے اس میں جو قصے بیان ہوئے ہیں … ان کا مقصد بھی انسانوں کی ہدایت اور عبرت کے لئے تھے ، قرآن مجید میں بنی اسرائیل سمیت مختلف قوموں کاتذکرہ  بھی اسی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ بعد میں آنے والے جان سکیں کہ قومیں عروج سے زوال کی طرف ، بلندی سے پستی کی طرف  کیوں اور کیسے لڑھکتی ہیں ؟ اور ’’افراد‘‘ پر اللہ کی رحمت برستے برستے کیوں رک جاتی ہے؟ اور اس کی جگہ اللہ کا غضب کیوں برسنے لگتا ہے؟ معزز انسان آن واحد میں ذلیل اور خوار کیسے ہو جاتا ہے؟ قرآ ن مجید نے اس کے لئے جس قوم کو سب سے زیادہ بطور مثال پیش فرمایا ہے وہ ہے ’’قوم یہود‘‘۔   (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔